Sunday, Aug 25th

Last update12:39:09 AM GMT

RSS

اٹالین خبریں

سویڈن میں غیر ملکیوں کو روکنے کا قانون بنایا جائے ، وزیر امیگریشن

روم۔ 4 فروری 2013 ۔۔۔  سویڈن کے امیگریشن کے وزیر Tobias Billstroemنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سویڈن میں غیر ملکیوں کو روکنے کا قانون بنایا جائے ۔ ہمارے ملک میں غیر ملکیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، سیاسی پناہ گزین اور دوسری قسم کے غیر ملکی سویڈن میں بڑہ رہے ہیں ۔ سویڈن میں دائیں بازو کی اکثریت ہے اور اسکے علاوہ کنزرویٹو پارٹی بھی اس حق میں ہے کہ امیگریشن کے متعلق سوچا جائے ۔ ان پارٹیوں کے مطابق یورپ کے تمام ممالک کی نسبت سویڈن میں سب سے زیادہ تارکین وطن رہائش پذیر ہو رہے ہیں ۔ وزیر امیگریشن نے کہا کہ میری پارٹی نے غیر ملکیوں کو روکنے کے لیے قانون بنانے کا سوچا ہے ۔ ہمارا قانون غیر ملکیوں کے خلاف نہیں بلکہ انسانی اقدار پر پورا اترے گا ۔ یاد رہے کہ 2012 میں 44 ہزار غیر ملکیوں نے سویڈن میں سیاسی پناہ حاصل کی ہے ۔ یورپ میں صرف دو ایسے ممالک ہیں جنہوں نے ہم سے زیادہ سیاسی پناہ کی درخواستیں حاصل کی ہیں ، ان میں فرانس 60 ہزار درخواستیں اور جرمنی نے 64 ہزار سیاسی پناہ کی درخواستیں حاصل کی ہیں ۔ یاد رہے کہ سویڈن یورپ کے امیر ترین اور کم آبادی والے ممالک میں شامل ہے ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

ڈومیسٹک ملازمین کے مالکان پر ٹیکس ناجائز ہے ، مزدور یونین

روم۔ یکم فروری 2013 ۔۔۔ اٹلی کی مزدور یونین UILکے جنرل سیکرٹری Guglielmo Loyنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوری سے ڈومیسٹک ملازمین کے مالکان پر ٹیکس ناجائز لگایا گیا ہے ۔ یہ مالکان اگر کسی ایسے ڈومیسٹک ملازم کو کام سے نکالتے ہیں ، جس کا کنٹریکٹ ہمیشہ کا ہے تو اس صورت میں انہیں انپس کے دفتر میں 480 یورو گزشتہ تین سالوں کے حساب سے جمع کروانے ہونگے ۔ اٹلی میں ڈومیسٹک ملازمین رکھنے والے ایسے پنشن شدہ افراد بھی ہیں ، جن کی پنشن بہت کم ہوتی ہے اور اسکے علاوہ اس خاندان میں کمائی کا دوسرا زریعہ نہیں ہوتا ۔ اس لیے ایسے خاندانوں کو ملازم کو مستعفی کرنے کا ٹیکس لگانا غلط ہے ۔ یہ ٹیکس تین سالوں کے حساب سے 900 یورو سے لیکر 1500 یورو تک کا ہوگا ۔ اٹلی کے موجودہ معاشی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی یہ ٹیکس کافی مسائل کھڑے کرے گا ۔ اس کے علاوہ ڈومیسٹک کام میں اس سے پہلے بھی کافی ملازمین غیر قانونی بھرتی کیے جاتے ہیں اور اب استعفی کے ٹیکس کیوجہ سے اور غیر قانونی بھرتی بڑھے گی ۔ ویل مزدور یونین نے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس ٹیکس کو ختم کیا جائے ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

بے روزگاری کی سوجورنو کی مدت لمبی ہونی چاہئے ، فینی

 

روم 31 جنوری 2013 ۔۔۔۔ اٹلی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جان فرانکو فینی نے کہا ہے کہ اٹلی میں معاشی بحران کیوجہ سے غیر ملکیوں کو سوجورنو رینیو کروانے کے لیے کافی مسائل پیش آتے ہیں ۔ موجودہ امیگریشن کا قانون بوسی فینی تبدیل ہونا چاہئے ۔ بوسی فینی کے مطابق ایک غیر ملکی جب اٹلی میں بے روزگار ہوجاتا ہے تو اسے کام تلاش کرنے کی 6 ماہ کی پرمیسو دی سوجورنو جاری کی جاتی ہے ۔ اٹلی کی موجودہ عبوری حکومت نے اس قانون میں ترمیم کی ہے ، جس کے مطابق اگر ایک غیر ملکی اٹلی میں بے روزگار ہوجاتا ہے اور اسکے بعد یہ اٹلی کے بے روزگاری کے دفتر میں اپنا اندراج کروا دیتا ہے تو اسے ایک سال کی کام تلاش کرنے کی سوجورنو جاری کی جاتی ہے ۔ یاد رہے کہ یہ قانون وزارت روزگار سے منسلک ہے لیکن اس کا تعلق اٹلی کے امیگریشن کے قانون بوسی فینی سے نہیں ہے ۔ بوسی فینی کے مطابق اب بھی کام تلاش کرنے کی سوجورنو 6 ماہ پر مبنی ہے ۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے اس سوجورنو کی مدت ایک سال کرنے کے علاوہ یہ بھی کہا ہے کہ وہ غیر ملکی جو کہ کام کھو بیٹھتے ہیں اور انہیں cassa integrazioneیا سوشل پر ڈال دیا جاتا ہے تو ایسے غیر ملکیوں کی سوجورنو اس وقت تک رینیو کی جائے گی ، جب تک انکے سوشل چیک کی مدت ہوگی ۔ تصویر میں اسپیکر قومی اسمبلی فینی

