Sunday, May 26th

Last update12:39:09 AM GMT

RSS

اہم خبریں

مارکے میں عدن فرحاج ڈھولکی کی تان کا مظاہرہ کرتے ہوئے

اس ویڈیو پر کلک کرتے ہوئے اٹلی کے زون مارکے کی مشہور شخصیت کے فن کا مظاہرہ دیکھیں

http://youtu.be/uxIBurSoP1w

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

تمام اخراجات کے ساتھ ملک بدری دوبارہ شروع

روم ۔۔۔ اٹلی نے گزشتہ سال یورپین قانون کو قبول کرتے ہوئے ملک بدری کے قانون میں تبدیلی پیدا کر دی تھی ۔ اس قانون کے مطابق وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی سے تنگ آکر اپنے ملک جانا چاہتے ہیں اور انکے پاس واپس جانے کے اخراجات نہیں ہیں تو انہیں ملک بدر ہونے کے لیے تمام اخراجات فراہم کرنا ہے ۔ اٹلی کی وزیر داخلہ نے اس قانون کو پاس کرتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہونے کا حکم جاری کیا ہے ۔ ابھی تک یہ قانون صرف کاغذوں میں موجود تھا لیکن اب اس کو عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے یا قانون جنوری کے مہینے میں پاس کر دیا ہے اور اسکے پروگرام کے مطابق وہ غیر ملکی جو کہ اپنی مرضی سے اپنے ملک واپس جانا چاہیں گے اور انکے پاس اخراجات موجود نہیں ہونگے تو انہیں انکے ملک روانہ کیا جائے گا ، انہیں اٹلی سے لیکر انکے ملک تک تمام تر سہولت فراہم کی جائے گی ۔ اس پروگرام میں اٹلی کی وزرات داخلہ، ریجن اور کمونے حصہ لیں گے اس کے علاوہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشنیں یعنی OIMکا بھی تعاون حاصل کیا جائے گا ۔ غیر ملکیوں کو کچھ رقم بھی ادا کی جائے گی اور اسکے علاوہ انہیں اپنے ملک میں دوبارہ سیٹ ہونے کے لیے کوئی معمولی کاروبار کرنے کے لیے بھی مدد کی جائے گی ۔ وہ غیر ملکی جو کہ اس پروگرام میں شامل ہونا چاہیں گے ، انہیں پریفی تورا میں درخواست دینی ہو گی ۔ اس کے بعد تھانے والے اس درخواست کی پڑتال کریں گے اور اسکے بع ددستیاب  نشستوں پر اور رقم پر غور کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ اس پروگرام کے لیے بہت کم رقم میسر ہے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ بیمار ہیں یا پھر انہیں طوائف بازاری کے کاروبار میں استعمال کیا جارہا ہے انہیں اخراجات کے ساتھ ملک بدری والے پروگرام میں ترجیح دی جائے گی ۔ اسکے بعد ان غیر ملکیوں کی باری آئے گی جو کہ انٹرنیشنل یا انسانی ہمدردی کی پروٹیکشن حاصل کر چکے ہیں ۔ اسکے بعد وہ غیر ملکی آئیں گے ، جن کے پاس پر میسو دی سوجورنو رینیو کروانے کے کوائف موجود نہیں ہیں ۔ اسکے بعد وہ غیر ملکی ہونگے جنہیں ملک بدری کا نوٹس دیدیا جاتا ہے انکی تعداد سب سے زیادہ ہو گی ۔ پروگرام کے لیے رقم سوجورنو کے ٹیکس اور یورپین یونین کے فنڈ سے حاصل کی جائے گی ۔ اخراجات کے ساتھ ملک بدری کا تمام تر کام وزارت داخلہ کے شعبے سول آزادی اور امیگریشن کے سپرد کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں ایسی ایسوسی ایشنیں بھی کام کریں گی ، جن کا تجربہ بین الاقوامی ہے ۔ اس پروگرام کے زریعے ان غیر ملکیوں کی مدد کی جائے گی جو کہ اپنی مرضی سے اٹلی چھوڑنا چاہتے ہیں ، ان میں وہ غیر ملکی شامل ہیں جو کہ اٹلی میں کامیابی حاصل نہیں کرسکے یا پھر غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ ایسوسی ایشن اوئم کے نمائندے دی جاکومو نے کہا کہ ہم بڑی ابتری سے اس قانون کا انتطار کر رہے تھے ۔ اب تک 500 سے زیادہ غیر ملکیوں نے ہم سے مرضی کی ملک بدری کے درخواست دے رکھی ہے ۔ اوئم ایسوی ایشن نے ایسے غیر ملکیوں کی مرضی کی ملک بدری میں حصہ لیا ہے جو کہ لیبیا اور تیونس میں جنگ کے بعد جانے کا ارادہ رکھتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے سفر کے اخراجات اور اسکے بعد غیر ملکی کے گھر تک اسکی مدد کرتے ہیں اور اسکے بعد اسے معمولی رقم ادا کرتے ہیں اور اسکے علاوہ اسے دوبارہ زندگی شروع کرنے کے لیے کوئی کاروبار کر کے دیتے ہیں لیکن اس صورت میں ہم اسے رقم ادا نہیں کرتے ۔ مثال کے طور پر ہم نے افریقہ کے ایک غیر ملکی کو ایک وین خرید کر دی جو کہ اس نے ٹیکسی کے طور پر استعمال کی اس کے علاوہ ہم نے دوسرے ایک غیر ملکی کو ایک فروٹ کی دکان کھول کر دی ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

