Sunday, Jan 20th

Last update12:39:09 AM GMT

سیاسی پناہ کیسے حاصل کی جائے

1۔ آپ اٹلی میں اس وقت سیاسی پناہ حاصل کر سکتے ہیں جب

اگر آپ کے ملک میں آپ کا کوئی اس لیے پیچھا کر رہا ہے کیونکہ آپ کا مذہب، سیاسی گروپ ، نسل ، قوم ایسا ہے جو کہ کسی دوسرے گروپ کو نا پسند ہے ۔  یا آپ کے خیالات ایسے ہیں جن کی وجہ سے آپ کا پیچھا کیا جا سکتا ہے تو اس صورت میں آپ سیاسی پناہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ کو اپنے ملک جانے کا خطرہ ہے تو اس صورت میں بھی سیاسی پناہ لی جا سکتی ہے ۔ سیاسی پناہ کی یہ تعریف جنیوا کے معاہدے کے مطابق تہہ پائی گئی ہے ۔

2۔ اٹلی میں اس صورت میں سیاسی پناہ حاصل نہیں کی جا سکتی جب

۔  اگر آپ نے اس سے قبل کسی دوسرے ملک میں سیاسی پناہ حاصل کی ہے

۔  اگر آپ ایسے ملک میں داخل ہوئے ہیں ، جس نے جنیوا کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ آپ اس ملک میں ایک مدت تک رہے ہیں اور آپ نے وہاں سیاسی پناہ حاصل نہیں کی

۔   اگر آپ کو اٹلی میں ملک کی سالمیت کے خلاف سزا مل چکی ہے ، یا آپ نے کوئی پبلک سیکورٹی کو خطرہ میں ڈالا ہے، یا آپ نے چوری، ڈاکہ، غیر ملکیوں کی پامالی، اسمگلنگ، مافیا ، منشیات فروشی یا آپ کا تعلق کسی دہشت گرد گروپ سے ہے تو اس صورت میں سیاسی پناہ کا نہیں پوچھا جا سکتا ۔

۔  اگر آپ نے کسی ایسی جنگ میں حصہ لیا ہے جو کہ انسانیت کے خلاف تھی اور دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالتی تھی تو اس صورت میں بھی سیاسی پناہ نہیں حاصل کی جا سکتی

3۔  سیاسی پناہ کہاں حاصل کی جاتی ہے

فرنٹئر پولیس کے دفتر میں جب آپ اٹلی میں داخل ہوتے ہیں ، اگر فرنٹئر پر پولیس کا دفتر موجود نہیں ہے تو آپ کسی علاقے کے امیگریشن کے پولیس کے دفتر میں جا کرسیاسی پناہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

4سیاسی پناہ کیسے حاصل کی جاتی ہے ۔

آپ کو پولیس کے متعلقہ  دفتر میں جانا ہو گا جو کہ آپ کو چھپے ہوئے فارم جاری کریں گے ۔

۔ آپ کو سیاسی پناہ حاصل کرنے کیوجہ بیان کرنی ہو گی

۔ آپ کو وہ تمام کاغذات اور معلومات فراہم کرنی ہونگی جو کہ آپ کی سیاسی پناہ کے لیے سود مند ثابت ہو سکتی ہیں ۔

۔ پولیس والوں کو ویلڈ  پاسپورٹ یا شناختی کارڈ یا کوئی دوسرا ایسا کاغذ فراہم کرنا ہو گا ، جس سے آپ کی شناخت ہو سکے ، پولیس والوں کو ایک اٹلی کا ایڈریس بھی فراہم کرنا ہو گا ، جس ایڈریس پر آپ کی ڈاک وغیرہ ارسال کی جائے گی ۔ پولیس والے آپ کو ان تمام ثبوتوں کی اور آپ کے فراہم کردہ کاغذات کی اور کی جانے والی درخواست کی ایک کاپی آپ کے حوالے کر دیں گے ۔ اسی دن آپ کے فنگر پرنٹ لیے جائیں گے ۔

