Saturday, Mar 25th

Last update08:57:59 PM GMT

17850 کا کوٹہ جاری کردیا گیا

روم۔ 29 دسمبر 14، اٹلی کی حکومت نے غیر یورپین ممالک کے شہریوں کے لیےقلیل تعداد پر مبنی کوٹہ جاری کردیا ہے ۔ وزارت داخلہ اور وزارت لیبر نے اس پر دستخط کردیے ہیں ۔ 23 دسمبر 2014 صبح 8 بجے سے لیکر اس کوٹے کے لیے درخواست دی جا سکے گی ۔ یہ کوٹہ 8 مہینوں تک جاری رہے گا اور پہلے درخواست دینے والے کو ترجیح دی جائے گی ۔ یاد رہے کہ عام پاکستانیوں میں یہ افواہ پھیل گئی ہے کہ شاید یہ کھلی امیگریشن کے برابر ہے ۔ ایسا ہرگز نہیں ہے کیونکہ یہ معمول کے مطابق ہر سال کی طرح ضروری کوٹہ جاری کیا گیا ہے، جس میں عام پاکستانی شامل نہیں ہیں ۔ یہ کوٹہ ہر سال جاری کیا جاتا ہے اور اس میں نہ تو وہ پاکستانی درخواست دے سکتے ہیں جو کہ اٹلی یا یورپ میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر ہیں اور نہ ہی وہ پاکستانی جو کہ پاکستان میں موجود ہیں ۔ ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں کیونکہ یہ وہ نعرہ نہیں ہے جو ہم لگاتے ہیں ( امیگریشن کھل گئی اے ) ۔

 اس کوٹے کو اس طرح تقسیم کیا گیا ہے ۔ 2000کا کوٹہ میلانو کی ایکسپو یا نمائش کے لیے مختص کیا گیا ہے ۔ 1000 کاکوٹہ ان لوگوں کے لیے رکھا گيا ہے جنہوں نے اپنے ملک میں اعلی تعلیم حاصل کی ہے اور اٹالین فرموں کو انکی ضرورت ہے ، یعنی کمپیوٹر ایکسپرٹ وغیرہ۔ 100 کا کوٹہ ان غیر ملکیوں کے لیے ہے ، جنکے والدین اٹالین ہیں اور وہ ارجنٹائن جیسے ملک میں آباد ہیں ۔ 4050 کا کوٹہ ان موسمی ملازمین کے لیے ہے جو کہ اپنی موسمی سوجورنو کو کام کی پرمیسو دی سوجورنو میں تبدیل کروا سکتے ہیں ۔ 6000 کا کوٹہ ان طالب علموں اور پروفیشنل لوگوں کے لیے رکھا گیا ہے ، جنہوں نے اٹلی میں تعلیم حاصل کی ہے یا پھر پروفیشنل ٹریننگ کی ہے ۔ 1050 کا کوٹہ ان طلب علموں کے لیے مختص کیا گیا ہے ، جو کہ اٹلی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئیں گے ۔ 250 کا کوٹہ ان غیر ملکیوں کے لیے ہے ، جن کے پاس کسی یورپین ملک کی کارتا دی سوجورنو ہے اور وہ اسے اپنے کام یا بزنس کی خاطر اٹلی کی کارتا دی سوجورنو میں تبدیل کروانا چاہتے ہیں ۔ تمام اہل وطن سے گزارش ہے کہ وہ اسے امیگریشن نہ سمجھیں ، یہ کوٹہ ہر سال جاری کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اٹلی میں سخت قسم کا معاشی بحران ہے اور ان حالات میں عام امیگریشن یا عام کوٹہ کھولنے کے کوئی حالات موجود نہیں ہیں ۔  تحریر ، اعجاز احمد

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت پیر, 29 دسمبر 2014 20:24