حجاب کیوجہ سے نوکری نہیں مل سکی

روم، 15 اپریل 2013 ۔۔۔۔ میلانو شہر میں آباد سارا محمود کو حجاب کیوجہ سے نوکری نہیں مل سکی۔ ساراسے فون پر ایک اٹالین جیسیکا بات کرتی ہے اور کہتی ہے ۔ ہیلو سارا، اگر تم حجاب اتار دو تو ہم تمہیں نوکری فراہم کردیں گے ۔ ساراجواب دیتی ہے ، دیکھیں یہ حجاب میں اپنے مذہب کیوجہ سے اوڑتی ہوں ۔ اگر آپ چاہیں تو میں کام کے یونیفارم کے مطابق حجاب اوڑوں گی ۔ جیسیکا کہتی ہے نہیں ہم تمہیں نوکری نہیں دے سکتے کیونکہ ہمارے گاہک اعتراض کریں گے ۔ اصل میں سارا نے پبلسٹی تقسیم کرنی تھی اور وہاں کونسے گاہک اعتراض کرتے ہیں ، اس کا پتا نہیں چل سکا ۔ سارا کی عمر 20 سال ہے اور وہ میلانو میں پیدا ہوئی ہے اور اسکے والدین مصری ہیں ۔ سارا یونیورسٹی میں اثار قدیمہ کی طالبہ ہے اور اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے میلانو کے صنعتی میلے میں عارضی کام کرتی ہے ۔ سارا نے اس فرم پر غیر مساوی سلوک کا کیس کردیا ہے ، جس نے اسے حجاب کیوجہ سے پبلسٹی کا کام کرنے نہیں دیا ۔ سارا کے کیس کے بعد اسکے وکیلوں نے عدالت سے کہا ہے کہ اٹلی میں غیر مساوی سلوک کے خلاف ایک قانون بنانا ضروری ہے ، کسی کے مذہب ، رنگ اور نسل کیوجہ سے غیر مساوی سلوک انتہائی غیر جمہوری ہے ۔ تصویر میں سارا محمود

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

روم میں پاکستانی ادب کے سلسلے میں کانفرنس کا انعقاد

 

روم۔ 11 اپریل 2013 ۔۔۔ روم کمونے کے ہال میں 23 اپریل کے روز پاکستانی ادب کے سلسلے میں کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ کانفرنس میں پاکستان سے ادیب تشریف لا رہے ہیں۔ کانفرنس میں تشریف لانے کے لیے ایمبیسی کا دعوت نامہ ضروری ہے ۔ مندرجہ زیل میں کانفرنس کا پروگرام موجود ہے ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت جمعرات, 11 اپریل 2013 10:21

