Friday, Feb 22nd

Last update12:39:09 AM GMT

RSS

امیگریشن کے قوانین

کولف یا ڈومیسٹک کام کرنے والوں کے لیے ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ

وہ غیر ملکی جو کہ گھریلو کام یا کولف کا کام کرتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ یہ جولائی ، اگست ، اور ستمبر کی 2012 تک کی ٹیکسوں کی قسط 10 اکتوبر تک جمع کرواد یں  ۔ وہ لوگ جو کہ وقت پر قسط جمع نہیں کروائیں گے ، انہیں چالان کے ساتھ قسط جمع کروانی ہو گی  ۔ان ورکروں میں وہ ملازم بھی شامل ہیں جو کہ بوڑھے لوگوں کی دیکھبال کرتے ہیں اور انہیں بدانتے کہا جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ انپس کا یہ ٹیکس ہر تین ماہ بعد جمع کروایا جاتا ہے ۔ انپس کی یہ قسط ایک پرچی یا bollettinoکے زریعے جمع کروائی جاتی ہے اور یہ انپس والے کام کے مالک کے پتے پر روانہ کر دیتے ہیں ۔ اگر آپ کے مالک نے یہ پرچیاں حاصل نہیں کیں تو آپ انپس کے دفتر میں جاکر انہیں حاصل کر سکتے ہیں ۔اگر آپ ٹیلی فون کے زریعے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس فون کا نمبر 803164ہے ۔ انٹرنیٹ کے زریعے حاصل کرنے کے لیے آپ کو www.inps.it  کی سائٹ کھولنی ہو گی ۔ اب یہ قسط تباکیریا یا tabaccheriaسے بھی جمع کروائی جا سکتی ہے بشرطیکہ اس کے پاس اجازت نامہ ہو ۔ ڈومیسٹک کام کے ملازمین کے لیے انپس کی قسط ان کی تنخواہ اور کام کے اوقات سے اخذ کی جاتی ہے ۔ اگر آپ ہفتے میں چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں تو اس صورت میں قسط کو اوقات کے مطابق تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے لیکن اگر آپ ہفتے میں چوبیس گھنٹوں سے زیادہ ( پچیس گھنٹے کام کرتے ہیں ) تو اس صورت میں انپس کی قسط فکس کر دی گئی ہے چاہے اور اس میں تنخواہ مختلف ہو سکتی ہے ۔ یعنی اس کی قسط تہہ کرتے وقت تنخواہ کو مدنظر نہیں رکھا جاتا ۔ پچیس گھنٹے والے کنٹریکٹ میں انپس کے ٹیکس کم پڑتے ہیں ۔ لیکن اس میں شرط یہ ہے کہ یہ تمام پچیس گھنٹے ایک ہی کام کے مالک کے پاس کام کرتے ہوئے پورے کیے گئے ہوں ۔ یاد رہے کہ کام کا مالک انپس کی تمام تر رقم جمع کروائے گا ۔ اس میں وہ رقم بھی موجود ہو گی جو کہ ملازم کے کھاتے میں پڑتی ہے ۔ یہ رقم بوستہ پاگا یا پے سلپ کے زریعے بعد میں کاٹ لی جائے گی ۔ مندرجہ زیل ٹیبل میں گھنٹوں کی تنخواہ کے مطابق انپس کی قسط تہہ کی گئی ہے جو کہ ہر تین ماہ بعد جمع کروائی جاتی ہے ۔ CAUFکے بغیر والا کوٹہ اس صورت میں لاگو ہو تا ہے جب ملازم کام کے مالک کا رشتہ دار ہو ۔ کام کے مالک کی بیوی یا مرد ہو نے کی صورت میں یا پھر مالک کے تیسرے درجے تک رشتہ دار ہونے کی صورت میں یا کام کے مالک کے ساتھ شادی کے بغیر ازدواجی زندگی قائم رکھنے کی صورت میں کاؤف کے بغیر انپس جمع کروایا جاتا ہے ۔

