Sunday, May 31st

Last update06:26:21 PM GMT

روم میں کشمیر یکجہتی جلوس کا انعقاد

 

2 فروری 2020۔۔۔۔ آج اٹلی کے دارالخلافہ روم میں ایک پرامن جلوس کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ جلوس روم کے مشہور چوک پیاسا دیل پوپولو یا عوامی چوک میں منعقد ہوا۔ پاکستان فیڈریشن اٹلی کے صدر چوہدری بشیر امرہ والے جلوس کی قیادت کر رہے تھے ۔ روم کے علاوہ بریشیا اور ناپولی سے بھی پاکستانی اور کشمیری عوام نے اس میں شرکت کی ۔ مختلف لیڈران اور خواتین نے کشمیر کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی ۔ یاد رہے کہ کشمیر میں کئی ماہ سے کرفیو، گرفتاریاں اور پولیس کا ظلم جاری ہے ۔ کشمیری عوام کی حق خودارادیت چھین لی گئی ہے اور کشمیر میں پراپرٹی خریدنے کا قانون بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ جلوس کا آغاز شام تین بجے ہوا اور یہ شام چھ بجے اپنے اختتام کو پہنچا ۔ جلوس میں سو سے زیادہ پاکستانیوں اور کشمیریوں نے شرکت کی ۔

Risultato immagini per pakistani kashmiri roma

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت اتوار, 02 فروری 2020 22:07