غیر ملکی لائسنس کو اٹالین لائسنس میں تبدیل کروانے کا طریقہ کار

تمام غیر ملکی جو کہ اٹالین قانون کے مطابق اپنے ملک کے لائسنس سے اٹلی میں گاڑی چلا سکتے ہیں ۔ انہیں صرف ایک تہہ کردہ مدت تک اس لائسنس پر گاڑی چلانے کی اجازت ہو تی ہے ۔ اٹلی میں ایک سال کی رہائش کے بعد اس لائسنس کو اٹلی کے لائسنس میں تبدیل کروانا لازمی ہو تا ہے ۔ اگر آپ کے ملک نے اٹلی کے ساتھ لائسنس کا باہمی معاہدہ نہیں کیا تو اس صورت میں آپ اپنا لائسنس یا لائسنس کے برابر اجازت نامہ اٹالین میں ترجمہ کر کے ساتھ لائیں گے ۔ یہ ترجمہ قانونی طور پر کیا جائے گا ۔ اس صورت میں بھی آپ اٹلی میں صرف ایک سال تک گاڑی چلا سکیں گے ۔ ایک سال  گزر جانے کے بعد آپ کا انٹرنیشنل لائسنس ختم ہو جائے گا ۔ اس کے بعد غیر یورپین غیر ملکی اپنے لائسنس کو اٹالین لائسنس میں تبدیل کروائیں گے ۔ یورپین ممالک کے شہری ایک سال گزر جانے کے بعد یا تو اپنے لائسنس کو اٹالین لائسنس میں تبدیل کروائیں گے یا پھر اپنے لائسنس پر ایک مہر لگوائیں گے ۔جب آپ اپنے پرانے لائسنس کو اٹالین لائسنس میں تبدیل کروائیں گے تو اس صورت میں آپ کو اٹالین لائسنس وہی فراہم کیا جائے گا جو کہ آپ کا پرانا لائسنس تھا ۔ یعنی اگر آپ کے پاس بی لائسنس تھا تو اٹلی میں بھی آپ کو بی لائسنس ہی جاری کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ تمام غیر ملکی اپنے ملک کے لائسنس کو اٹالین لائسنس میں تبدیل نہیں کروا سکتے ۔ صرف ان ممالک کے غیر ملکی لائسنس تبدیل کروا سکتے ہیں جن کے ساتھ اٹلی کے باہمی معاہدے ہو چکے ہیں ۔ جو ممالک اٹلی میں اپنے لائسنس کو تبدیل کروا سکتے ہیں ان کے نام مندرجہ زیل ہیں ۔ الجزائر ، ارجنٹائن، آسٹریا، بیلجیئم ، بلغاریہ، سائپرس، کروشیا، ڈینمارک ، بی سالواڈور، آسٹونیا، فلپائن، فن لینڈ، فرانس ، جرمنی ،چاپان، انگلینڈ، یونان ، آئرلینڈ، آئس لینڈ، لٹونیا، لبنان، لیکچنسٹائن، لٹوانیا، لکسمبرگ، ماچدونیا، مالٹا، مراکش، مالدویا، ناروے ، ہالینڈ، پولینڈ، پرتگال، مونوکو، چیک ریپبلک، کوریا، سلوواکیا ریپبلک، رومانیہ، سان مرینو، سلوینیا، اسپین، سویڈن، سویٹزرلینڈ، تائیوان، تیونس، ترکی ، ہنگری۔ یہ وہ ممالک ہیں جن کا لائسنس قانون n.435/23.18.01 del 21 settembre 2009  کے مطابق تبیدل ہو سکتا ہے ۔  چند ایسے ممالک ہیں جن کے صرف سفارت خانے والے اور ان کے خاندان والے  لائسنس کو اٹالین لائسنس میں تبدیل کروا سکتے ہیں ۔ ان میں کینیڈا ، امریکہ اور چلی شامل ہیں ۔ زمبیا کے حکومت کے افراد جو کہ حکومتی مشن پر آتے ہیں یہ خود اور ان کے خاندان والے اپنے لائسنس کو اٹالین لائسنس میں تبدیل کروا سکتے ہیں ۔ اٹالین لائسنس حاصل کرنے کے لیے یا پھر اپنے لائسنس پر قبول کی مہر لگوانے کے لیے آپ کو اپنے علاقے کے motorizzazioneکے دفتر میں جانا ہو گا ۔ اگر آپ کا ملک اوپر درج کردہ ممالک میں نہیں ہے یا پھر آپ ان کیٹا گریوں میں شامل نہیں ہوتے جو کہ بیان کی گئی ہیں تو آپ کو اٹلی میں گاڑی چلانے کے لیے امتحان دینا ہو گا ۔ امتحان دینے کے لیے آپ کو سکول میں داخلہ لینا ہو گا یا پھر موٹریزیشن کے دفتر سے رجوع کرنا ہو گا ۔ ۔ وہ غیر ملکی جو کہ ایک سال کے ریذیڈنس کے بعد اٹلی میں اپنے ملک کے لائسنس سے گاڑی چلائیں گے ، ان کا چالان کیا جائے گا ۔ اس چالان کی رقم 155 یورو سے لیکر 624 یوروتک ہو گی اور اسکے ساتھ ہی اس غیر ملکی کا لائسنس بھی ضبط کر لیا جائے گا ۔ اگر آپ کے لائسنس کی مدت ختم ہو چکی ہے اور آپ ایک سال کی مدت سے کم عرصے سے اٹلی میں آباد ہیں تو اس صورت میں بھی آپکو اوپر درج کردہ چالان ہو گا ۔  اگر آپ لائسنس کے بغیر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں تو اس صورت میں آپکو 2.257 یورو سے لیکر 9.032یورو تک کا جرمانہ ہو گا اور اسکے بعد دو سالوں کے اندر آپ دوبارہ گاڑی چلاتے ہوئے پائے گئے تو اس صورت میں ایک سال کی قید دی جائے گی ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com