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت جمعرات, 31 جنوری 2013 20:52

موجودہ امیگریشن کے قانون میں ترمیم ضروری ہے ، ریکاردی

روم ، 28 جنوری 2013 ۔۔۔۔ اٹلی کے امیگریشن اور انٹیگریشن کے وزیر ریکاردی نے اپنی الکیشن کمپین کے دوران پلیرمو کے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ موجودہ امیگریشن کے قانون میں ترمیم ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن کا قانون بوسی فینی پرانا ہو چکا ہے اور ملک تبدیل ہو چکا ہے ۔ اب اٹلی میں غیر ملکیوں کی یلغار نہیں رہی ۔ اٹلی کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے غیر ملکیوں کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سسلی میں غیر ملکی عام شہری دکھائی دیتے ہیں اور شمال کی طرح غیر ملکی نہیں لگتے ۔ شمالی اٹلی میں لیگا نورد پارٹی نے غیر ملکیوں کے خلاف نفرت پھیلا دی ہے ۔ پلیرمو شہر نے غیر ملکیوں کو ایسی مہمان نوازی مہیا کی ہے جو کہ پورے ملک کے لیے مثال بننی چاہئے ۔ ہم نے اپنی ایک سالہ عبوری حکومت میں غیر ملکیوں کے متعلق رائے عامہ مثبت بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ، اس لیےامیگریشن کا قانون بھی اب تبدیل ہونا چاہئے ، ہم امیگریشن کی ایمرجنسی سے باہر نکل چکے ہیں اور اب ملک میں کمونٹیاں اپنی جڑیں قائم کر چکی ہیں اور یہاں پکی آباد ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ ہم غیر ملکیوں کے بچوں کو فوری پیدائش کے بعد اٹالین شہریت دینے کا قانون پاس کردیتے لیکن قومی اسمبلی میں اکثریت اس قانون کے حق میں نہیں تھی ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

اٹالین زبان کیسے سیکھی جائے

روم۔ 28 جنوری 2013 ۔۔۔۔ اگر آپ اٹلی میں موجود ہیں اور آپ نے اٹالین زبان سیکھنی ہے ، یا پھر آپ نے اپنے بچوں کو اٹالین سکھانی ہے ، یا پھر آپکا کوئی پیارا خاندان کے ویزے کے زریعے اٹلی آیا ہے اور اس نے اٹالین زبان سیکھنی ہے ۔ ان تمام عوامل کے لیے آپکو کسی سکول ، کورس یا ایڈریس کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اپنے شہر یا جہاں آپ رہتے ہیں ، وہاں اٹالین زبان سیکھنے کے لیے بعض اوقات سکول تو ہوتے ہیں لیکن آپکو انکی خبر نہیں ہوتی ۔ اسکے علاوہ وہ غیر ملکی ، جنہوں نے کارتا دی سوجورنو بنوانا ہوتا ہے ، انہیں یا تو پریفی تورا یا تھانے کے زریعے اٹالین کا امتحان دینا ہوتا ہے ، یا پھر L2کا سرٹیفیکٹ مہیا کرنا ہوتا ہے ۔ اگر آپ نے کارتا دی سوجورنو بنوانا ہے تو آپ اسکی مدت ختم ہونے سے قبل ایک سال پہلے کسی سکول میں داخلہ لیں اور ایل 2 کا اٹالین کورس کریں ۔ اسکے بعد سرٹیفیکٹ حاصل کریں ۔ سرٹیفیکٹ کے زریعے آپکو تھانے کا امتحان نہیں دینا ہوگا لیکن اگر آپ نے یہ سرٹیفیکٹ حاصل نہیں کیا اور آپ اچھی اٹالین بول لیتے ہیں تو آپ پریفی تورا کے دیے گئے ایڈریس پر جا کر امتحان دے سکتے ہیں ۔ امتحان کے دوران آپکو اٹالین میں بولنا، سننا، کہنا اور لکھنا ہوگا ۔ یہ امتحان مفت دیا جائے گا لیکن اگر آپ اٹالین زبان کا کورس کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپکو اٹالین زبان کے کورسوں کی انٹرنیٹ کی سائٹ روانہ کر رہے ہیں ، جس کے زریعے آپ اپنے شہر یا گاؤں کے قریبی سکول کو منتخب کرتے ہوئے L2کا سرٹیفیکٹ حاصل کر سکتے ہیں ، آپ اس سائٹ کو اگر پڑہ نہیں سکتے تو کسی اٹالین  یا پاکستانی دوست کی مدد حاصل کرلیں ۔ اس سائٹ میں اٹلی کے تمام اٹالین زبان کے سکولوں کا نیٹ ورک موجود ہے ۔

 

http://retescuolemigranti.wordpress.com/

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com