Friday, Feb 22nd

Last update12:39:09 AM GMT

RSS

امیگریشن کے قوانین

کولف اور بادانتے کی نئی تنخواہ

روم، تحریر، ایلویو پاسکا ۔۔۔ اٹلی میں روزمرہ زندگی میں مہنگائی کے سبب کولف اور بادانتے کی نئی تنخواہ میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے ۔ کولف اور بادانتے یعنی ڈومسٹک کام کے ملازمین کے علاوہ ان میں بے بی سٹر بھی شامل ہیں ۔ اٹلی کی ڈومیسٹک کام کے مالکان کی ایسوسی ایشن اور مزدور یونین کے درمیان ایک معاہدہ تہہ پایا ہے اور اسکے مطابق ڈومسٹک کام کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ یہ اضافہ جنوری 2012 سے لاگو کیا جائے گا ۔ یہاں نیچے وہ تمام گراف شامل کیے گئے ہیں جو کہ مختلف کنٹریکٹس کے مطابق بنائے گئے ہیں ۔ یہ تنخواہ قومی کنٹریکٹ کے مطابق تہہ پائی گئی ہے ۔ ان میں سب سے پہلے وہ ملازمین شامل ہیں جو کہ عام ڈومسٹک کام کے ملازم ہوتے ہیں ، جن کا لیول aہوتا ہے ۔ اسکے بعد وہ ڈومسٹک ملازم شامل ہیں جو کہ پروفیشنل تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اسکے بعد ایسے ضعیف لوگوں کی دیکھبال کرتے ہیں جو کہ معزور اور لاچار ہوتے ہیں اور اپنی دیکھبال خود نہیں کر سکتے ۔ ان کا لیول  liv. Dsہے ۔ اسکے بعد وہ ملازمین شامل ہیں جو کہ مالکان کے ساتھ رہتے ہیں یا پارٹ ٹائم کام کرتے ہیں ، اسکے بعد وہ بھی شامل ہیں جو کہ رات کی سروس پیش کرتے ہیں ۔ نیچے دیے گئے گراف سے آپ تنخواہ کا اندازہ کر سکتے ہیں ۔ اس میں کم سے کم تنخواہ کا زکر کیا گیا ہے ۔

 

MINIMI RETRIBUTIVI DECORRENZA 1 GENNAIO 2012

(ART. 36 DEL CONTRATTO COLLETTIVO NAZIONALE DI LAVORO SULLA DISCIPLINA DEL RAPPORTO DI LAVORO DOMESTICO DEL 16.2.2007)     

(VALORI IN EURO)

 

TABELLA A

LAVORATORI CONVIVENTI (valori mensili)

 

A    595,36   

AS    703,61

B    757,73

BS    811,85

C    865,99     

CS    920,11     

D     1.082,48    + indennità 160,07

DS    1.136,60    + indennità 160,07

 

TABELLA B

LAVORATORI DI CUI ART. 15 - 2° CO. (valori mensili)

 

B    541,24   

BS    568,30

C    627,83

 

 

TABELLA C

LAVORATORI NON CONVIVENTI (valori orari)

 

A    4,33   

AS    5,10

B    5,42  

BS    5,74    

C    6,06     

CS    6,37      

D    7,36     

DS    7,68     

 

TABELLA D

ASSISTENZA NOTTURNA (valori mensili)

AUTOSUFF.   

BS    933,63   

NON AUTOSUFF.

CS    1.058,12

DS    1.307,10

 

TABELLA E

PRESENZA NOTTURNA (valori mensili)

 

LIV. UNICO    625,14   

TABELLA F

INDENNITA' (valori giornalieri)