 

Retribuzione effettiva oraria

Importo contributo orario

 

con quota assegni familiari

senza quota assegni familiari

Fino a euro 7,54

€ 1,40 (0,34)*

€ 1,41 (0,34)**

Oltre € 7,54 e fino a € 9,19

€ 1,58 (0,38)*

€ 1,59 (0,38)**

Oltre € 9,19

€ 1,93 (0,46)*

€ 1,94 (0,46)**

Lavoro superiore a 24 ore settimanali***

€ 1,02 (0,24)*

€ 1,02 (0,24)**

* La cifra tra parentesi è la quota a carico del lavoratore.

** Il contributo senza la quota degli assegni familiari è dovuto quando il lavoratore è coniuge del datore di lavoro oppure è parente o affine entro il terzo grado e convive con il datore di lavoro.

*** Gli importi contributivi della quarta fascia sono indipendenti dalla retribuzione oraria corrisposta, si riferiscono ai servizi domestici effettuati presso uno stesso datore di lavoro con un minimo di 25 ore settimanali e vanno applicati sin dalla prima delle ore lavorate nel corso della settimana.

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

امیگریشن کون حاصل نہیں کرے گا ۔ وزارت داخلہ

altاٹلی کی وزرات داخلہ نے ایک حکم کے زریعے تمام تھانوں کو واضع کر دیا ہے کہ وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی میں صحت کی سوجورنو کے ساتھ آباد ہیں ، یا پھر انکے پاس تعلیم کی سوجورنو ہے ، یا پھر انکے پاس موسمی ملازمت کی سوجورنو ہے اور یا پھر انکے پاس سیاسی پناہ کے انتظار یا attesa asilo politicoہے ، یہ تمام غیر ملکی موجودہ امیگریشن میں درخواست نہیں دے سکیں گے ۔ اس حکم یا سرکولو کا نمبر circolare n. 6410 del 27 luglio 2012ہے ۔ اٹلی کی موجودہ امیگریشن کے قانون کا نام decreto Legislativo 16 luglio 2012 n.109ہے اور یہ صرف یورپین یونین کے قانون پر عمل پیرا ہونے کے لیے وجود میں آیا ہے ۔ اس امیگریشن کے زریعے صرف  غیر یورپین ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کو لیگل کیا جائے گا ۔ یہ امیگریشن 15 ستمبر 2012 سے لیکر 15 اکتوبر 2012 تک یعنی ایک مہینے کے لیے کھولی جائے گی ۔ اس امیگرشن میں غیر ملکی کو ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ اٹلی میں 31 دسمبر 2011 سے پہلے اٹلی میں داخل ہوا تھا ۔ مالک کو غیر ملکی کے ساتھ  کم ازکم 3ماہ کا کنٹریکٹ کرنا ہوگا ، یعنی مالک بتائے گا کہ اسکا ملازم اسکے ساتھ 9 مئی 2012 سے کام کر رہا ہے ۔ نئے سرکولر کے مطابق یہ بات ظاہر کر دی گئی ہے کہ اس امیگریشن میں صرف غیر قانونی تارک وطن یا clandestinoدرخواست جمع کروا سکے گا ۔ نئے سرکولر میں یہ ظاہر کیا گيا ہے وہ غیر ملکی جن کے پاس ایسی سوجورنو موجود ہے جو کہ کام کے لیے جاری نہیں کی گئی،  ایسے غیر ملکی نئی امیگریشن میں حصہ اس لیے نہیں لے سکتے کیونکہ یہ صرف ان غیر ملکیوں کے لیے کھولی جارہی ہے جو کہ اٹلی میں کام یا مزدوری کرتے ہیں ۔ اسکے علاوہ وہ غیر ملکی جن کے پاس کسی دوسری قسم کی سوجورنو ہے یا پھر سوجورنو رینیو کروانے کی رسید ہے ، یہ غیر ملکی بھی موجودہ امیگریشن میں درخواست نہیں دے سکیں گے ۔ موجودہ امیگریشن کے لیے ضروری ہے کہ آپ غیر قانونی ہوں اور اسکے بعد آپ کے پاس تمام لوازمات موجود ہوں ۔ تحریرو تصویر ۔ ماشا سالواتورے ایڈووکیٹ



