Sunday, Aug 25th

Last update12:39:09 AM GMT

اٹلی میں رمضان شریف کا آغاز

روم۔ 9 جولائی 2013 ۔۔۔ اٹلی میں بدہ سے رمضان شریف کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اٹلی میں 13 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں اور 750 سے زائد مساجد موجود ہیں ۔ ہر سال رمضان شریف کا اعلان تمام ٹیویوں کے خبر ناموں سے کیا جاتا ہے ۔ پاکستانیوں کی 34 مساجد پورے اٹلی میں موجود ہیں اور رمضان کے دوران اٹلی کے مسلمانوں میں اخوت، خیرات، بھائی چارے اور خلوص کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے ۔ روم کی بڑی مسجد میں افطار کے وقت 500 کے قریب مسلمان افطاری کرنے کے لیے تشریف لاتے ہیں ۔ اس سال رمضان جولائی کے مہینے میں آیا ہے اور یہاں کافی گرمی پڑ رہی ہے ۔ یاد رہے کہ اٹلی میں جولائی اور اگست کے مہینے کافی گرم ہوتے ہیں ۔ تمام مسلمانوں سے گزارش ہے کہ وہ سحری کے وقت زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں ۔ کام کے اوقات کے دوران احتیاط کریں اور رمضان کے پہلے دنوں میں محنت اور مزدوری والے کام اپنی طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں ، چند دن گزر جانے کے بعد حالات بہتر ہو جائیں گے ۔ حضور ۖ نے فرمایا " رمضان کے دوران جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور شیطان کو زنجیروں میں جھکڑ دیا جاتا ہے " ۔ اٹلی کے پوپ فرانچیسکو نے بھی کل عبادت کے دوران دنیا کے مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر مبارکباد دی ہے ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com