Friday, Mar 22nd

Last update12:39:09 AM GMT

RSS

اہم خبریں

عید الفطر کا جشن پاکستان کے سفارتخانے میں منایا گیا

 

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان وومن کلب کی جانب سے روم کے سفارتخانے میں عید الفطر کا جشن انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا ۔ وومن کلب کی نائب صدر شیریں عامر، سیکرٹری آصفہ جہاں زیب اورalt خزانچی مسسز سلیمہ نسیم اس جشن کی میزبان تھیں ۔ جشن کو کامیاب بنانے کے لیے وومن کلب کی ممبران ثمینہ رب ، ناہید قدیر اور دوسری خواتین کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ وومن کلب کی خواتین  نے کہا کہ ہم پاکستان کے سفارت خانے کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے لیے ایمبیسی کے دروازے کھول دیے ۔ اس کے علاوہ ہم سفارتخانے کے سٹاف کے بھی شکر گزار ہیں ، جنہوں نے جشن کے انتظامات کے لیے ہماری مدد کی ۔ 14 اکتوبر بروز اتوار کو سفارتخانے کے بڑے ہال میں پاکستانی خاندان جمع ہوئے ۔ دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد موم بتیوں کا ایک کھیل کھیلا گیا ۔ بچوں کے لیے تحائف تقسیم کیے گئے اور اس کے بعد ایک لاٹری نکالی گئی ۔ جشن میں پاکستانی خاندانوں کے علاوہ altاٹالین دوستوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ معزز مہمانوں میں روم کی پاکستانی شخصیات کے علاوہ سفارتخانے کے تمام افراد شامل تھے۔

2008

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت جمعہ, 06 جنوری 2012 23:26