 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت بدھ, 08 اگست 2012 12:39

کام تلاش کرنے کی سوجورنو ایک سال کی کردی گئی

روم۔ 19 جولائی 2012 ۔۔۔ وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی کے موجودہ معاشی بحران کیوجہ سے کام کھو بیٹھتے ہیں ، اب انہیں کام تلاش کرنے کے لیے 6 ماہ کی بجائے 1 سال کی پرمیسو دی سوجورنو جاری کی جائے گی ۔ بے روزگاری کیوجہ سے کئی غیر ملکی 6 ماہ میں کام تلاش نہ کرتے ہوئے غیر قانونی ہوجاتے تھے ، موجودہ حکومت نے معاشی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے اس قانون میں تبدیلی واقع کی ہے ۔ ورک کے نئے قانون میں 1 سال کی سووجورنو کو بھی شامل کر دیا گیا ہے ۔ اس قانون کا

(Legge 92/2012)ہے اور یہ 3 جولائی سے عمل میں آگیا ہے ۔ ورک کے نئے قانون میں غیر ملکیوں کے لیے کئی تبدیلیاں لائی گئی ہیں ، جن میں ایک قانون انکی بے روزگاری سے متعلق ہے ۔ اس قانون کے مطابق وہ غیر ملکی جو کہ خود کام چھوڑ دیں گے ، یا پھر انہیں کام سے نکال دیا جائے گا ، انہیں نئے کام تلاش کرنے کے لیے 6 ماہ کی بجائے 1 سال کی پرمیسو دی سوجورنو جاری کی جائے گی۔ انکے لیے کاسا انتیگریسیونے یا بے روزگاری الاؤنس انکی پرمیسو دی سوجورنو کی مدت 1 سال تک جاری رہے گا اسکے علاوہ تمام دوسرے حقوق بھی 1 سال تک جاری رہیں گے ۔ تمام بھائیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس قانون کو دیکھ کر سست نہ بنیں اور جلد کام تلاش کرلیں کیونکہ ایک سال کی مدت جلد گزر جاتی ہے ۔ ایک سال گزر جانے کے بعد اور کام نہ تلاش کرنے کی صورت میں صرف وہ غیر ملکی اٹلی میں رہے گا ، جو کہ یہ ثابت کرے گا کہ اسکے پاس اٹلی میں رہنے کے لیے اخراجات موجود ہوں  اور اسکے یہ اخراجات قانونی طور پر کمائے ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ غیر ملکی کے خاندان کی سالانہ بچت بھی اس صورت میں شو کی جا سکتی ہے ۔ اٹلی کی وزارت داخلہ نے تمام تھانوں میں 1 سال کی سوجورنو والا قانون روانہ کر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ غیر ملکی اپنی بے روزگاری کے دوران اپنا اندراج  Centro per l'impiego  میں کروائے گا ۔ یہ روزگار کا دفتر ہے ۔ جو کہ تصویر میں بھی دکھایا گیا ہے ۔ تحریر، ایلویو پاسکا

