Sunday, Aug 25th

Last update12:39:09 AM GMT

اسلم فیضان آلبا ٹیم کے کوچ بن گئے

 

 

آلبا۔ 8 فروری ۔۔۔ اٹلی کے تورینو شہر میں پولی ٹیکنیکل سکول میں پڑھنے والے طالب علم اسلم فیضان آلبا شہر کی بیڈمنٹن یا چڑی چھکا کی ٹیموں کے کوچ کے فرائض انجام دیں گے ۔ اسلم فیضان پاکستان سے انجینرنگ میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور اب اسی تعلیم میں ماسٹر کرنے کے لیے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ اسلم فیضان پاکستان کے مشہور بیڈ منٹن کے کھلاڑی ہیں اور انہیں آلبا شہر میں بیڈ منٹن کے کھیل کے علاوہ اسی شہر کا کوچ بھی بنا دیا گیا ہے ۔ پاکستان کے لیے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہمارے ایک طالب علم کی خصوصیات کی بنا پر انہیں انٹرنیشنل میچوں کے لیے اٹلی کے اس شہر میں اعلی مقام دیدیا گيا ہے ۔ اسی شہر میں 5 اور 6 مئی کو ایک بڑا بیڈ منٹن کا ٹورنامنٹ کروایا جا رہا ہے ، جس میں دنیا کے بڑے کھلاڑی تشریف لا رہے ہیں اور اسی ٹورنامنٹ میں 13،15،17، اور 19 سالہ کھلاڑیوں کے میچ بھی کروائے جا رہے ہیں ۔ اسلم فیضان نے بتایا کہ وہ آلبا کی ٹیم کو نئی ٹیکنیکس سے متعاوف کروائیں گے اور ٹیم کی غلطیوں کو دور کرنے کے لیے کاوش کی جائے گی ۔ کھلاڑیوں میں نظم و ضبط قائم کیا جائے گا اور دن رات محنت کرتے ہوئے بین الاقوامی کھلاڑی بنائے جائیں گے ۔ آلبا کے اخبارات نے اسلم فیضان کے کوچ بننے پر مضامین لکھے ہیں ۔ یاد رہے کہ تورینو شہر کے ٹیکنیکل سکول سے ہمارے سفارتخانے نے ایک معاہدہ کیا تھا ، جس کے مطابق سینکڑوں پاکستانی طالب علم یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آچکے ہیں ۔ اسلم فیضان اپنی ٹیم کے ہمراہ

alt

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com