Friday, Mar 22nd

Last update12:39:09 AM GMT

سانحہ پشاور کی یاد میں روم کے سنٹر میں امن مظاہرہ

روم۔ 24 دسمبر 2014۔۔۔۔۔۔  اٹلی کے دارالخلافہ روم کے سنٹر Piazza Della Rotonda , Pantheon میں بروز اتوار 28 دسمبر 2014 کی دوپہر 2 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک سانحہ پشاور کی یاد میں پر امن مظاہرہ کیا جائے گا ۔  تمام اہل وطن سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس مظاہرے میں شامل ہو کر شہیدان پشاور کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا ثبوت پیش کریں ۔

تحریک طالبان کے درندوں نے ہمارے بچوں کا لہو بہاتے ہوئے ہماری قوم کو ایک گہرا زخم لگایا ہے ۔ پوری دنیا میں سانحہ پشاور کی مذمت کرنے کے لیے جلسے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں اور سوگ منایا جا رہا ہے ۔ 145 بچوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ۔ ہم روم کی سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر پر امن مظاہرہ کرتے ہوئے پیغام روانہ کریں گے ، جس میں یہ لکھا ہو گا کہ قائد اعظم کے پاکستان کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا، ہم پرامن قوم کے شہری ہیں اور اپنے ملک کے علاوہ پوری دنیا کے امن کے خیر خواہ ہیں ۔ ہم دہشت گردی کے سخت خلاف ہیں اور پورے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے خواہشمند ہیں ۔

معلومات کے لیے منتظمین سے رابطہ کریں

چوہدری بشیر امرے والا 3342088888 پاکستان فیڈریشن اٹلی

سرور بھٹی 3393869046 پاکستان کرسچن کمونٹی آف اٹلی

اعجاز احمد 3476937016 ایسوسی ایشن نیو ڈائیورسٹیز

 

 

 

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت بدھ, 24 دسمبر 2014 18:33