Tuesday, Nov 19th

Last update12:39:09 AM GMT

تعلیم کی سوجورنو کو کام کی سوجورنو میں تبدیل کروانا

روم، 28 فروری 2013 ۔۔۔ یاد رہے کا وہ غیر ملکی جن کے پاس تعلیم کی پرمیسو دی سوجورنو ہے یا پھر ٹرینگ کی سوجورنو ہے ، ایسے غیر ملکی اپنی سوجورنو سے اٹلی میں 20 گھنٹے پر ہفتہ کام کرسکتے ہیں ۔ یہ لوگ  اپنی سوجورنو کی مدت تک 52 ہفتے کام کرتے ہوئے 1.040گھنٹے کام کرسکتے ہیں ۔ اس قانون کا نام (art. 14, comma 4 D.P.R. 394/99).ہے ۔ تعلیم کی سوجورنو کو کام کی سوجورنو میں تبدیل کروانے کے لیے ضروری ہے کہ غیر ملکی طالب علم یا اسپیشلائڑیشن کا کورس کرنے والے کے پاس تعلیم کی سوجورنو موجود ہو اور یہ ویلڈ ہو ، اسکے بعد غیر ملکی تھانے یا متحدہ دفتر میں جا کر سوجورنو کا کنٹریکٹ کرے گا ۔ تعلیم کی سوجورنو کو کام کی سوجورنو میں تبدیل کروانے کے لیے غیر ملکی کے پاس مندرجہ زیل کوائف ہونا لازمی ہیں ۔ سوجورنو کو تبدیل کروانے کے لیے درخواستیں مختلف ہوتی ہیں ، یعنی آپ نے کس قسم کا کورس یا ٹرینگ کی ہے اور کونسا ڈپلومہ حاصل کیا ہے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی میں اپنی تعلیم کا کورس مکمل کرتے ہیں ، یہ غیر ملکی  کوٹوں کا انتظار کرنے کے بغیر کام کی سوجورنو حاصل کر سکیں گے ۔

۔ تین سال کا ایم اے لیول کا کورس اور 180 کریڈیٹ حاصل کرنا

۔ 2 سال کی اسپیشلائزيشن کا کورس اور 300 کریڈیٹ یا پوائنٹس حاصل کرنا

۔ اسپیشلائزيشن کا ڈپلومہ حاصل کرنا جو کہ 2 سال پر مبنی ہو

۔ یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ یا پی ایچ ڈی کا کورس جو کہ 3 سال پر مبنی ہو

۔ یونیورسٹی میں ماسٹر کرنا جو کہ پہلے لیول پر مبنی ہو اور اسکی مدت 1 سال پر مبنی ہو

۔ یونیورسٹی میں ماسٹر کرنا جو کہ دوسرے  لیول پر مبنی ہو ، جسے پوسٹ ایم اے کی اہمیت حاصل ہو اور اسکی مدت 1 سال پر مبنی ہو

باقی تمام وہ غیر ملکی طالب علم اور ٹرینگ کرنے والے اسٹوڈنٹس جو کہ کورس کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اپنی تعلیم یا ٹرینگ ختم نہیں کی ، انہیں تعلیم کی سوجورنو کو کام کی سوجورنو میں تبدیل کروانے کے لیے کوٹوں کا انتظار کرنا ہو گا ۔

غیر ملکی جب اپنی تعلیم کی سوجورنو کو کام کی سوجورنو میں تبدیل کروائے گا تو اسے اپنے صوبے کے دفتر SUIمیں درخواست دینی ہو گی ۔ غیر ملکی طالب علم اپنی سوجورنو کو کام کی سوجورنو میں تبدیل کروانے کے لیے فارم V2پر کرے گا اور یہ فارم اسے وزارت داخلہ کی سائٹ Ministero dell’Internoسے حاصل ہو گا ۔ جب غیر ملکی سوئی کے دفتر میں جائے گا تو اسے سوجورنو کے کنٹریکٹ کے لیے مندرجہ زیل کوائف پورے کرنا ہونگے اور یہ کاغذات فارم کے ساتھ نتھی کرنا ہونگے ۔

۔ غیر ملکی کا شناختی کارڈ اور وہ پرمیسو دی سوجورنو جسے یہ تبدیل کروانا چاہتا ہے

۔ کام کے مالک کا شناختی کارڈ

۔ غیر ملکی اسٹوڈنٹ کا ڈپلومہ ، جس سے یہ ثابت ہو کہ اس نے کورس ختم کر لیا ہے اور ٹرینگ بھی مکمل کر لی ہے

۔ کام کا کنٹریکٹ جو کہ مالک کی طرف سے کیا گیا ہو اور اس پر صرف مالک کے دستخط ہوں ، اس پر کام کی قسم اور کنٹریکٹ کی قسم ہونی لازمی ہے ، یعنی کتنے گھنٹے کا کنٹریکٹ ہے ، کام کونسی جگہ پر ہے ، وغیرہ وغیرہ

۔ مالک کی فرم کا سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ

۔ غیر ملکی کی رہائش کاسرٹیفکیٹ یعنی گھر کا کرایہ نامہ، گھر کے صاف ستھرا ہونے کا سرٹیفیکٹ یا idoneità alloggiativaیا گھر میں مہمان رہنے کا سرٹفیکٹ یا dichiarazione di ospitalità / cessione di fabbricato۔

۔ ڈاک کی ٹکٹ جس کی قیمت € 14,62ہو

اگر تمام کاغذات صحیح ہوں تو سوئی کے دفتر والے سوجورنو کے کنٹریکٹ کی ایک کاپی غیر ملکی طالب علم اور دوسری کاپی کام کے مالک کو دیدیں گے ۔ اس کے علاوہ یہ دفتر انکو ایک فارم ادا کرے گا ، جس کے زریعے پرمیسو دی سوجورنو حاصل کرنے کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے ۔ یہ فارم بعد میں پر کرتے ہوئے ڈاک خانے کی پیلی کٹ کے ساتھ روانہ کردیا جاتا ہے ۔ اگر تمام کوائف پورے ہوں تو تھانے والے غیر ملکی طالب علم کو کام کی سوجورنو جاری کردیتے ہیں. تصویر میں اٹلی میں موجود پاکستانی طالب علم

 

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com