Monday, Jul 06th

Last update06:26:21 PM GMT

نئے پوپ کا تعلق ارجنٹائن سے ہے

روم ، 13 مارچ ، 2103 ۔۔۔۔ روم میں چند دن سے کارڈینال جمع تھے اور نئے پوپ کے انتخاب کے لیے مصروف تھے ۔ آخر کار آج اس کونصل نے پوپ کا انتخاب کرلیا ہے۔ نئے پوپ کا تعلق انجنٹائن سے ہے اور یہ اٹالین نژاد ہیں ۔ انکی عمر 77 سال ہے اور ان کا اصل نام Jorge Mario Bergoglioہے جبکہ انہوں نے اپنا نیا نامFrancesco Iمنتخب کیا ہے ۔ عام طور پر پوپ اپنا نیا نام چنتے ہیں ۔ یاد رہے کہ سینٹ فرانسسیکو اٹلی کے بڑے سینٹ تھے اور وہ ایک امیر شخص تھے لیکن انہوں نے خدا باری تعالی کے لیے اپنی تمام تر جائیداد غریبوں میں تقسیم کردی تھی ۔ اسی طرح موجودہ پوپ نے بھی اپنی تمام تر جائیداد غریبوں میں تقسیم کردی ہے اور اب وہ ایک چھوٹے سے گھر میں غریبوں کی طرح رہتے تھے ۔ انہوں نے روم کا پوپ بننے کے لیے تمام تر جائیداد غریبوں کو دیدی ہے ۔ ان کا تعلق gesuitaعقیدے سے ہے اور یہ اس الیکشن میں واحد جزویتا تھے ۔ پوپ ارجنٹائن کے شہر بونس آئرس کے آرچی بشپ تھے ۔ کیتھولک دنیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی جنوبی امریکہ کے فرد کو پوپ منتخب کیا گيا ہے ۔ ان کے پوپ ہونے کا اعلان سینٹ پیٹر سکوائر سے کیا گیا ہے  جو کہ ویٹیکن کا مرکزی سکوائر ہے ۔  آج شام پوپ نے سینٹ پیٹر سکوائرکی کھڑکی سے عوام کے سامنے اپنے آپ کو پوپ کے طور پر اور روم کے بشپ کے طور پر پیش کردیا ہے ۔ پوپ نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائیوں کو بشپ کی ضرورت تھی اور وہ روم کے بشپ کو لینے کے لیے دنیا کے آخری کونے ارجنٹائن میں گئے اور مجھے یہاں لے آئے ۔ پوپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے پوپ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ پہلے میرے لیے دعا کریں ، اسکے بعد میں آپ کے لیے دعا کروں گا ۔ انہوں نے سابقہ پوپ بینیڈکٹ سکسٹین کے لیے بھی اچھے الفاظ استعمال کیے  اور کہا کہ اب وہ حضرت مریم کے لیے دعا کریں گے ۔ سینٹ پیٹر سکوائر میں 20 ہزار سے زیادہ عوام موجود تھے اور چند لوگ خوشی سے رو رہے تھے ۔ پوپ نے ساری دنیا کے لیے دعا کی ۔ یاد رہے کہ پوپ کے انتخاب کے دوران سکوائر میں کالا دھواں نکلتا ہے اور جب پوپ کو منتخب کرلیا جاتا ہے تو فوری طور پر سفید دھواں نکالا جاتا ہے ۔ لوگ سفید دھواں دیکھ کر لیٹن زبان میں نعرہ لگاتے ہیں کہ Habemus papamیعنی ہمارے پوپ بن گئے ہیں ۔ تصویر میں پوپ فرانسیسکو اول اور سفید دھواں

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com