Saturday, Nov 18th

Last update08:57:59 PM GMT

RSS

ایمبیسی کی خبریں

دہشت گرد گروہ نے ترجمان کو بھی دھمکی دی تھی

روم۔ 26 اپریل 2015 ۔۔۔۔ اٹالین اخبارات کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں پاکستانی دہشت گرد گروہ کے 10 افراد گرفتار ہو چکے ہیں اور باقیوں کی تلاش جاری ہے ۔ نئے انکشافات کے مطابق اٹالین پولیس نے بتایا کہ انہوں نے انٹرپول کے زریعے پاکستانی پولیس کو بھی گروہ کے مشن کے بارے اطلاع فراہم کردی تھی لیکن پولیس کے ایک اعلی افسر  نے 20 سے 25 لاکھ رشوت حاصل کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سلطان ولی خان کو تفتیش کے بارے میں بتا دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اٹالین پولیس تم لوگوں کا پیچھا کر رہی ہے ۔ حتی کہ پاکستانی پولیس کے ایک دوسرے افسر نے انٹرپول کی ای میل گروہ کے حوالے کردی تھی۔ 8 جنوری 2009 کے دن سلطان خان نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلاں پٹھان سے خبردار رہنا کیونکہ وہ پولیس کا مخبر اور ترجمان ہے اور حرامی انسان ہے ۔ پولیس کے مطابق سلطان خان نے ترجمان کو قتل کرنے کے لیے ایک شخص کی مدد بھی حاصل کی تھی ۔ اٹالین پولیس کے مطابق سلطان خان اپنے زون کا با اثر شخص ہے اور پولیس والے بھی اسکے ساتھ تعاون کرتے ہیں ۔ ایک فون ٹیپ کے دوران سلطان خان نے اپنے علاقے کے دشمن گروپ کے لواحقین اور بچوں تک کو قتل کرنے کے لیے کہا تھا اور اٹالین پولیس نے پاکستانی پولیس کو باور کردیا تھا کہ وہ بڑی خون ریزی کا پروگرام بنا رہا ہے لیکن پاکستانی پولیس نے فوری طور پر سلطان خان کو باخبر کردیا تھا ۔ اسکے علاوہ آج کی اخبار مسیجیرو میں یہ بھی لکھا ہے کہ بیرگامو کا امام حافظ ذوالفقار جو کہ تصویر میں موجود ہے اپنے آپ کو اسامہ بن لادن کا بھائی کہہ کر پکارتا تھا ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

منظور حسین باربر شاپ کا افتتاح

روم۔ 28 فروری 2015 ۔۔۔۔ خواتین و حضرات روم کے مشہور و معروف زون تور پینیا تارا میں منظور حسین باربر شاپ و بیوٹی پارلرکا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ 5 یورو میں بچے اور مرد اپنے بال کٹوا سکتے ہیں ۔ عورتوں کے لیے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے اور انکے لیے الگ شاندار کمرہ تیار کیا گیا ہے ۔ جہاں وہ ایک عورت بیوٹی پارلر کی مدد سے اپنے بال کٹوا سکتی ہیں اور بالوں کو کلر بھی کروا سکتی ہیں ۔ پاکستانی بچے، مرد اور عورتوں کے لیے اسپیشل قیمت کا اجرا کیا جائے گا ۔ تمام اہل وطن سے گزارش ہے کہ وہ منظور حسین کی بیوٹی پارلر شاپ سے فائدہ اٹھائیں اور انہیں خدمت کا موقع فراہم کریں ۔ دکان بغیر کسی چھٹی کے ہر روز صبح 8 بجے سے لیکر رات 10 بجے تک کھلی رہتی ہے ۔  ایڈریس نوٹ فرمائیں

