Sunday, Jan 20th

Last update12:39:09 AM GMT

اٹالین فلم میں پہلی بار پاکستانی کی اداکاری

3 اگست 2014 ۔۔۔۔ ( رپورٹ وسیم رضا ) ۔۔۔۔۔ اٹلی کے سینما گھروں میں 5 ستمبر سے ایک ایسی فلم دکھائی جائے گی ، جس میں ایک امیگرنٹ پاکستانی اعجاز احمد نے اداکاری کرتے ہوئے پاکستان کو متعارف کروایا ہے ۔ اعجاز احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ اس فلم کا نام Arance e Martello  ہے اور اس میں اٹالین سیاست، کلچراور اٹلی میں رہنے والے غیر ملکیوں کی کہانی مزاحیہ انداز میں پیش کی گئی ہے ۔ میرا رول ایک فروٹ سٹال کے مالک کا ہے جو کہ اٹلی میں کافی سالوں سے آباد ہے اور اپنے خاندان کو پالنے کی خاطر دن رات کام کرتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ اپنے حقوق کی جنگ لڑتا ہے ۔ باقی کہانی جاننے کے لیے آپ سینما گھر کا رجوع کریں تو آپ کافی لطف اندوز ہوں گے ۔ یہ فلم وینس کے فلمی میلے میں بھی حصہ لے رہی ہے اور اس خاطر مجھے وینس بھی جانا ہو گا ۔ فلم کا ہدائیتکار Diego Bianchiہے اور یہ اٹلی کا مشہور صحافی بھی ہے ۔ نیچے فلم کا ٹریلر اور ایک تصویر آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں ۔

ٹریلر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت اتوار, 03 اگست 2014 22:39