Monday, Aug 19th

Last update12:39:09 AM GMT

اٹلی پاکستان میں زیتون کے درخت لگائے گا

روم، 5 جنوری 2013 ۔۔۔۔ اٹلی کی وزارت زراعت اور ادارے Dibafنے اعلان کیا ہے کہ وہ نیپال کے بعد پاکستان میں بھی زیتون کے درخت لگائیں گے ۔ اس سلسلے میں صوبہ خیبر پختونخواہ کو منتخب کیا گیا ہے کیونکہ زیتون کے درخت پہاڑی بلندی پر لگائے جاتے ہیں ۔ زیتون کے درختوں کا منصوبہ اٹلی کی یونیورسٹی Tusciaکی طرف سے عمل میں آئے گا اور اٹلی کے بہترین زیتون کے درخت ہمالیہ کی گود میں لگائے جائیں گے ۔ ایک ریسرچ کے مطابق اس علاقے میں ایسا موسم موجود ہے ، جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے درخت لگائے جا سکتے ہیں ۔ پاکستان کے وزیر آراب ایوب جان نے اس منصوبے کو قبول کر لیا ہے اور اس پر کام کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اٹلی کی حکومت کی طرف سے اس منصوبے کے لیے پاکستان کو 360 ملین یورو کی امداد دی جائے گی اور یونیورسٹی کی جانب سے 40 لاکھ زیتون کے درخت لگائے جائیں گے ، اسکی فصل سے پاکستان کی زیتون کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے گا ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں زیتون کا تیل کھانے کی بجائے مالش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر ہم عوام کو اسکی خصوصیات کے بارے میں بتائیں گے تو اس تیل سے عوام کی صحت کافی بہتر ہو سکتی ہے کیونکہ اس تیل میں چربی کم ہوتی ہے اور اسکے علاوہ یہ تیل اچھی صحت کی ضمانت ہے ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com