Sunday, Jan 20th

Last update12:39:09 AM GMT

پر میسو دی سوجورنو کو رینیو کروانے کا طریقہ کار

1۔ کس کے پاس جایا جائے

اگر آپ غیر ملکی ہیں اور پر میسو دی سوجورنو کو رینیو کروانا چاہتے ہیں تو مندرجہ زیل سوجورنو کے رینیو کے لیے آپ ڈاک خانے کے دفتر Sportello Amico میں جا کر درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔ ڈاک خانے کی کٹ پر کرنے کے لیے آپ ان کمونوں اور مزدور یونینوں کے دفتروں میں بھی جا سکتے ہیں ، جنہوں نے اس پروجیکٹ میں حصہ لینے کا عہد کیا ہے ۔

۔ سپرد کرنا  یا affidamento

۔ مذہبی بنیاد

۔ اسپیشل ریذیڈنس یا residenza elettiva

۔ تعلیم

۔ مشن

۔ سیاسی پناہ کی سوجورنو کی تجدید

۔ پروفیشنل ٹریننگ

۔ شہریت حاصل کرنے کے انتظار کی سوجورنو

۔ کام تلاش کرنے کی سوجورنو

۔ کارتا دی سوجورنو یا لمبی مدت کی سوجورنو

۔ بزنس

۔ ملازمت

۔ موسمی کام

۔ فیملی

۔ فیملی کے 14 سے 18 سال تک کے بچے

۔ آرٹیکل 27 کی کام کی سوجورنو

۔ ملک نہ ہونے کی صورت میں رینیو کی سوجورنو(apolidia)

 

باقی تمام پر میسو دی سوجورنو کے لیے آپ کو تھانے میں حاضر ہونا ہو گا ۔

اگر آپ کے پاس نلا اوستا یا کوٹوں کا ملازمت کا یا خاندانی بنیادوں کا  اجازت نامہ  ہے تو اس صورت میں آپ کو پریفی تورا کے متحد دفتر میں جانا ہو گا ۔ اگر آپ کسی اٹالین یا یورپین کمونٹی کے ایک شہری کے رشتہ دار ہیں اورآپ  کا تعلق بھی کسی یورپین کمونٹی کے ملک سے ہے تو اس صورت میں کارتا دی سوجورنو حاصل کرنے کے لیے آپ ڈاک خانے میں اور متحدہ دفتر میں جا سکتے ہیں ۔

2۔ڈاک خانے میں کیا کرنا ہو گا

اگر آپ غیر یورپین امیگرنٹ ہیں تو آپ کو ڈاک خانے میں جانا ہو گا ، جہاں آپ کو ایک پیلی کٹ یا فارموں کا لفافہ ملے گا ۔ یورپین کمونٹی کے شہریوں کے لیے نیلے رنگ کا لفافہ ہے ، جسے ختم کر دیا گیا ہے ۔ اس کٹ کو پر کرنے کے لیے آپ نے کوئی غلطی نہیں کرنی ہے ۔

کارپوریشن یا مزدور یونین کے دفتر میں کیا کیا جائے

یہاں آپ کو کٹ کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ یہاں فارم پر کرنے کے ماہر آپ کی مدد کریں گے اور یہ مدد مفت کی جائے گی ۔

کٹ کو کہاں جمع کروایا جائے

کٹ کو ڈاک خانوں کے دوست دفتر یا sportello amicoمیں جمع کروایا جائے گا ۔ کٹ کا لفافہ کھلا رکھنا لازمی ہے ، اسے بند نہ کیا جائے ۔

یاد رہے کہ یہاں آپ کو اپنا اصل پاسپورٹ دکھانا ہو گا اور اگر آپ سوجورنو رینیو کروانے کے لیے جار ہے ہیں تو اس صورت میں پر میسو دی سوجورنو کی اصل کاپی لیجانی لازمی ہے ۔ اس کے بعد ڈاک خانے کا ملازم آپ کو ختم شدہ سوجورنو کے ساتھ ایک رسید دے گا ۔ اس رسید کی وہی اہمیت ہے جو کہ تھانے سے جاری کی جانے والی رسید کی تھی ۔

5۔ قیمت

۔ اگر آپ نے 90 دنوں سے زیادہ عرصے کی پر میسو دی سوجورنو رینیو کروانی ہے تو آپ کو ڈاک خانے کے دوست دفتر سے 27،50 یورو کی پرچی یا bollettinoحاصل کرنی ہو گی ۔

۔ ڈاک خانے کی ٹکٹ 14،62 یورو حاصل کرنی ہو گی۔

۔ درخواست پر کرنے کے بعد آپ ڈاک خانے کے ملازم کو کٹ دیں گے اور اس کے ساتھ آپ کو 30 یورو بھی دینا ہو نگے ۔

