Friday, Feb 22nd

Last update12:39:09 AM GMT

RSS

اٹالین خبریں

مختلف مذاہب کے غیر ملکی اٹلی میں اپنی عبادت گاہ میں شادی کرسکتے ہیں

روم۔ 20 فروری 2013 ۔۔۔ اٹلی میں دو قسم کی شادی ہوتی ہے ، ایک شادی کمونے یا کارپوریشن میں کی جاتی ہے اور دوسری شادی کلیسا میں پبلک قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے ۔ کلیسا میں شادی کو قابل قبول کرنے کے لیے چرچ نے اٹالین گورنمنٹ کے ساتھ ایک معاہدہ تہہ کیا ہے ، جس کے تحت اس شادی کی اہمیت سول شادی جیسی ہے ۔ مندرجہ زیل مذاہب کے غیر ملکی اپنی عبادت گاہ میں شادی کرسکتے ہیں ۔

  • Congregazione Cristiana dei Testimoni di Geova, con rito geovita (legge n°1159/1929)
  • Tavola Valdese (legge n°449/1984);
  • e delle Chiese Cristiane Avventiste del Settimo Giorno (legge n°516/1988);
  • e delle Comunità Ebraiche italiane (legge n°101/1989 e legge 638/1996);
  • Assemblee di Dio in Italia (legge n°517/1988 e legge n°128/2012);
  • e Cristiana Evangelica Battista d’Italia (legge n°116/1995);
  • Chiesa Evangelica Luterana in Italia (Legge n° 520/1995);
  • Sacra arcidiocesi ortodossa d’Italia ed Esarcato per l’Europa Meridionale (Legge n°126/2012);
  • Chiesa di Gesù Cristo dei Santi degli ultimi giorni (legge n°127/2012)
  • e Induisti Italiana Samatana Dharma Samgha (legge n°246/2012)
  • Chiesa cattolica (legge n°121/1985)

ان مذاہب میں اسلام شامل نہیں ہے کیونکہ مسلمانوں نے ابھی تک اٹالین گورنمنٹ کے ساتھ باہمی معاہدہ نہیں کیا ۔ ان عبادت گاہوں میں شادی کرنے کے لیے میاں بیوی کو اٹلی کے قوانین کا خیال رکھنا ہوتا ہے ۔ اس قسم کی شادی سول طور پر بھی منظور کی جاتی ہے ۔ سول یا کلیسا میں شادی کے لیے میاں بیوی کو ایک بورڈ پر شادی کے اعلان کا سرٹیفیکٹ لگانا ہوتا ہے ۔ یہ اعلان کمونٹی والے پڑھتے ہیں ، چونکہ شادی کے لیے ضروری ہے کہ اس میں کمونٹی والے اپنی رائے دیں اور شادی تمام افراد کو منظور ہو ، اس شرط کو پورا کرنے کے لیے کمونے کے بورڈ پر 15 دنوں کے لیے شادی کا اعلان نسب کیا جاتا ہے ۔ اگر کسی کو اس شادی پر اعتراض ہو یا پھر اس شادی میں کوئی غیر قانونی جزو ہو تو اس صورت میں اس شادی کو رکوایا جا سکتا ہے ۔ کلیسا یا کسی منظور شدہ عبادت گاہ میں شادی کے وقت پادری اٹالین قوانین کے آرٹیکل artt. 143, 144 e 147پڑھتا ہو جوکہ سول کوڈ کا حصہ ہیں ۔ شادی کے سرٹیفیکٹ کی دو کاپیاں ہوتی ہیں ، ایک کمونے کو روانہ کی جاتی ہے ۔ کمونے والے دو دنوں کے اندر اسے شادی کے رجسٹر میں شامل کرلیتے ہیں ۔ شادی کے فوری بعد میاں بیوی اپنی شادی کے فوائد حاصل کرسکتے ہیں ، انہیں رجسٹریشن کے لیے انتظار نہیں کرنا ہوتا ۔ شادی کرتے وقت میاں بیوی یہ بتاتے ہیں کہ وہ شادی کے بعد اپنی جائیداد میں ایک دوسرے کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں ، یا پھر جائیداد اپنی اپنی رکھنا چاہتے ہیں ، شادی سے پہلے پیدا ہوئے بجے کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں یا نہیں ۔ شادی کرنے کے لیے دونوں کو شادی کے سرٹیفیکٹ پر دستخط کرنے ہوتے ہیں اور شادی کے لیے 2 بالغ گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

Amazonفرم نے نسل پرست گارڈ کام سے نکال دیے

روم۔ 18 فروری 2013 ۔۔۔ دنیا کی مشہور Amazonفرم نے نسل پرست گارڈ کام سے نکال دیے ہیں ، کچھ عرصے سے اس فرم پر یہ الزام لگایا جا رہا تھا کہ اس فرم نے 5 ہزار غیر ملکی ملازمین سے کام لینے کے لیے ان کی حفاظت کے لیے ایسی گارڈوں کی فرم سے کنٹریکٹ کیا تھا ، جس کا نام HESSہے ۔ یاد رہے کہ ہیس ہٹلر کا دائیاں بازو تصور کیا جاتا تھا ۔ خیر ہیس کا تعلق ہٹلر والے ہیس سے نہیں ہے لیکن اس کا کردار ہیس یا نسل پرست فرم سے ملتا جلتا ہے ۔ یہ گارڈ ہٹلر کے سپاہیوں کی طرح کالا لباس پہنتے تھے اور غیر ملکیوں سے سختی سے کام لینے کے لیے ان پر مظالم بھی کرتے تھے ۔ کام ختم ہونے کے بعد انکی تلاشی لی جاتی تھی اور ان سے غلاموں جیسا سلوک کیا جاتا تھا ۔ آمازون فرم دنیا کی مشہور انٹرنیٹ شاپنگ کی فرم ہے اور یہ اٹلی میں بھی کافی مقبول ہے ۔ یہ جرمنی کی فرم ہے اور اس میں ہزاروں ملازمین کام کرتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں اس فرم کے نسلی برتاؤ پر انگلینڈ میں بھی بحث چلی تھی ۔ جرمنی کے ٹیوی نے ان ملازمین پر ایک ڈاکومنٹری بناتے ہوئے اس فرم کے نسلی امتیاز کے بارے میں راز فاش کر دیا ہے ۔ آمازون نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے اس گارڈ فرم سے کنٹریکٹ ختم کردیا ہے جو کہ غیر ملکی ملازمین پر غیر انسانی سلوک کرتی تھی ۔