5آپ کی درخواست کا کون فیصلہ کرے گا

جب آپ تمام ثبوتوں اور کاغذات کے ساتھ درخواست جمع کروائیں گے تو تھانے والے فوری طور پر اسے سیاسی پناہ کے علاقائی کمیشن کے دفتر میں روانہ کردیں گے ۔ کمیشن والوں کو اختیار ہے کہ وہ آپ کی درخواست کو منظور کریں یا منسوخ کریں ۔ علاقائی کمیشن کے دفاتر اٹلی میں سات ہیں ۔ گوریسیا، میلانو، روما، فوجیا، سیراکوزا، کروتونے اور تراپانی ۔ کمیشن والے آپ کو حاضری کے لیے ایک پیغام ارسال کریں گے ۔ تھانے والے یہ پیغام آپ کے دیے گئے ایڈریس پر روانہ کر دیں گے ۔ اگر آپ نے ایڈریس تبدیل کر لیا ہے یا کرنا ہے تو تھانے والوں کو اس کی اطلاع کرنا بہت ضروری ہے ۔   یاد رہے کہ کمیشن کی ملاقات آپ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس دن آپ کو سوچ سمجھ کر اپنے کیس کے متعلق بتانا ہو گا اور انتہائی دلیل استعمال کرنی ہو گی ۔ اگر آپ اس دن حاضر نہیں ہو نگے تو کمیشن والے آپ کے کیس کا فیصلہ منفی معنوں میں خود بخود کر دیں گے ۔

 6کمیشن کونسے فیصلے کر سکتا ہے

کمیشن والے آپ کی درخواست اس صورت میں منسوخ کردیں گے ، جب آپ ان کے لوازمات پورے نہیں کریں گے ، کاغذات مکمل نہ ہونے کیوجہ سے بھی درخواست منسوخ ہو سکتی ہے ۔ اس کے بعد کمیشن والے یہ دیکھیں گے کہ آپ کو اپنے ملک واپس روانہ کرنا آپ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے تو اس صورت میں وہ تھانے کو حکم کریں گے کہ وہ آپ کو انسانی ہمدردی کی پرمیسو دی سوجورنو فراہم کردے ۔ یہ سوجورنو ایک سال کی جاری کی جاتی ہے اور اس پر کام بھی کیا جا سکتا ہے ۔ اس سوجورنو کو دوبارہ رینیو بھی کروایا جا سکتا ہے ۔ اگر کمیشن والے آپ کی درخواست کو مکمل طور پر ریجیکٹ یا نا قبول کرتے ہیں تو اس صورت میں تھانے والے آپ کو اٹلی چھوڑنے کا حکم جاری کردیں گے ۔

7اگر آپ کو اٹالین زبان نہیں آتی

اگر آپ کو اٹالین زبان نہیں آتی تو اس صورت میں آپ ایک ترجمان کی درخواست کر سکتے ہیں ۔ یہ ترجمان یا ثقافتی ترجمان آپ کے فارم پر کرے گا اور آپ کے بیانات کا تمام تر ترجمہ بھی کرے گا ۔ یاد رہے کہ عربی، انگلش، فرنچ اور اسپینش میں ترجمان پہلے ہی سے کمیشن میں موجود ہوتے ہیں ۔

8درخواست دینے کے بعد کیا ہوتا ہے

اگر آپ نے قوانین کو پورا کرتے ہوئے درخواست جمع کروا دی ہے تو اس صورت میں متعلقہ تھانے والے آپ کو تین ماہ کی پرمیسو دی سوجورنو جاری کر دیں گے ۔ یہ سوجورنو اس وقت تک رینیو کی جائے گی جب تک کہ علاقائی کمیشن والے آپ کی درخواست کا حتمی فیصلہ نہیں کر دیتے ۔

