Saturday, Dec 20th

Last update07:51:11 AM GMT

امیگریشن کے بارے میں

روم۔ 24 اگست 2012 ۔۔۔ کافی ہم وطن مجھ سے امیگریشن کے بارے میں سوالات کر رہے تھے اور ان کے جوابات کی خاطر آج میں نے دفتر سے ایلویو پاسکا کے ساتھ ملکر وزارت داخلہ کے پبلک ریلیشنگ کے دفتر میں فون کیا اور پوچھا کہ امیگریشن کی تفصیل اور لوازمات کے بارے میں کب قانون جاری کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے جواب دیا کہ چند دنوں تک ہم تمام تر تفصیل کا ایک قانون کی شکل میں شائع کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن 15 ستمبر سے لیکر 15 اکتوبر تک کھلے گی لیکن مالک کی سالانہ بچت کتنی ہونی ضروری ہے ، غیر ملکی کونسے ثبوت اکٹھا کر سکتا ہے ، کونسے غیر ملکی درخواست دے سکتے ہیں ، ایک ہزار یورو کی رقم کہاں جمع کروانی ہے ، 6 ماہ کا ٹیکس کسے ادا کرنا ہے اور پرمیسو دی سوجورنو کے لیے ٹیلی میٹک طریقہ ہو گا یا کوئی دوسرا طریقہ استعمال کیا جائے گا ۔ ان تمام سوالوں کے جوابات کے لیے وزارت کے حکام نے کہا ہے کہ آپ انتظار کریں ، ہم تیاری مکمل کر رہے ہیں ۔ اس لیے تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ امیگریشن کے لیے تیاری کریں ، کسی بھی صورت میں اگر ہم اپنے طور پر تیارہونگے تو مسائل کم ہونگے ۔ تحریر، اعجاز احمد

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com