Sunday, Jan 20th

Last update12:39:09 AM GMT

بریشیا میں غیر ملکی عورتوں کی مدد کے لیے ایسوسی ایشن کا کردار

روم۔ 26 نومبر 2012 ۔۔۔۔ اٹلی کے شہر میں بریشیا کے نواح Rezzato  میں ایسوسی ایشن NONSOLONOIنے رزاقارانہ طور پر غیر ملکی عورتوں کی مدد کے لیے اعلی کردار ادا کررہی ہے ۔ ایسوسی ایشن کے منشور میں شامل ہے کہ وہ غیر ملکی عورتوں کو مصروفیات کے مواقع مہیا کرے اور ان کے برابر کے حقوق کے لیے کام کرے ۔ ایسوسی ایشن کی صدر ROSANA MEZZANAنے کہا کہ ہم تمام عورتوں کو متحد کرتے ہوئے اٹالین قوانین سے واقفیت کرواتی ہیں اور ان کے درمیان بھی دوستی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کرتی ہیں ۔ ہماری ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہر سال Festa dei popoliیعنی  قوموں کا میلہ منعقد کیا جاتا ہے ، جس میں پاکستانی، بنگلہ دیشی ، مراکشی اور دوسری قوموں کی عورتیں اپنے اپنے روا‏ئیتی کھانوں کے سٹال لگاتی ہیں اور اپنی ثقافت کو اجاگر کرتی ہیں ، اس کام کے لیے انہیں اجرت ادا کی جاتی ہے ۔ غیر ملکی عورتوں اور انکے خاوندوں کے لیے ٹرپ وزٹ کا بندوبست کیا جاتا ہے اور یہ تمام سفر مفت کروایا جاتا ہے ۔  ROSANA MEZZANAنے کہا کہ ہم غیر ملکی عورتوں کو سویٹر بنانے کا کام بھی سکھاتی ہیں اور وہ اس ہنر کو سیکھ کر خود مفلر، شال اور سویٹر بنا کر خوشی محسوس کرتی ہیں ۔ اٹالین زبان کے کورس منعقد کیے جاتے ہیں اور عورتوں کو قریبی شہر اور گاؤں کا وزٹ بھی کروایا جاتا ہے تا کہ وہ اس علاقے سے واقفیت حاصل کرسکیں ، جہاں وہ آباد ہیں ۔ ایسوسی ایشن 14 سالوں سے موجود ہے لیکن گزشتہ 5 سالوں سے غیر ملکی عورتوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرمیاں انجام دے رہی ہے ۔ ایسوسی ایشن کی خواہش ہے کہ وہ ایسے ہم آہنگی کے کلچر کو پیدا کرنے میں کردار ادا کرے ، جہاں کسی استحصالی نہ ہو ، جہاں کسی کو عورت سمجھ کر یا پھر غیر ملکی سمجھ کر کمتر نہ سمجھا جائے ۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم انٹرکلچرل سوسائٹی کو عمل میں لانے کی کوشاں ہیں ، جہاں تمام انسان اپنے کلچر کو بنیاد رکھتے ہوئے دوسرے کلچروں میں انٹرایکشن کرتا ہے ۔

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com