 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

ائرپورٹ میں ایک غیر ملکی نے اپنے آپ کو آگ لگا دی

روم۔ 14 فروری 2013 ۔۔۔ روم کے مشہور ائرپورٹ فیومی چینو میں ایک غیر ملکی نے اپنے آپ کو آگ لگا دی ہے ۔ اس غیر ملکی کا تعلق افریقہ کے ملک کوستا دا اووریو سے ہے اور اسکی عمر 19 سال ہے ۔ غیر ملکی نے اس وقت اپنے آپ کو آگ لگائی ہے ، جب اسے غیر قانونی ہونے کیوجہ سے ملک بدر کیا جا رہا تھا ۔ غیر ملکی نے آگ ٹرمینیل 3 پر اپنے آپ کو آگ لگائی اور اسکے بعد فوری طور پر سیکورٹی کے اہلکاروں نے اس آگ کو بجھا دیا اور غیر ملکی زخمی ہو گيا ۔ غیر ملکی کو فوری طور پر ہسپتال سانتے اوجینیو میں پہنچا دیا گیا اور اس کا فوری طور پر جلد کا آپریشن کردیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ غیر ملکی کی جلد کافی جل چکی ہے ۔ اٹلی کے بائیں بازو کے سیاسی لیڈروں نے اس حادثے کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے سخت قوانین عائد کیے تھے اور یہ اس کا نتیجہ ہے کہ ایک غیر ملکی ملک بدر ہونے کی بجائے  خودکشی قبول کررہا ہے ۔ آرچی ایسوسی ایشن کے امیگریشن کے صدر نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ بوسی فینی قانون کو بدلنا لازمی ہے کیونکہ یہ قانون انسانی حقوق کی پامالی کرتا ہے ۔

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

اٹلی کے سوشل چیک کی رقم 5749یورو کر دی گئی

روم۔ 10 فروری 2013۔۔۔ اٹلی کے سوشل چیک کی رقم 5749یورو کر دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ اس چیک کی رقم کو مدنظر رکھتے ہوئے  پر میسو دی سوجورنو اور فیملی بلانے کے لیے اپلائی کیا جاتا ہے ۔ 2013 میں یا نئے سال میں سوشل چیک کی رقم کو بڑھا دیا گیا ہے ۔ یہ چیک عام طور پر اٹالین ضعیفوں کو ادا کیا جاتا ہے ۔  یہ چیک اٹالین اور یورپین کمونٹی کے افراد کو دیا جاتا ہے ، بشرطیکہ وہ اٹلی میں 10 سال سے آباد ہوں اور ان کی بچت  سوشل چیک سے کم ہو۔ غیر ملکیوں کو یہ چیک اس صورت میں ملتا ہے ، جب ان کے پاس کارتا دی سوجورنو موجود ہو۔ عام طور پر ابھی غیر ملکیوں میں بہت کم افراد ایسے ہیں ، جن کے پاس یہ لوازمات ہوں۔ یعنی انکی عمر 65 سال سے زیادہ ہو، کارتا دی سوجورنو ہو اور وہ اٹلی میں 10 سال سے زیادہ عرصے سے آباد ہوں ۔ سوشل چیک کی رقم سے غیر ملکیوں کی بچت کا اندازہ کیا جاتا ہے ۔ پر میسو دی سوجورنو رینیو کروانا، اٹلی میں رہنے کے لیے بچت شو کرنا اور خاندان کو بلانا وغیرہ یہ سب سوشل چیک کو دیکھ کر تہہ پاتا ہے ۔  اگر آپ نے پر میسو دی سوجورنو کی تجدید یا اسے رینیو کروانا ہے تو آپکی سالانہ بچت سوشل چیک سے کم نہیں ہونی چاہئے ۔ اگر آپ نے اپنا خاندان اٹلی میں بلانا ہے تو اس صورت میں خاندان کے ہر فرد کے لیے سوشل چیک کی آدھی رقم شو کرنی ہوتی ہے ۔ صرف غیر ملکی نہیں بلکہ رومانیہ کے شہریوں کو بھی اٹلی میں 3 ماہ سے زیادہ رہنے کے لیے سوشل چیک کی رقم دکھانی پڑتی ہے ۔ یعنی اگر آپ نے اپنی بیوی کو بلانا ہے تو آپکی سالانہ بچت کی رقم 5،1 گنا یعنی8624,85  یورو ہونا ضروری ہے ۔  تحریر، ایلویو پاسکا

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

گلاراتے میں عید میلاد النبی کا جلوس

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت جمعرات, 07 فروری 2013 21:41