alt

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

گرمیوں کی چھٹیاں کیسے گزاری جائیں

شنگن کے قانون کے مطابق تمام وہ غیر ملکی جنہوں نے اپنی پر میسو دی سوجورنو پہلی دفع  بنوانے کے لیے جمع کروا رکھی ہے ، انہیں اجازت دی گئی ہے کہ یہ سال کے کسی بھی حصے میں اپنے ملک ڈاک کی رسید کے ساتھ جا سکیں اور اسکے ساتھ ساتھ یورپ کے کسی بھی شنگن کے ملک میں تین ماہ تک سٹے کر سکیں بشرطیکہ انکے پاس Schengen uniformeوالا ویزہ موجود ہو  ۔ وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی میں خاندانی ویزہ حاصل کرتے ہوئے یا پھر فلسی کے زریعے آئے ہیں ، انکی سوجورنو بہت دیر بعد جاری ہوتی ہے اور یہ اس عرصے میں یورپ میں سفر کرنے سے قاصر ہوتے تھے اب یہ لوگ شنگن ویزے کے زریعے سوجونو جاری ہونے سے قبل بھی یورپ کا سفر کر سکتے ہیں وہ غیر ملکی جن کے پاس عام پر میسو دی سوجورنو ہے ، یہ لوگ کسی بھی شنگن کے ملک میں تین مہینوں کے لیے سیر کے لیے جا سکتے ہیں لیکن کام نہیں کر سکتے ۔ اب تک شنگن کے ممالک میں اٹلی ، فرانس، جرمنی، اسپین، لکسمبرگ، بیلجیئم ، ہالینڈ، پرتگال، آسٹریا، یونان، سویڈن، ڈینمارک، فن لینڈ، ناروے ، آئی لینڈ ،ایستونیا، ہنگری، لیتونیا، لتوانیا، پولینڈ، سلووینیا، سلوواکیہ، مالٹا اور چیک ریپبلک اور سویٹزرلینڈ  شامل ہیں ۔ اگر آپ کسی دوسرے ملک میں جانے کے خواہش مند ہیں تو اس صورت میں آپ کو اس ملک کا ویزہ حاصل کرنا ہو گا ۔ یاد رہے کہ یورپ میں ٹرانزٹ کرنے کی اجازت ان کو دی گئی ہے ، جنہوں نے پہلی دفع  پر میسو دی سوجورنو رینیو کروانے کے لیے جمع کروا رکھی ہے اور ان کے پاس اٹلی کا کام کا ویزہ ہے ۔ اب اٹالین ایمبیسی تمام نئے آنے والوں کو شنگن ویزہ فراہم کرے گی ۔ وہ غیر ملکی جنہوں نے اپنی سوجورنو رینیو ہونے کے لیے جمع کروا رکھی ہے ۔ یہ لوگ شنگن کے ممالک میں ٹرانزٹ نہیں کر سکتے ۔ یہ لوگ اپنے ملک جا سکیں گے اور ان کے لیے ضروری ہو گا کہ یہ اپنے ساتھ پر میسو دی سوجورنو کی اصل ختم شدہ کاپی، رسید اور پاسپورٹ ساتھ لیکر جائیں ۔ ائرپورٹ پر انکی رسید پرمہر لگائی جائے گی اور واپسی پر altاسے چیک کیا جائے گا ۔ انہیں یورپ میں ٹرانزٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ سوجورنو کے بغیر اٹلی میں آباد ہیں ، ان کےلیے ضروری ہے کہ یہ کسی بھی ملک کا سفر نہ کریں ۔ وہ غیر ملکی جنہوں نے ڈومیسٹک کام کیوجہ سے سوجورنو کے لیے اپلائی کیا ہے ، انکے لیے بھی ضروری ہے کہ یہ پر میسو دی سوجورنو حاصل کرنے کے بعد کسی ملک کا سفر کریں ۔

 

 

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

کولف یا ڈومیسٹک کام کرنے والوں کے لیے ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ

