Saturday, Mar 25th

Last update08:57:59 PM GMT

5 لاکھ غیر ملکیوں کو ریگولر کیا جائے ، اٹلی کی سینٹ

روم۔ 16 جون 2012 ۔۔۔ تحریر، ایلویو پاسکا ۔۔۔ اٹلی کی سینٹ نے امیگریشن کے کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے یہ بیان دیا ہے کہ 5 لاکھ غیر ملکیوں کو ریگولر کیا جائے  ۔ اٹلی کی تمام تر بڑی سیاسی پارٹیاں اس بات پر متفق ہیں کہ اٹلی میں غیر قانونی کام کیوجہ سے 5 لاکھ غیر ملکی ٹیکس جمع نہیں کرواتے اور کام کے مالکان ان سے غیر قانونی ورک کرواتے ہوئے اٹلی کا نقصان کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ایک قانون بناتے ہوئے قومی اسمبلی میں روانہ کر دیا ہے ، جس میں لکھا ہے کہ وہ مالکان جو کہ غیر قانونی تارک وطن کو کام دیتے ہیں ، ان کی سزا میں اضافہ کیا جائے ۔ مثال کے طور پر اگر ایک مالک تین غیر یورپین امیگرنٹس بھرتی کرتا ہے اور ان سے غیر قانونی کام لیتا ہے اور ٹیکس جمع نہیں کرواتا تو اسکی سزا میں اضافہ کیا جائے اور غیر ملکی کو ملک بدر کرنے کی بجائے 6 ماہ کی انسانی ہمدردی کی پرمیسو دی سوجورنو ادا کی جائے ۔ یہ سوجورنو کیس کے دوران جاری کی جائے گی اور اگر کیس کی مدت لمبی ہوئی تو اسے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا جا سکے گا اور اگر غیر ملکی اس عرصے کے دوران کام تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس سوجورنو کو کام کی پکی سوجورنو میں تبدیل کر دیا جائے گا ۔ وہ مالکان جو کہ کم سن بچے ، جن کی عمر 10 سال سے کم ہے ، اگر ان سے کام لیں گے تو ان کی سزا بھی بڑھا دی جائے گی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قانون سے 2 ہزار کے قریب غیر ملکیوں کو سوجورنو حاصل ہو سکے گی لیکن یہ ایک اچھا عمل ہے ۔ سینٹ نے قومی اسمبلی اور وزیر اعظم سے کہا ہے کہ اس قانون کو رائج کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اٹلی میں موجود تمام 5 لاکھ غیر ملکیوں کو سوجورنو دی جائے ، بشرطیکہ وہ کام کر رہے ہوں ۔ وہ غیر ملکی جو کہ جرائم پیشہ ہیں یا پھر اٹلی کی سالمیت کے لیے خطرناک ہیں ، انہیں اس قانون میں شامل نہ کیا جائے ۔ ہر غیر ملکی کا مالک اگر یہ بتائے کہ غیر ملکی اسکے پاس کام کررہا ہے اور وہ اس کے تمام تر سابقہ ٹیکس جمع کروائے یا پھر آخری تین مہینوں کے ٹیکس جمع کروائے تو اس مالک کو جرمانے کے بغیر اپنے ملازم کو سوجورنو دلوانے کا حق ہو گا ۔ تمام غیر ملکیوں کے مالک کم سے کم 1000 یورو یا ہزار یورو جمع کرواتے ہوئے ملازم کے لیے سوجورنو لے سکیں گے ۔ اس قانون سے حکومت کے خزانے میں 500 ملین یورو جمع ہونگے اور ہر سال یہ 5 لاکھ غیر ملکی 5 عرب یورو کا ٹیکس جمع کروائیں گے ۔ اٹلی کی مزدور یونین نے کہا کہ امیگریشن کھولتے ہوئے اٹلی میں نئے 5 لاکھ ورکر آئیں گے جو کہ اب غیر قانونی کام کرتے ہوئے حکومت کا نقصان کر رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ سینٹ میں پی ڈی ایل، پی ڈی اور تیسری ونگ کی پارٹیوں کے تمام سینٹروں نے اس قانون کی حما‏‏ئت کی ہے ۔ اب اٹلی کے وزیر اعظم مونتی کو امیگریشن کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے برلسکونی کی پارٹی پی ڈی ایل امیگریشن کے خلاف تھی کیونکہ اس کا الحاق لیگا نورد کے ساتھ تھا ۔ اب نئے اتحاد بن رہے ہیں اور امیگریشن کے متعلق مثبت سوچ جنم لے رہی ہے ۔ 

alt

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com