Tuesday, Nov 19th

Last update12:39:09 AM GMT

پاکستان رگبی کی ٹیم اٹلی کا دورہ کر ے گی

روم۔ تحریر، اعجاز احمد ۔۔۔ پاکستان کی مشہور رگبی کی ٹیم Lums Rugby 7اٹلی کا دورہ کر رہی ہے ۔ ہماری ٹیم Milano Rugby Festivalیا میلانو رگبی فیسٹیول میں حصہ لے گی اور ٹورنامنٹ کھیلے گی ۔ لاہور یونیورسٹی لمز کی ٹیم دنیا میں کئی ٹورنامنٹ کھیل چکی ہے اور اپنی اعلی کارکردگی پیش کرتے ہوئے اٹلی کے مشہور ٹورنامنٹ میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے شمولیت کر رہی ہے ۔ لمز رگبی پاکستان میں سب سے اچھی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر چکی ہے ۔ ہماری ٹیم میلانو میں 7 جون سے لیکر 10 جون تک Cernusco sul Naviglioمیں کھیلے گی ۔ لمز رگبی  کا نام دوبئی سیون جیسی مشہور ٹیموں میں کیا جارہا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر Francesco Mucciنے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے ٹورنامنٹ میں لمز رگبی حصہ لے رہی ہے ۔ ہمارے ٹورنامنٹ میں دنیا کی اچھی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور اس سال پاکستان کی ٹیم کی شمولیت سے ہمارے ٹورنامنٹ کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں پورے یورپ سے 30 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ پاکستان کی ٹیم کا تعلق ایک یونیورسٹی سے ہے اور اسکے تمام کھلاڑی اسٹوڈنٹس ہیں ۔ یہ اسٹوڈنٹس کوشش کر رہے ہیں کہ یہ اپنے سفر کا خرچہ برداشت کرتے ہوئے اٹلی میں کھیلنے کے لیے آئيں ۔ آرگنائزروں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کا میلانو میں تشریف لانا صرف اٹلی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے بھی قابل فخر ہو گا کیونکہ میلانو میں پاکستانی کمونٹی کی تعداد قابل زکر ہے ۔ اگر آپ پاکستانی ٹیم کو سپونسر کرنا چاہتے ہیں یا پھر انکی مدد کرنے کے خواہشمند ہیں تو آپ MRFکے آرگنائزر  کے ایڈریس پر ای میل کریں ۔ ان کا ایڈریس یوں ہے یہ ای میل پتہ اسپیم بوٹس سے محفوظ کیا جارہا ہے، اسے دیکھنے کیلیے جاوا اسکرپٹ کا فعّال ہونا ضروری ہے .

 

alt

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com