‎Vita Sana Parrucchiere

Via Benedetto Bordoni, 11. Torpignattara 00176 Roma

Cell: 388.8350962

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت ہفتہ, 28 فروری 2015 18:35

ریجو امیلیا میں ایک پاکستانی بچی کی اچانک موت

روم۔ 11 فروری ۔۔۔ اٹلی کے شمالی شہر ریجو امیلیا کے گاؤں فابریکو میں آباد ایک پاکستانی خاندان کی 11 سالہ بیٹی زاہرہ احمد اچانک بیمار ہونے کے بعد فوت ہوگئی ہے ۔ زاہرہ کو چند دنوں سے تیز بخار ہو رہا تھا اور وہ اپنے آپ کو کمزور تصور کرتی تھی ۔ ڈاکٹر نے دوائی وغیرہ دی تھی اور والدین اسکی صحت یابی کے لیے دعا گو تھے ۔ کل صبح زاہرہ کی والدہ سا‏‏‏ئقہ نوری نے جب بچوں کو سکول روانہ کرنے کے لیے اٹھایا اور ناشتہ تیار کیا تو اس دوران زاہرہ سوتی رہی ۔ والدہ نے آخر کار اسے جگانے کی کوشش کی لیکن اسکا جسم ٹھنڈا ہو چکا تھا ۔ ایمبولینس  کے آنے پر ڈاکٹرایک گھنٹے تک اسے حوش میں لانے کی کوشش کرتے رہے لیکن یہ خدا کو پیاری ہو چکی تھی ۔ بچی کی ماں نے اپنے شوہر کو فوری طور پر بلا لیا جو کہ ایک قریبی فیکٹری میں کام کرتے ہیں ۔ مختار احمد نے جب گھر میں قدم رکھا تو انکی بیٹی فوت ہو چکی تھی ۔ مختار احمد نے بتایا کہ انکی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ گھر میں کافی دنوں سے تمام لوگ وبائی بخار کا شکار تھے اور دوائی وغیرہ لے رہے تھے ۔ اسی طرح زاہرہ بھی بیمار تھی لیکن انکے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ یہ بخار اسکے لیے جان لیوا ہو گا ۔ زاہرہ سکول میں کافی ہونہار تھی اور پڑھائی میں کافی دلچسپی لیتی تھی ۔ زاہرہ کی موت کے بعد اسکے گاؤں کے لوگ اور پاکستانی کمونٹی والے زاہرہ کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں ۔

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

ایمبیسی آف روم میں یوم یکجہتی کشمیر کا اہتمام

روم۔ 31 جنوری 2015 ۔۔۔ تمام اہل وطن سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ9 فروری بروز سوموارکی شام 5 بجے پاکستان ایمبیسی میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تشریف لائیں اور اس پیغام کو دوسرے پاکستانیوں تک بھی پہنچائیں۔ یوم یکجہتی کشیمر کے موقع پر سفارت خانے کے ہال میں تقاریر اور مباحثوں کا اہتمام کیا جائے گا اور قومی یکجہتی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے آزادی کشمیر کا عہد کیا جائے گا ۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں اور دنیا خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس خطے کے بارے میں کوئی لائحہ عمل پیش نہیں کر رہی۔ بین الاقوامی ادارے اور اقوام متحدہ بھی اپنے وعدے بھول چکی ہے اور کشمیریوں سے ان کا حق خود ارادیت چھین لیا گیا ہے ۔

     

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

دہشت گردی کے الزام میں اٹلی سے ایک پاکستانی ملک بدر

روم۔ 18 جنوری 2015۔۔۔ آج اٹلی کے وزیر داخلہ الفانو نے ایک پریس کانفرنس کے زریعے اعلان کیا ہے کہ ہمارے ملک سے 50 سے زیادہ جنگجو داعش کے گروہ میں شامل ہو کر شام میں جنگ لڑ رہے ہیں اور اب ہم نے اٹلی کے مختلف شہروں میں ریڈ کرتے ہوئے مزید 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں تیونس، مراکش، شام اور پاکستان روانہ کر دیا ہے ۔ ان ملزمان میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے ۔ اس پاکستانی کا نام نہیں بتایا گیا لیکن کہا گیا ہے کہ یہ لوگ اٹلی میں جہاد یا عسکریت پسندی کا پرچار کر رہے تھے ۔ اٹلی میں پہلی بار کسی پاکستانی کو دہشت گردی کے جرم میں ملک بدر کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل 11 ستمبر کے امریکہ کے واقع کے بعد 50 سے زائد پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن وہ جیل میں کچھ عرصہ رہنے کے بعد آزاد کر دیے گئے تھے اور انہیں ملک بدر نہیں کیا گیا تھا ۔ آزاد اخبار نے ان سالوں میں ان تمام پاکستانیوں کی خبریں اور انٹرویو شائع کیے تھے ۔ تحریر، اعجاز احمد

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com