pranzo e/o colazione    1,81

cena            1,81

alloggio        1,57

totale            5,19

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

کام تلاش کرنے کے لیے 1 سال کی سوجورنو

روم ، اٹلی کے انٹیگریشن کے وزیر اندریا ریکاردی نے قومی اسمبلی کے آئینی کمیشن کے اجلاس 11 میں جنوری کو  تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کام تلاش کرنے کے لیے 1 سال کی سوجورنو جاری ہونی چاہئے ۔ موجودہ قانون کے تحت غیر ملکی جب اپنا کام کھو بیٹھتا ہے تو اسے 6 ماہ کے لیے کام تلاش کرنے کی پرمیسو دی سوجورنو جاری کی جاتی ہے ۔ اس سے بہت زیادہ غیر ملکی غیر قانونی ہو رہے ہیں کیونکہ وہ اس قلیل مدت میں کام تلاش نہیں کرپا تے ۔ اس لیے موجودہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکی مدت کو 1 سال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کزیرتا شہر کا دورہ کیا ہے اور وہاں میں نے ایسے غیر ملکیوں سے ملاقات کی ہے ، جنہوں نے 6 ماہ کی سوجورنو حاصل کی اور اسکے بعد غیر قانونی ہو گئے ، اس لیے ضروری ہے کہ انہیں ایک سال کی سوجورنو جاری کی جائے ۔ ہمارے انٹیگریشن کے منصوبے کے لیے ضروری ہے کہ غیر ملکی قانونی ہوں ۔ وہ غیر ملکی جو کہ اس ملک میں انٹیگریٹ ہو چکے ہیں ، بعض اوقات معاشی بحران کیوجہ سے یہ لوگ کام کھو بیٹھتے ہیں ، اگر انہیں سوجورنو جاری نہ کی جائے تو اس سے ہمارا ایک شہری کم ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اٹلی میں شہریت کے قانون میں بھی تبدیلی ہونی چاہئے ۔ دوسری نسل کے غیر ملکی اپنے آپ کو اٹالین تصور کرتے ہیں ۔ ہماری پارلیمنٹ میں ایسے قوانین پیش کیے جا چکے ہیں ، جن کے زریعے اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے ۔ ہم تمام قوانین پارلمینٹ کے تعاون سے عمل میں لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن کے قوانین کے متعلق وہ اپنی وزارت میں ایک کمیشن بنانے کی تجویز پیش کرتے ہیں ۔ قومی اسمبلی میں امیگریشن کو بہتر بنانے کے لیے کئی قانون پیش کیس جا چکے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ان پر بحث کی جائے ۔ ان تمام قوانین کو ایک کمیشن میں شامل کرنا بھی ضروری عمل ہے ۔ ہمارے ملک کے سکولوں میں غیر ملکیوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہ نہ صرف اٹالین بولتے ہیں بلکہ علاقائی زبانیں بھی بولتے ہیں ۔

