Sunday, Jan 20th

Last update12:39:09 AM GMT

اٹلی میں مس انڈیا کا مقابلہ

روم۔ 13 نومبر 2012 ۔۔۔۔ اٹلی کے شمالی شہر میلانو میں مس انڈیا کا مقابلہ کروایا گیا ہے ۔ اس مقابلے میں صرف ان ہندوستانی لڑکیوں نے حصہ لیا ہے جو کہ اٹلی میں آباد ہیں یا پھر یہاں پیدا ہوئی ہیں ۔ اس مقابلے کا نام Miss India in Italia 2013رکھا گیا تھا ۔ مقابلے میں مس انڈیا ان اطالیہ کا ایوارڈ اشوایا مہشواری نے جیتا ہے ۔ مقابلے میں تمام انڈین لڑکیوں نے ہندوستانی رنگ برنگے لباس پہن کر روائیتی ڈانس کیا ۔ بالی ووڈ کے گیتوں پر تبلے کی تھاپ سے لڑکیوں نے اپنی ثقافت کو پیش کیا ۔ روم صوبے کے کانفرنس ہال میں یہ مقابلہ 10 نومبر کو عمل میں آیا ۔ اشوایا مہشواری نے مس انڈیا ان اٹلی کا اعزاز حاصل کیا ہے ، اشوایا کی عمر 18 سال ہے اور میلانو میں ڈیزائن کی تعلیم حاصل کررہی ہے ۔ بریشیا کی امندیپ سنگھ دوسرے نمبر پر آئی ہے اور اسکی عمر 23 سال ہے ۔ سلمی گمبارینی کی عمر 24 سال ہے اور اس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ سلمی روم کے گاؤں جنسانو میں آباد ہے اور انڈین ڈانس کی ماہر ہے ۔

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com