Sunday, Dec 17th

Last update06:54:49 PM GMT

انٹیگریشن کے معاہدے کا قانون پاس

 

روم ، تحریر، ایلویو پاسکا ۔۔۔ اٹلی کے صدر نے انٹیگریشن کے معاہدے کا قانون پر دستخط کر دیے ہیں اوریہ قانون 10  مارچ سے لاگو کیا جا رہا ہے ۔ اس قانون کو ہم L’ accordo di integrazioneکہیں گے ۔ اس قانون کا پرانا نام پوائنٹس والی پرمیسو دی سوجورنو تھا ۔ یہ قانون 10 مارچ 2012 کو لاگو کردیا جائے گا  ۔ 2009 میں امیگریشن کے سلسلے میں ایک قانون بنا یا گیا تھا ، جسے سیکورٹی کا قانون کہتے ہیں ، اس کے مطابق وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی میں آباد ہونے کے لیے پہلی دفع آئيں گے ، ان پر لازمی ہو گا کہ یہ اٹالین اسٹیٹ کے ساتھ ایک انٹیگریشن کا معاہدہ کریں اور ان مقاصد کو پورا کریں جو کہ ایک غیر ملکی کے لیے ضروری قرار دیے گئے ہیں ۔نئے آنے والی غیر ملکی عمر 16 سے زیادہ ہونی ضروری ہے اور اسکے پاس ایک سال سے زیادہ مدت کی سوجورنو ہونی لازمی ہے ۔ ان کے فرائض میں  یعنی غیر ملکیوں کو اٹالین زبان سیکھنا ہو گی ، غیر ملکی کو اٹالین آئین اور قوانین کے بارے میں علم حاصل کرنا ہوگا ۔ اگر ایک غیر ملکی 2 سالوں میں ان قوائد کو پورا نہیں کر پائے گا ، اسے مزید ایک سال دیا جائے گا ۔ ان مقاصد کو پورا کرنے کے لیے غیر ملکی کو پوائنٹس والی سوجورنو جاری کی جائے گی ۔ پوائنٹس والی سوجورنو کے مقاصد کو پورا کرنے پرغیر ملکی  اپنے پوائنٹس بڑھائے گا ۔ یعنی اٹلی میں کوئی ڈپلومہ حاصل کرنے پر پوائنٹس زیادہ ہونگے ۔ اس صورت میں پوائنٹس کم ہونگے ، جب غیر ملکی کوئی جرم کرے گا ۔ اسکے ملزم ہونے کی صورت میں بھی پوائنٹس کم ہونگے ۔ پوائنٹس ختم ہونے پر غیر ملکی سے پرمیسو دی سوجورنو چھین لی جائے گی اور اسے ملک بدری کا نوٹس دیدیا جائے گا ، پوائنٹس چیک کرنے کے لیے تھانے کے عملے کو استعمال کیا جائے گا ۔ یہ عملہ غیر ملکیوں کے لیے اٹالین زبان اور اٹالین ثقافت کے کورس کا بندوبست بھی کرے گا ۔ غیر ملکی اپنے پوائنٹس کمونے کے دفتر سے بھی چیک کر سکے گا ۔ غیر ملکی کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ اپنے پوائنٹس بڑھانے کے لیے اپنے بچوں کو سکول بھیجے ، مکان کا کرایہ کا کنٹریکٹ کرے اور ٹیکس ادا کرے ، ٹیکس چوری کرنے پر ، غیر قانونی کام کرنے پر اور جرمانے وغیرہ ادا نہ کرنے پر غیر ملکی کے پوائنٹس کم ہونگے ۔ L’ accordo di integrazioneکے کنٹریکٹ پر صرف وہ غیر ملکی دستخط کریں گے جو کہ اٹلی میں مارچ 2012 کے بعد altقانونی طور پر تشریف لائیں گے ۔ کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی کم سے کم عمر 16 سال رکھی گئی ہے ۔ اس کنٹریکٹ پر غیر ملکی تھانے میں جا کر دستخط کرے گا اور یہ صرف اس صورت میں کیا جائے گا ، جب غیر ملکی کی  پر میسو دی سوجورنو ایک سال سے زیادہ ہو گی ۔ غیر ملکی پر لازمی ہو گا کہ وہ 2 سالوں کے اندر اٹالین زبان سیکھے ، جس کا لیول Livello A2ہونا لازمی ہے ، یعنی اسے بول چال کی زبان آنی چاہئے ۔ غیر ملکی کو ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ وزارت داخلہ کے انٹیگریشن کے معاہدے Carta dei valori della cittadinanza e dell'integrazioneپر یقین رکھتا ہے ۔ اس معاہدے میں انسانی حقوق کی پاسداری ، عورت کی برابری، بچوں کے حقوق اور اٹالین آئین کی پاسداری کے لیے کہا گیا ہے ۔ غیر ملکی کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ پہلے تین مہینوں میں 5 سے 10 گھنٹے کا سوک لائف کا کورس کرے ۔ یہ کورس فری ہو گا اور اس کورس کے دوران غیر ملکی کو اٹالین کورس کے لیے معلومات مہیا کی جائیں گی ۔ یہ کورس غیر ملکی کی زبان میں کروایا جائے گا لیکن اگر غیر ملکی کی زبان موجود نہ ہو تو اسے اٹالین، انگلش، فرانسیسی، اسپینش، عربی، البانیہ، فلپائنی یا چینی زبان منتحب کرنی ہوگی ۔ پوائنٹس والی سوجورنو کا قانون ایک خواب بنکر رہ گیا تھا لیکن اب اٹلی کی حکومت نے جولائی کے مہینے میں اس قانون کو پاس کر دیا ہے ۔ اس قانون پر ایک سال تک کام کیا گیا ہے اور اب ستمبر کے مہینے میں اٹلی کے صدر نے اس پر دستخط کر دیے ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ قانون ان غیر ملکیوں کے لیے ہوگا جو کہ اب اٹلی میں داخل ہونگے اور نئی پرمیسو دی سوجورنو بنوائیں گے ۔ پرانے رہنے والے غیر ملکیوں پر یہ قانون لاگو نہیں ہوگا ۔ ڈاکٹر حاصل کرنے پر بھی پوائنٹس زیادہ ہونگے ، 2 سال بعد تھانے والے غیر ملکی کے پوائنٹس چیک کریں گے اور اس پر فیصلہ سنائیں گے ۔ غیر ملکی اپنے پوائنٹس انٹرنیٹ کے زریعے بھی چیک کر سکے گا ۔ تھانے والے بھی غیر ملکی کو اسکے پوائنٹس سے آگاہ کرتے رہیں گے ۔ اگر غیر ملکی 30 پوائنٹس سے زیادہ حاصل کرے گا تو اسکی سوجورنو رینیو کر دی جائے گی اور اگر یہ 30 سے کم حاصل کرے گا ۔ 1 سے 29 پوائنٹس حاصل کرنے کی صورت میں غیر ملکی کو 1 سال کا وقت دیا جائے گا اور اس عرصے کے دوران وہ لوازمات پورے کرے گا ۔ اگر غیر ملکی صفر اور اس سے کم منفی پوائنٹس حاصل کرے گا تو اسکی سوجورنو کینسل کردی جائے گی اور اسے ملک بدری کا نوٹس دیدیا جائے گا ۔ وزارت داخلہ میں ایک رجسٹر بنایا جائے گا ، جس میں تمام پوائنٹس والی سوجورنو شامل ہوگی ۔ سابقہ حکومت کے ختم ہونے کے باوجود یہ قانون پاس کر دیا گیا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اسکے فوائد اور نقصانات کیسے عمل میں آئيں گے ۔ غیر ملکی 16 پوائنٹس اس وقت حاصل کرے گا ، جب یہ تھانے میں معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے جائے گا

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com