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

سوجورنو پر ٹیکس کا قانون پاس

سابقہ وزیر مارونی روم ۔۔۔ اٹلی میں آباد غیر ملکیوں کے لیے 2012 اتنا خوش قسمت نہیں ہے ۔ غیر ملکی اٹالین کی طرح معاشی بحران کا شکار ہونگے اور اسکے ساتھ ساتھ انہیں نئی پر میسو دی سوجورنو بنوانے کے لیے یا سوجورنو کی تجدید کروانے کے لیے ایک نیا ٹیکس ادا کرنا ہو گا ، اسکی رقم 80 یورو سے لیکر 200 یورو ہوگی ۔ یہ ٹیکس 2009 میں سیکورٹی کے قانون کے مطابق لگایا گیا تھا لیکن اب تک یہ صرف کاغذ کی زینت بن کر رہ گیا تھا ۔ اب اس قانون پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور اسے لاگو کیا جا رہا ہے ۔ سابقہ حکومت نے اکتوبر کے مہینے میں ایک قانون پاس کرتے ہوئے اسے لاگو کرنے کے لیے کہا تھا اور اس پر وزیر داخلہ مارونی اور وزیر معیشت تریمونتی نے دستخط کیے تھے اور کہا تھا کہ یہ قانون 30 جنوری 2012 میں لاگو کر دیا جائے گا ۔ پر میسو دی سوجورنو اور نئی سوجورنو پر ٹیکس کی رقم اسکی مدت کے مطابق لگائی جائے گی ۔ اگر پر میسو دی سوجورنو تین ماہ سے زیادہ اور ایک سال کی ہے تو اس پر 80 یورو ٹیکس لگایا جائے گا ۔ اگر پر میسو دی سوجورنو ایک سال سے زیادہ اور 2 سال کی مدت کی ہے تو اسپر ٹیکس 100 یورو لگایا جائے گا ۔ اگر آپ نے کارتا دی سوجورنو بنوانی ہے ، جسے لمبی مدت کی سوجورنو بھی کہا جاتا ہے تو اس پر ٹیکس 200 یورو لگایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ اس میں 27،50 یورو کا ٹیکس بھی شامل ہوگا جو کہ الیکٹرانک سوجورنو کے لیے جمع کروایا جاتا ہے اور اسکے بعد 30 یورو ڈاک خانے کی سروس کے لیے بھی جمع کروانا ہونگے ۔ نیا ٹیکس بچوں کی سوجورنو پر نہیں لگایا جائے گا ، ان میں وہ بچے بھی شامل ہونگے جو کہ فیملی کے ویزے کے ساتھ اٹلی آتے ہیں ۔ اس کے بعد وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی میں علاج کی خاطر آتے ہیں انکی کی سوجورنو پر ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، اس کے علاوہ وہ لوگ جو کہ انکے ساتھ انکی مدد کرنے کے لیے آئيں گے ان کی سوجورنو پر ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ وہ غیر ملکی جو کہ سیاسی پناہ کے لیے پر میسو دی سوجورنو حاصل کریں گے ، یا سیاسی پناہ کی درخواست کی سوجورنو حاصل کریں گے ، انسانی ہمدردی کی سوجورنو حاصل کریں گےان کی کی سوجورنو پربھی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ وہ غیر ملکی جو کہ اپنی پرمیسو دی سوجورنو میں کسی غلطی کو ٹھیک کروائیں گے یا پھر سوجورنو کسی دوسری قسم کی سوجورنو میں تبدیل کروائیں گے ، انہیں بھی یہ ٹیکس نہیں دینا ہو گا ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت اس رقم سے کیا کرے گی ۔ کہا جاتا ہے کہ آدھی رقم ان غیر ملکیوں کے لیے صرف کی جائے گی جو کہ ملک بدر کیے جائیں گے، کتنی عجیب بات ہے کہ ریگولر غیر ملکی غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک بدری کے لیے رقم ادا کریں گے ۔ باقی آدھی رقم وزارت داخلہ کو دی جائے گی جو کہ اٹلی کی سیکورٹی اور پبلک ڈسپلن کے لیے خرچ کی جائے گی ۔ اس رقم سے متحدہ دفتر کا کام بہتر بنانے کے لیے اخرجات کیے جائیں گے اور انٹیگریشن کے معاہدے کے لیے بھی اسی رقم کو استعمال کیا جائے گا ۔ یہ وہ اصلیت ہے جو کہ اس قانون میں شامل ہے ، اس قانون پر فوری طور پر تنقید کی جا رہی ہے اور موجودہ حکومت نے اس قانون میں تبدیلی لانے کے لیے سوچ رکھا ہے ۔ اٹلی کی وزیر داخلہ کنچیلیری اور وزیر انٹرنیشنل کواپریشن اور انٹیگریشن ریکاردی نے کہا ہے کہ اس قانون پر سنجیدگی سے غور و فکر کیا جائے کیونکہ غیر ملکی بھی اٹلی کی ترقی میں برابر کا حصہ ادا کر رہے ہیں ۔ اٹالین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی بھی معاشی بحران کا شکار ہوئے ہیں ۔ اس لیے اس قانون میں چند تبدیلیاں لاتے ہوئے ان غیر ملکیوں کو بچایا جائے جو کہ زیادہ انکم نہیں کرتے ۔ یعنی ہر غیر ملکی کی سالانہ بچت کے حساب سے اس پر سوجورنو کا ٹیکس لگایا جائے ۔ اس کے علاوہ غیر ملکی کے خاندان کے افراد کی زیادہ ہونے کی صورت میں بھی اس پر کم ٹیکس لگایا جائے ۔ یعنی ان غیر ملکیوں کو ڈسکاؤنٹ دی جائے جن کی بچت کم ہے یا بچے زیادہ ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر ملکی ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ہمارے انٹیگریشن منصوبے میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں ، اس قسم کے ٹیکسوں سے ان کی خوشیاں برباد ہو سکتی ہیں اور ان مین غیر قانونیت بڑہ سکتی ہے ۔ غیر ملکی ہماری معیشت کی ریڑہ کی ہڈی ہیں ، اگر ہم ان سے زیادتی کریں گے تو ہم اپنے آپ سے زیادتی کریں گے ۔ تصویر ، سابقہ وزیر مارونی

