Thursday, May 23rd

Last update12:39:09 AM GMT

امیگریشن کے ٹیکس کی رسیدیں خود دفتر والے روانہ کریں گے

altروم۔ 11 اکتوبر 2012 ۔۔۔ وہ پاکستانی جنہوں نے ڈومیسٹک کام کے کنٹریکٹ سے امیگریشن میں درخواست دی ہے ۔ وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ INPSیا ٹیکس کے دفتر والے خود ان کے مالکان کو رسیدیں پوسٹ کردیں گے ۔ ڈومیسٹک کام میں colf, bandanti o babysitterکے عہدے شامل ہیں ۔ اکتوبر میں ڈومیسٹک کام کے 3 ماہ کے ٹیکس جمع کروائے جاتے ہیں لیکن ان میں وہ غیر ملکی شامل نہیں ہیں ، جنہوں نے اب موجودہ امیگریشن میں درخواست دی ہے ۔ اس امیگریشن میں 60 ہزار سے زائد مالکان نے ڈومیسٹک کام کے کنٹریکٹ کے زریعے انمپس دفتر کو ہر ورکر پر ایک ہزار یورو جمع کروادیے ہیں ۔ اب انمپس والوں کے پاس ان مالکان کے ایڈریس موجود ہیں اور اب وہ خود ہی ان سے رابطہ کرلیں گے ۔ انمپس والے امیگریشن میں اپلائی کرنے والے غیر ملکی کا عہدہ اور کنٹریکٹ کے اوقات دیکھ کر ٹیکس معین کریں گے اور تقریبا 6 ماہ کے ٹیکس جمع کروائیں گے ۔ ڈومیسٹک کام کے مالکان کی ایسوسی ایشن Assindatcolfنے کہا ہے کہ اب انمپس والے خود مالکان سے رابطہ کریں گے اور انہیں رسیدیں MAVروانہ کردیں گے ۔ جو کہ ڈاک کے زریعے انکے گھر کے ایڈریس پر روانہ ہونگی ۔ جب یہ رسیدیں گھر پر آئيں گی تو مالکان کا فرض ہوگا کہ وہ انہیں 30 دنوں کے اندر جمع کروادیں ۔ یہ رسیدیں بنک یا پوسٹ آفس کے دفاتر سے ادا کی جائیں گی ۔ یعنی ان رسیدوں کے لیے وہ طریقہ کار استعمال نہیں کیا جائے گا جو کہ عام ڈومیسٹک ملازم کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ ٹیکس جمع کروانے کے لیے ورکر کے لیول اور کنٹریکٹ کو مدنظر رکھا جاتا ہے ۔ ایک پارٹ ٹائم جس کا لیول B  ہے اور اور اس کا ہفتہ کا کنٹریکٹ 20 گھنٹوں کا ہے وہ 364 یورو ادا کرے گا ۔ یاد رہے کہ یہ ٹیکس 3 مہینوں پر مبنی ہوتا ہے ۔ اسکے بعد بی سٹر جس کا لیول BSہے اور وہ پارٹ ٹائم  30 گھنٹے کا کام کرتی ہے یا کرتا ہے اور اسی گھر میں رہائش پذیر ہے اسے 80، 397 یورو جمع کروانے ہونگے ۔ اسکے بعد بادانتے یا ضعیفوں کی دیکھ بال کرنے والا جس کا کنٹریکٹ ہفتہ وار 54 گھنٹوں کا ہے اور اس کا لیول CSہے وہ 716،04 ٹیکس جمع کروائے گا ۔

 

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com