۔ اگر آپ اٹلی میں کاغذات اور پاسپورٹ وغیرہ کے بغیر داخل ہوئے ہیں تو اس صورت میں تھانے والے آپ کو ایک سنٹر میں روانہ کر دیں گے ، جہاں آپ بیس دن تک رہیں گے ، وہاں آپ کی شناخت کے لیے تفتیش وغیرہ کی جائے گی ۔ اگر کمیشن والے بیس دنوں میں آپ کی درخواست کی پڑتال نہیں کریں گے تو اس صورت میں تھانے والے آپ کو تین ماہ کی پرمیسو دی سوجورنو جاری کردیں گے جو کہ آپ کی درخواست کی پڑتال تک  رینیو کروائی جا سکے گی ۔ اگر آپ کے پاس رہنے کے لیے جگہ نہیں ہے تو آپ اپنے متعلقہ پریفی تورا یا پولیس کے دفتر میں جا کر رہائش کی درخواست کریں گے ۔ پولیس والے کمونے یا کارپوریشن والوں کو کہیں گے کہ وہ آپ کو کسی سنٹر وغیرہ میں رہائش دے دیں ۔

9یاد رکھیں کہ شناخت کرنے والے سنٹر میں

آپ کا علاج و معالجہ کیا جائے گا اور ہسپتال وغیرہ کی سہولت دی جائے گی ۔

۔ آپ اس سنٹر میں اپنے رشتہ داروں اور وکیل سے ملاقات کر سکیں گے ۔ یہ وکیل ACNUR  اور ایسی ایسوسی ایشنوں کی طرف سے دیا جاتا ہے جو کہ سیاسی پناہ گزینوں کی مدد کرتی ہیں اور ان ایسوسی ایشنوں کا اٹلی کی وزارت داخلہ کے ساتھ اس موزوں پر معاہدہ ہوتا  ہے ۔

۔ سنٹر میں اوقات کا احترام کرنا لازمی نہیں ہے لیکن رات کو واپس آنا لازمی ہے ۔ اگر آپ اپنے رشتہ داروں کو ملنے کے لیے ایک مدت چاہتے ہیں تو سنٹر کے ڈائریکٹر سے بات چیت کرنی ہو گی ۔ اگر آپ کو صحت یا فیملی مسائل ہیں تو اس صورت میں بھی سنٹر سے غیر حاضر رہا جا سکتا ہے ۔

۔ اگر آپ سنٹر سے بغیر اطلاع دیے غائب ہو جاتے ہیں اور ایک لمبی مدت تک واپس نہیں آتے تو اس صورت میں آپ کی سیاسی پناہ کی درخواست کینسل کر دی جائے گی ۔

10اگر آپ کی درخواست کینسل کر دی جائے تو

اگر آپ سنٹر میں مقیم ہیں تو اور آپ کی درخواست منسوخ کر دی گئی ہے تو اس صورت میں پانچ دنوں کے اندر آپ اپیل کر سکتے ہیں اور درخواست کی دوبارہ چھان بین کے لیے پوچھ سکتے ہیں ۔ علاقائی کمیشن کو یہ درخواست اس لیے دی جاتی ہے ، جب درخواست دہندہ یہ سمجھے کہ اس کی درخواست پر مکمل طور پر پڑتال نہیں کی گئی اور یہ چند اور کوائف پیش کرنا چاہتا ہے ۔ کمیشن کا صدر پندرہ دنوں میں یہ فیصلہ کرے گا کہ آپ کی اپیل منظور کی جائے یا نہ کی جائے ۔ ہر صورت میں اگر آپ اٹلی میں موجود ہیں یا نہیں ہیں ، آپ عام عدالت میں اپیل کر سکیں گے اور کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر سکیں گے ۔ دونوں صورتوں میں آپ کو اپنے علاقے والے تھانے یا پریفی تورا کو اطلاع کرنی ہو گی کہ آپ نے اپیل کی ہے ، اس لیے آپ کو ملک بدر ہونے کا نوٹس نہ فراہم کیا جائے ۔ اگر صوبائی پریفی تورا والے آپ کی درخواست کا جواب پانچ دنوں کے اندر دیں گے اور آپ کو بتائیں گے کہ آپ کس صورت میں اور کتنی مدت تک اٹلی میں رہ سکتے ہیں ۔