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

تمام اخراجات کے ساتھ ملک بدری دوبارہ شروع

روم ۔۔۔ اٹلی نے گزشتہ سال یورپین قانون کو قبول کرتے ہوئے ملک بدری کے قانون میں تبدیلی پیدا کر دی تھی ۔ اس قانون کے مطابق وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی سے تنگ آکر اپنے ملک جانا چاہتے ہیں اور انکے پاس واپس جانے کے اخراجات نہیں ہیں تو انہیں ملک بدر ہونے کے لیے تمام اخراجات فراہم کرنا ہے ۔ اٹلی کی وزیر داخلہ نے اس قانون کو پاس کرتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہونے کا حکم جاری کیا ہے ۔ ابھی تک یہ قانون صرف کاغذوں میں موجود تھا لیکن اب اس کو عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے یا قانون جنوری کے مہینے میں پاس کر دیا ہے اور اسکے پروگرام کے مطابق وہ غیر ملکی جو کہ اپنی مرضی سے اپنے ملک واپس جانا چاہیں گے اور انکے پاس اخراجات موجود نہیں ہونگے تو انہیں انکے ملک روانہ کیا جائے گا ، انہیں اٹلی سے لیکر انکے ملک تک تمام تر سہولت فراہم کی جائے گی ۔ اس پروگرام میں اٹلی کی وزرات داخلہ، ریجن اور کمونے حصہ لیں گے اس کے علاوہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشنیں یعنی OIMکا بھی تعاون حاصل کیا جائے گا ۔ غیر ملکیوں کو کچھ رقم بھی ادا کی جائے گی اور اسکے علاوہ انہیں اپنے ملک میں دوبارہ سیٹ ہونے کے لیے کوئی معمولی کاروبار کرنے کے لیے بھی مدد کی جائے گی ۔ وہ غیر ملکی جو کہ اس پروگرام میں شامل ہونا چاہیں گے ، انہیں پریفی تورا میں درخواست دینی ہو گی ۔ اس کے بعد تھانے والے اس درخواست کی پڑتال کریں گے اور اسکے بع ددستیاب  نشستوں پر اور رقم پر غور کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ اس پروگرام کے لیے بہت کم رقم میسر ہے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ بیمار ہیں یا پھر انہیں طوائف بازاری کے کاروبار میں استعمال کیا جارہا ہے انہیں اخراجات کے ساتھ ملک بدری والے پروگرام میں ترجیح دی جائے گی ۔ اسکے بعد ان غیر ملکیوں کی باری آئے گی جو کہ انٹرنیشنل یا انسانی ہمدردی کی پروٹیکشن حاصل کر چکے ہیں ۔ اسکے بعد وہ غیر ملکی آئیں گے ، جن کے پاس پر میسو دی سوجورنو رینیو کروانے کے کوائف موجود نہیں ہیں ۔ اسکے بعد وہ غیر ملکی ہونگے جنہیں ملک بدری کا نوٹس دیدیا جاتا ہے انکی تعداد سب سے زیادہ ہو گی ۔ پروگرام کے لیے رقم سوجورنو کے ٹیکس اور یورپین یونین کے فنڈ سے حاصل کی جائے گی ۔ اخراجات کے ساتھ ملک بدری کا تمام تر کام وزارت داخلہ کے شعبے سول آزادی اور امیگریشن کے سپرد کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں ایسی ایسوسی ایشنیں بھی کام کریں گی ، جن کا تجربہ بین الاقوامی ہے ۔ اس پروگرام کے زریعے ان غیر ملکیوں کی مدد کی جائے گی جو کہ اپنی مرضی سے اٹلی چھوڑنا چاہتے ہیں ، ان میں وہ غیر ملکی شامل ہیں جو کہ اٹلی میں کامیابی حاصل نہیں کرسکے یا پھر غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ ایسوسی ایشن اوئم کے نمائندے دی جاکومو نے کہا کہ ہم بڑی ابتری سے اس قانون کا انتطار کر رہے تھے ۔ اب تک 500 سے زیادہ غیر ملکیوں نے ہم سے مرضی کی ملک بدری کے درخواست دے رکھی ہے ۔ اوئم ایسوی ایشن نے ایسے غیر ملکیوں کی مرضی کی ملک بدری میں حصہ لیا ہے جو کہ لیبیا اور تیونس میں جنگ کے بعد جانے کا ارادہ رکھتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے سفر کے اخراجات اور اسکے بعد غیر ملکی کے گھر تک اسکی مدد کرتے ہیں اور اسکے بعد اسے معمولی رقم ادا کرتے ہیں اور اسکے علاوہ اسے دوبارہ زندگی شروع کرنے کے لیے کوئی کاروبار کر کے دیتے ہیں لیکن اس صورت میں ہم اسے رقم ادا نہیں کرتے ۔ مثال کے طور پر ہم نے افریقہ کے ایک غیر ملکی کو ایک وین خرید کر دی جو کہ اس نے ٹیکسی کے طور پر استعمال کی اس کے علاوہ ہم نے دوسرے ایک غیر ملکی کو ایک فروٹ کی دکان کھول کر دی ۔

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com