Sunday, May 26th

Last update12:39:09 AM GMT

RSS

اہم خبریں

اسلام آباد میں اٹالین ایمبیسی کے سفارتکار کا تعارف

روم۔ 4 اپریل 2013 ۔۔۔ اسلام آباد میں اٹالین ایمبیسی کے سفارتکار کا نام آدریانو کیودی چافارانی ہے اور ان کا تعلق روم سے ہے ۔ آدریانو کی عمر 55 سال ہے اور انہوں نے اپنے ڈپلومیٹک کیرئیر کو پورا کرنے کے بعد سفارتکار کی پوسٹ حاصل کی ہے اور وہ اب جون 2012 سے اسلام آباد میں اٹالین ایمبیسڈر مقرر کیے گئے ہیں ۔ آدریانو اٹالین امیگریشن کے بھی ایکسپرٹ ہیں اور دنیا میں موجود اٹالین بعض کونصلیٹوں میں کونصلر کے فرائض انجام دینے کے بعد اب پہلی بار پاکستان میں ایمبیسڈر کی نوکری سنبھال رہے ہیں ۔ آدریانو نے اٹلی کی وزارتوں میں بھی سیکرٹری اور فسٹ سیکرٹری کے طور پر انٹرنیشنل کواپریشن اور مشرق وسطی کی سیاست پر کام کیا ہے ۔ انکی موجودگی میں پاکستان اور اٹلی کے مابین باہمی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے ، ان سے پہلے سفارتکار پراتی تھے جو کہ اپنا عرصہ پورا کرنے کے بعد واپس اٹلی آگئے ہیں ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

لوینیو میں تحریک انصاف کا کامیاب اجلاس

روم، 28 مارچ 2013 ۔۔۔ اٹلی کے ساحلی شہر لوینیو میں گزشتہ اتوار کے روز  تحریک انصاف کا کامیاب اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس کے میزبان ایڈووکیٹ عامر صدیق بسرا اور شیخ خالد تھے ۔ اس اجلاس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی اٹلی کے کوارڈینیٹر ایڈووکیٹ ندیم یوسف تھے ۔ نائب میزبان شیخ تنویر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ کارنر میٹنگ انتہائی کامیاب رہی ہے اور انشااللہ ہم مستقبل میں بھی لوینیو میں تحریک انصاف کو کامیاب بنانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے ۔ ندیم یوسف نے اپنی تقریر میں کہا کہ تحریک انصاف پاکستان میں مثبت تبدیلی لائے گی اور ہم اپنی جوان نسل کے مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کریں گے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج اس اجلاس میں جوان نسل موجود ہے اور پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ وہ عمران خان کی قیادت کی بدولت ملک کی ساخت کو بہتر بنائیں ۔ اجلاس میں 90 کے قریب مہمانان گرامی موجود تھے ۔ اس اجلاس کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ اس میں خواتین بھی موجود تھیں ۔ عام طورپر شمالی اٹلی میں محفلوں میں عورتوں کو دعوت نہیں دی جاتی ۔ تحریک انصاف اٹلی کے نائب صدر شبیر خان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی امید بن کر ابھرے ہیں ۔ پورے ملک میں لیڈر شپ کا بحران ہے اور تمام صوبوں کے عوام عمران خان کو واحد لیڈر تصور کرتے ہوئے ملک میں تبدیلی کے خواں ہیں ۔ روم میں آباد پاکستانی دانشور چوہدری محمد فاروق  انور نے اجلاس میں شرکت کی اور ممبر شپ کرتے ہوئے تحریک انصاف  اٹلی کو مضبوط بنانے کا عہد کیا ۔ اجلاس کے بعد شیخ خالد کی جانب سے تمام مہمانوں کو شاندار اعشائیہ پیش کیا گيا ۔ عامر صدیق بسرا  نے کہا کہ جلد روم شہر میں بھی تحریک انصاف کا عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔ ۔ تمام حاضرین نے تحریک انصاف کی ممبر شپ کرنے کا عہد کیا ۔ ممبر شپ کرنے کے لیے آپ کو مندرجہ زیل تحریک انصاف کی سائٹ میں جانا ہو گا ۔

http://insaf.pk/DRRegistration/tabid/259/Default.aspx?returnurl=http%3a%2f%2finsaf.pk%2fHome%2ftabid%2f36%2fDefault.aspx

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت جمعرات, 28 مارچ 2013 22:23