وہ غیر ملکی جو کہ گھریلو کام یا کولف کا کام کرتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ یہ  اپریل، مئی، جون کی 2012 تک کی ٹیکسوں کی قسط 10 جولائی تک جمع کرواد یں  ۔ وہ لوگ جو کہ وقت پر قسط جمع نہیں کروائیں گے ، انہیں چالان کے ساتھ قسط جمع کروانی ہو گی  ۔ان ورکروں میں وہ ملازم بھی شامل ہیں جو کہ بوڑھے لوگوں کی دیکھبال کرتے ہیں اور انہیں بدانتے کہا جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ انپس کا یہ ٹیکس ہر تین ماہ بعد جمع کروایا جاتا ہے ۔ انپس کی یہ قسط ایک پرچی یا bollettinoکے زریعے جمع کروائی جاتی ہے اور یہ انپس والے کام کے مالک کے پتے پر روانہ کر دیتے ہیں ۔ اگر آپ کے مالک نے یہ پرچیاں حاصل نہیں کیں تو آپ انپس کے دفتر میں جاکر انہیں حاصل کر سکتے ہیں ۔اگر آپ ٹیلی فون کے زریعے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس فون کا نمبر 803164ہے ۔ انٹرنیٹ کے زریعے حاصل کرنے کے لیے آپ کو www.inps.it  کی سائٹ کھولنی ہو گی ۔ اب یہ قسط تباکیریا یا tabaccheriaسے بھی جمع کروائی جا سکتی ہے بشرطیکہ اس کے پاس اجازت نامہ ہو ۔ ڈومیسٹک کام کے ملازمین کے لیے انپس کی قسط ان کی تنخواہ اور کام کے اوقات سے اخذ کی جاتی ہے ۔ اگر آپ ہفتے میں چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں تو اس صورت میں قسط کو اوقات کے مطابق تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے لیکن اگر آپ ہفتے میں چوبیس گھنٹوں سے زیادہ ( پچیس گھنٹے کام کرتے ہیں ) تو اس صورت میں انپس کی قسط فکس کر دی گئی ہے چاہے اور اس میں تنخواہ مختلف ہو سکتی ہے ۔ یعنی اس کی قسط تہہ کرتے وقت تنخواہ کو مدنظر نہیں رکھا جاتا ۔ پچیس گھنٹے والے کنٹریکٹ میں انپس کے ٹیکس کم پڑتے ہیں ۔ لیکن اس میں شرط یہ ہے کہ یہ تمام پچیس گھنٹے ایک ہی کام کے مالک کے پاس کام کرتے ہوئے پورے کیے گئے ہوں ۔ یاد رہے کہ کام کا مالک انپس کی تمام تر رقم جمع کروائے گا ۔ اس میں وہ رقم بھی موجود ہو گی جو کہ ملازم کے کھاتے میں پڑتی ہے ۔ یہ رقم بوستہ پاگا یا پے سلپ کے زریعے بعد میں کاٹ لی جائے گی ۔ مندرجہ زیل ٹیبل میں گھنٹوں کی تنخواہ کے مطابق انپس کی قسط تہہ کی گئی ہے جو کہ ہر تین ماہ بعد جمع کروائی جاتی ہے ۔ CAUFکے بغیر والا کوٹہ اس صورت میں لاگو ہو تا ہے جب ملازم کام کے مالک کا رشتہ دار ہو ۔ کام کے مالک کی بیوی یا مرد ہو نے کی صورت میں یا پھر مالک کے تیسرے درجے تک رشتہ دار ہونے کی صورت میں یا کام کے مالک کے ساتھ شادی کے بغیر ازدواجی زندگی قائم رکھنے کی صورت میں کاؤف کے بغیر انپس جمع کروایا جاتا ہے ۔

 

 

Retribuzione effettiva oraria

Importo contributo orario

 

con quota assegni familiari

senza quota assegni familiari

Fino a euro 7,54

€ 1,40 (0,34)*

€ 1,41 (0,34)**

Oltre € 7,54 e fino a € 9,19

€ 1,58 (0,38)*

€ 1,59 (0,38)**

Oltre € 9,19

€ 1,93 (0,46)*

€ 1,94 (0,46)**

Lavoro superiore a 24 ore settimanali***

€ 1,02 (0,24)*

€ 1,02 (0,24)**

دائرے کے اندر والا کوٹہ ملازم جمع کروائے گا ، جس پرسٹار کا نشان ہے  *

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com