روم ۔۔۔ اٹلی کی پولیس نے ایک پروگرام کے زریعے پر میسو دی سوجورنو کی معلومات IPhoneمیں داخل کر دی ہیں ۔ پولیس کے پاس اتنا عملہ نہیں کہ وہ تہہ شدہ وقت کے دوران پر میسو دی سوجورنو رینیو کر سکے لیکن انہوں نے آئی فون میں اس کا ریکارڈ ڈال دیا ہے ۔ جن لوگوں نے سوجورنو رینیو کروانے کی درخواست دے رکھی ہے ، ان کے لیے یہ ایک نئی خبر ہے ۔ وہ غیر ملکی جن کے پاس ایک سمارٹ فون یا پھر ایپل کا ٹیبلٹ فون ہے ، وہ کسی قیمت کے بغیر پولیس کے پروگرام سے مستفید ہو سکتا ہے ۔ اسے Polizia di stato . itلکھنا ہوگا ۔ اس کے بعد اسے پولیس کی تمام تر خبریں مل جائیں گی جو کہ تازہ ترین ہونگی ۔ اس کے زریعے وہ مفید معلومات حاصل کر سکے گا ۔ پولیس میں بھرتی ہونے کے کورسوں کے متعلق جانا جائے گا اور پولیس کی یو ٹیوب کی تمام تر فلمیں دیکھی جا سکیں گی ۔ اس کے بعد ایک حصہ غیر ملکیوں کے لیے مختص ہوگا ، اسے پر میسو دی سوجورنو کا نام دیا گیا ہے ۔ اسے آپ اٹالین، انگلش، اسپینش، عربی، فرانسیسی اور روسی زبان میں دیکھ سکیں گے ۔ اس پروگرام میں آپ اپنی رینیو کی رسید کا نمبر یا پر میسو دی سوجورنو کا نمبر درج کریں گے اور آپ کو بتا دیا جائے گا کہ آپ کی سوجورنو کس حد تک پہنچی ہے ۔ اگر آپ کے پاس آئی فون نہیں تو آپ کسی بھی کمپیوٹر کے زریعے پولیس کی www.poliziadistato.itمیں جا کر اپنی پر میسو دی سوجورنو کے بارے میں علم حاصل کر سکیں گے ۔ یہ سروس عرصے سے کام کر رہی ہے ۔ تحریر، ایلویو پاسکا