Saturday, Jul 21st

Last update12:39:09 AM GMT

روم میں کرسمس پارٹی اور قومی یکجہتی

روم، تحریر، اعجاز احمد ۔۔۔ روم میں 18 دسمبر بروز اتوار کرسمس پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔ پارٹی کی مہمان

alt

خصوصی ہماری نئی سفارتکارہ تہمینہ جنجوعہ تھیں ۔ اٹلی کی تاریخ میں پہلی دفع پاکستانی مسلم کمونٹی نے پاکستانی کرسچن کمونٹی کے اعزاز میں ایک پارٹی کا انعقاد کیا اور ایک بہترین اعشائیہ دیا گیا ۔ میزبان بشیر امرے والا اور ثقلین علی نے کہا کہ مسلم کمونٹی نے کرسچن برادری کو اعشائیہ دیتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور قومی یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں ۔ پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ قومیت ، بھائی چارہ، باہمی دوستی اور مکالمے پر عمل کرتے ہوئے اس پاک رشتے کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں جو کہ ہمارے قائد اعظم نے پیدا کیا تھا ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم پورے اٹلی

alt

میں کرسمس کے دوران اپنی کرسچن کمونٹی کو دعوت دیں اور انہیں بتائیں کہ وہ ہمارے بھائی ہیں ۔ مہمان خصوصی ایمبیسڈر تہمینہ جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پہلے پاکستانی اور اسکے بعد مسلمان اور کرسچن ہیں ، ہمیں چاہئے کہ ہم ایسے میل و ملاپ پاکستان میں بھی پیدا کریں ، جن سے باہمی روابط قائم ہوں ، جن سے قوم میں اتحاد قائم ہو ۔ کرسچن کمونٹی کے صدر سرور بھٹی نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ آج مسلم کمونٹی ہمارے لیے ایک اعشائیے کا انتظام کر رہی ہے ۔ اس قسم کے میل ملاپ سے عداوتیں دور ہوتی ہیں اور محبت کا جذبہ بلند ہوتا ہے ۔ اس اعشائیے

alt

میں پاکستان کے سفارتخانے کے ایچ او سی شہباز کھوکھر، کرنل حسیب گل کے علاوہ کمونٹی کی مشہور شخصیات نے شرکت کی ، جن میں پی پی پی اٹلی کے کوارڈینیٹر نصیر راؤ، چکن ہٹ کے ڈائریکٹر محمد نسیم ، پی پی پی اٹلی کے نائب صدر سیف اللہ رانجھا، مشہور و معروف صحافی چوہدری نعیم از فیصل آباد، پی پی پی روم کے صدر استاد مبشر، بزنس مین ملک جہانگیر اور چوہدری عامر کے علاوہ دوسری شخصیات موجود تھیں ۔ ثقلین علی کے ریسٹورنٹ میں دوپہر کا کھانا دیا گیا جو کہ انتہائی لذیذ تھا ، اسکے بعد کیک کاٹا گیا اور پاکستانی تبلے کی دھان سے گیت گائے گئے اور بھنگڑا پڑا ۔

 

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت پیر, 02 جنوری 2012 21:40