۔ اگر آپ کسی اٹالین یا یورپین کمونٹی کے ایک شہری کے رشتہ دار ہیں اورآپ  کا تعلق بھی کسی یورپین کمونٹی کے ملک سے ہے تو اس صورت میں کارتا دی سوجورنو حاصل کرنے کے لیے آپ ڈاک خانے میں اور متحدہ دفتر میں جا سکتے ہیں ۔ ڈاک خانے میں آپ ڈاک کی ٹکٹ اور پرچی نہیں لگائیں گے ۔

پر میسو دی سوجورنو کا جاری ہونا

تھانے کا امیگریشن کا دفتر آپ کو نوٹس جاری کرے گا ۔ اس کے بعد آپ کے فنگر پرنٹ لیے جائیں گے ۔ اس کے بعد آپ کے دیے گئے ایڈریس، ٹیلی فون یا موبائل پر آپ کو اطلاع دی جائے گی کہ آپ پومیسو دی سوجورنو حاصل کرنے کے لیے فلاں دن حاضر ہو جائیں ۔

7۔ امیگریشن کی سائیٹ www.portaleimmigrazione.itپر آپ مندرجہ زیل معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

۔ پرمیسو دی سوجورنو کا طریقہ کار

۔  کارپوریشنیں اور مزدور یونینوں کا ایڈریس۔ ان میں وہ دفاتر شامل ہیں ، جن کو سوجورنو کی درخواست پر کرنے کی اجازت فراہم کی گئی ہے ۔

۔ ان ڈاک خانوں کے ایڈریس جہاں دوست دفتر موجود ہے

۔ اگر آپ اپنی سوجورنو رینیو کی درخواست کے بارے میں علم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو وہ دونوں کوڈ لکھنے ہو نگے جو کہ آپ کی ڈاک خانے کی رسید پر موجود ہیں ۔ انہیں password اور user idکہتے ہیں ۔

 اس کے علاوہ آپ ان نمبروں کو بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔

 

800.309.309 ایک فری نمبر ہے اور یا Anciکے تعاون سے عمل میں آیا ہے ۔ عام معلومات  اور کارپوریشنوں اور مزدور یونینوں یا patronato کے ایڈریس حاصل کرنے کے لیے آپ اس نمبر پر کسی بھی وقت فون کر سکتے ہیں ۔ یہ نمبر 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے ۔ اس نمبر سے اٹالین، انگریزی، اسپینش، عربی اور فرنچ میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

 

803.160ڈاک خانے کا فری نمبر ہے ۔

اگر آپ ان ڈاک خانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں ، جہاں سوجورنو رینیو کروائی جاتی ہے تو آپ ڈاک خانے کے اس نمبر پر فون کریں ۔

یہ نمبر سوموار سے ہفتہ تک صبح 8 بجے سے لیکر رات 20بجے تک کھلا رہتا ہے ۔

 

848.855.888شہری کال کی قیمت سے جواب دیتا ہے

اگر آپ اپنی سوجورنو کی درخواست کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس نمبر پر سوموار سے جمعہ تک صبح 8 بجے سے لیکر رات 20 بجے تک فون کر سکتے ہیں ۔

سوجورنو رینیو کروانے کی مدت کا تعین

سوجورنو کی تجدید کروانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ سوجورنو کے ختم ہونے سے قبل اسے رینیو کروائیں ۔ اگر آپ کا کام کا کنٹریکٹ معینہ مدت والا ہے تو اس صورت میں سوجورنو ختم ہونے سے 60 دن پہلے جمع کروائی جاتی ہے اور اگر کنٹریکٹ ہمیشہ کی مدت کا ہے تو اس صورت میں 90 دن پہلے رینیو کی درخواست دی جاتی ہے ۔ اگر آپ اس مدت کے بعد اٹلی میں رہیں گے اور آپ کی سوجورنو ختم ہو گئی ہو گی تو آپ کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا ۔ اگر آپ نے پرمیسو دی سوجورنو ختم ہونے کے بعد جمع کروانی ہے تو اس صورت میں 60 دن تک کا وقت درکار ہوگا لیکن آپ کو ظاہر کرنا ہو گا کہ آپ کو صحت کا مسئلہ تھا یا دوسری ایمرجنسی ہوگئی تھی ۔ عام طور پر تھانے والے اس سرٹیفیکٹ کے بارے میں نہیں پوچھتے لیکن آپ کو وجہ بیان کرنی ہو گی ۔

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com