بزنس مین سلمان رضا کا تعارف

روم، 25 مارچ 2013 ۔۔۔ اٹلی میں آباد بزنس مین سلمان رضا نے آزاد کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ روم میں 5 سال سے آباد ہیں اور جیولری یک کاروبار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ساہیوال سے ہے اور میں نے شہر کے کالج سے گریجوایشن کی تھی ۔ اسکے بعد میں اٹلی آگیا اور یہاں بزنس شروع کردیا ۔ اب ہم تھائی لینڈ سے جیولری امپورٹ کرتے ہیں اور اٹلی میں فروخت کرتے ہیں ۔ ہماری فرم کا نام یوٹ انٹرنیشنل ہے ۔ ہم جیولری کے علاوہ آف سیٹ پرنٹنگ مشینری خریدتے ہیں اور تھائی لینڈ میں ایکسپورٹ کرتے ہیں ۔ ہمارا ہیڈ آفس بنکاک میں ہے ۔ وہ پاکستانی جو کہ تھائی جیولری کا بزنس کرتے ہیں ، وہ ہم سے رابطہ کرتے ہوئے سستے دام فائن کوالٹی کی جیولری خریدسکتے ہیں ۔ تمام پاکستانیوں کے نام میرا پیغام ہے کہ وہ پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے اٹلی میں ورک کریں ۔ اگر ہم نوکری ، بزنس اور تعلیم میں کامیابی حاصل کریں گے تو خودبخود پیارے وطن کی مقبولیت ہوگی ۔ مجھ سے رابطہ کرنے کے لیے میرا موبائل نوٹ فرمائیں ۔3275448343

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

منی پنجاب مارکیٹ کا افتتاح

تمام پاکستانیوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اگر وہ مارکے زون یا پھر چویتا نووا میں آباد ہیں ، وہ ہماری پاکستانی دکان منی پنجاب پر حلال فوڈ اور دوسری روزمرہ کی شاپنگ کے لیے تشریف لائیں ، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہوئے اعلی پاکستانی فوڈ گارنٹی اور کم قیمت میں میسر کریں گے ۔ حلال اور تازہ گوشت بھی دستیاب ہے ۔ ہم سے جلد رابطہ کریں ۔ رپورٹ عدن فرحاج 

رانا عاصم 3277528411

محمد رئیس3333061629 

 

 
Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت اتوار, 17 مارچ 2013 12:14

بریشیا کے میئر نسل پرست ہیں

روم، 14 مارچ 2013 ۔۔۔ اٹلی کے شمالی شہر بریشیا میں میئر نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ غیر ملکی والدین کو بچہ پیدا ہونے کی صورت میں 1000 یورو کا چیک ادا نہیں کریں گے ۔ یہ چیک صرف ان والدین کو دیا جائے گا ، جو کہ اٹالین شہریت رکھتے ہیں ۔ یاد رہے کہ بریشیا کے میئر Adriano Paroliنے 2008 میں فیصلہ کیا تھا کہ وہ ان والدین کو بچہ پیدا ہونے کا چیک دیں گے جو کہ اٹالین ہونگے ، یعنی غیر ملکی والدین کو چاہے وہ ریگولر ہیں ، انہیں یہ چیک نہیں دیا جائے گا ۔ موجودہ میئر لیگا نورد اور برلسکونی کی پارٹی کے ووٹ حاصل کرتے ہوئے شہر میں حکومت کررہے ہیں ۔ لیگا نورد پارٹی غیر ملکیوں کے خلاف پارٹی تصور کی جاتی ہے ۔ چار سال قبل 4 غیر ملکی والدین اور مزدور یونین سی جی ای ایل نے میئر پر نسل پرستی اور امتیازی سلوک کا کیس کیا تھا اور اب انہوں نے یہ کیس جیت لیا ہے ۔ میئر نے غیر ملکیوں کو 1000 یورو کا چیک ادا نہ کرنے کی رسم قائم رکھتے ہوئے ، تمام یعنی غیر ملکی اور اٹالین دونوں کو چیک نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عدالت نے میئر کو فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ انکا یہ قانون امتیازی سلوک کو ہوا دیتا ہے اور سراسر غلط ہے ۔ عدالت نے کیس کرنے والے 4 خاندانوں کو 3 ہزار یورو ادا کرنے کے لیے کہا ہے اور سی جی ای ایل کو 12 ہزار یورو اور کیس کی تمام تر رقم ادا کرنے کے لیے کہا ہے ، اب میئر کو یہ تمام تر رقم ادا کرنی ہوگی ۔ 6 اپریل کو کمونے یا کارپوریشن نے عدالت میں اپیل کرنی ہے ۔ سی جی ای ایل مزدور یونین بریشیا نے کہا کہ کمونہ یہ اپیل بھی ہار جائے گا ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com