اگر آپ کی درخواست منظور ہو جائے تو

۔ اگر آپ کی سیاسی پناہ کی درخواست منظور ہو جائے تو اس صورت میں کمیشن والے آپ کو ایک کارڈ جاری کریں گے جو کہ سیاسی پناہ گزین کو دیا جاتا ہے ۔ جس پر یہ لکھا ہوتا ہے کہ آپ کی درخواست منظور ہو گئی ہے ۔

۔ اس کارڈ کے علاوہ تھانے والے آپ کو ایک سیاسی پناہ گزینوں کا ایک پاسپورٹ جاری کریں گے ۔ اس کے زریعے آپ دوسرے ممالک میں سفر کر سکیں گے ۔ اس پاسپورٹ کی مدت پرمیسو دی سوجورنو کی مدت کے برابر ہو گی ۔

۔ اٹالین شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنے رہائشی علاقے والے کمونے میں جانا ہو گا ۔

۔ آپ ان تمام حقوق اور فرائض کا فائدہ اٹھا سکیں گے جو کہ ایک اٹالین شہری کو فراہم کیے جاتے ہیں ماسوائے وہ حقوق  جو کہ صرف اٹالین شہریت والوں کو دیے جاتے ہیں ، یعنی ووٹ ڈالنے کا حق اور سرکاری نوکری حاصل کرنے کا حق ۔

۔ حقوق حاصل کرنے کے بعد اگر آپ کو ایسے کاغذات کی ضرورت پڑی جو کہ آپ کے ملک سے میسر ہوتے ہیں تو اس صورت میں آپ کے ملک میں موجود اٹالین ایمبیسی آپ کی مدد کرے گی اور وہ تمام سندیں اور ڈپلومے وغیرہ حاصل کرے گی جو کہ آپ کے لیے اٹلی میں سود مند ثابت ہو سکتے ہیں ۔ اگر آپ کے ملک والے یہ کاغذات فراہم نہ کریں تو اس صورت میں اٹالین حکومت آپ کی مدد کرے گی ، جس کے تحت آپ کو آپ کی خصوصیات کے برابر والے کاغذات فراہم کر دیے جائیں گے ۔

۔ آپ کسی بھی صورت میں اپنے وطن واپس نہیں جائیں گے ۔ اگر آپ اپنے ملک واپس گئے تو اس صورت میں آپ کی سیاسی پناہ کینسل کر دی جائے گی ۔ اگر آپ اپنی مرضی کے مطابق اپنے ملک واپس جانے کا ارادہ کر چکے ہیں تو اس صورت میں آپ کو  اٹلی میں موجود آپ کے ملک کی ایمبیسی میں جانا ہو گا اور پاسپورٹ کی فراہمی کا پوچھنا ہو گا ۔

۔ وہ پاسپورٹ یا کاغذ جو کہ آپ کو تھانے والے فراہم کریں گے ۔ اس پر آپ دوسرے ممالک میں سفر کر سکیں گے لیکن تین ماہ سے زیادہ مدت تک نہیں رہ سکیں گے ۔ اس سفر کے لیے آپ کو اس ملک کا ویزہ حاصل نہیں کرنا ہو گا ۔ اگر آپ کسی دوسرے ملک میں لمبی مدت کے لیے کام وغیرہ کے لیے جانا چاہتے ہیں تو اس صورت میں آپ کو اس ملک کا ویزہ حاصل کرنا ہو گا اور اس ملک میں جانے کے بعد آپ کو اپنی سیاسی پناہ کی درخواست والا سارا سسٹم بھی اسی ملک میں ٹرانسفر کروانا ہو گا ۔

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com