Sunday, May 26th

Last update12:39:09 AM GMT

RSS

خبریں

پاکستان ایمبیسی میں محفل عقیدت کا انعقاد

روم۔ 6 دسبمر 2012 ۔۔۔۔ آج شام روم میں موجود پاکستان ایمبیسی میں محفل عقیدت کا انعقاد کیا گیا ۔ محفل کا اہتمام پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے عمل میں آیا ۔ لاہور کے مشہور کلاسیکل موسیقی کے استاد شفقت علی خان نے صوفیانہ کلام پیش کرتے ہوئے عوام کے دل جیت لیے ۔ کمرشل کونصلر عامر سعید نے موسیقاروں کا تعاون کرواتے ہوئے کہا کہ استاد شفقت علی خان کا تعلق سلامت علی خان کی فیملی سے ہے اور ان کا گھرانہ صدیوں سے کلاسیکل راگ پیش کررہا ہے ۔ اسکے بعد پاکستان کی سفارتکارہ تہمینہ جنجوعہ نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم استاد شفقت علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آج کی محفل سے عوام لطف اندوز ہوں گے ۔ استاد شفقت علی خان نے انگلش اور اردو بول کر صوفیانہ کلام کی تعریف اور تاریخ کے بارے میں بتایا ۔ امیر خسرو سے لیکر بابا بھلے شاہ تک کے صوفیا ئے کلام اور اسکے بعد ان کے کلام کو موسیقی کے ساتھ پیش کرنے کے بارے میں بتایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تبلہ، سرنگی اور سرمندل صوفیائے کرام کی جانب سے استعمال کیے گئے تھے اور انہوں نے پیار اور محبت کے کلام سے خدائے باری تعالی کے حضور عقیدت پیش کی تھی ۔ بھلے شاہ نے ایک دفع لاہور میں ناچ کر اپنے پیر و مرشد کو منانے کی کوشش کی تھی اور امیر خسرو کے دور میں تبلہ بجانے کا آغاز ہوا تھا ۔ استاد شفقت علی خان کے گروپ میں ایک سویٹزرلینڈ کے آرٹسٹ بھی موجود تھے ۔ جن کا نام حارث تھا ،  حارث کی والدہ کا تعلق سویٹزرلینڈ سے اور انکے والد کا تعلق پاکستان سے ہے ۔ استاد شفقت علی خان نے مختلف دوروں کے صوفیائے کرام کا کلام گا کر سنایا اور اپنے راگوں اور سروں کے زریعے پاکستان کے نایاب کلاسیکل میوزک کی خصوصیات پیش کیں ۔ محفل دو گھنٹے تک جاری رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ صوفیائے کرام تنگ نظر مذہب اور بنیاد پرستی کے خلاف تھے اور انہیں پتا تھا کہ موسیقی کے زریعے بھی اپنے یار کو منایا جا سکتا ہے اور اس تک رسد ہوسکتی ہے ۔ یاد رہے کہ ترکی میں جلال الدین رومی نے بھی صوفیانہ موسیقی کا استعمال کیا تھا ۔ ایمبیسی کے کموشل کونصلر عامر سعید نے بتایا کہ استاد شفقت علی خان آج ایمبیسی میں اور اگلے دن روم کے ایک تھیٹر میں کلاسیکل محفل کا انعقاد کریں گے ، جہاں ڈپلومیٹس اور اٹالین عوام کو دعوت دی جائے گی ۔ انکے ان پروگراموں کے زریعے اٹلی میں پاکستانی کلاسیکل میوزک کو متعارف کروایا جائے گا ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

زرمبادلہ کے شعبے میں معاشی بحران کی غیر موجودگی

روم۔ 26 نومبر 2012 ۔۔۔۔ دنیا کی معیشت کا صرف ایک شعبہ ایسا ہے جو کہ معاشی بحران کا شکار نہیں ہوا ۔ اس سال پوری دنیا میں زرمبادلہ دوسرے سالوں کی نسبت زیادہ عمل میں آیا ہے ۔ خاص طور پر یہ رقم ترقی پزیر ممالک میں روانہ کی گئی ہے ۔ اس سال 534 عرب ڈالر کی رقم زرمبادلہ کے زریعے دوسرے ممالک میں روانہ کی گئی ہے ۔ گزشتہ سال یہ رقم 406 عرب ڈالر منتقل کی گئی تھی ۔ ایک ریسرچ کے مطابق ان ممالک میں اگلے تین سالوں میں 10 فیصد رقم زیادہ ارسال کی جائے گی ۔ اس سال جن ممالک میں قابل زکر رقم ارسال کی گئی ہے ، ان میں انڈیا  70 عرب، چین 66 عرب، فلپائن اور میکسیکو 24 عرب، نا‏ئحیریا 21 عرب اور اسکے بعد پاکستان، مصر، بنگلہ دیش ویتنام اور لبنان کی باری آتی ہے ۔ اس سال ان ممالک میں بھی رقم ارسال کی گئی ہے جو کہ معاشی بحران کا شکار ہوئے ہیں ، جن میں یورپ کے ممالک بھی شامل ہیں ۔ ورلڈ بنک کے صدر ٹائمر نے کہا کہ دنیا کے معاشی بحران کے باوجود تارکین وطن اپنے گھروں میں رقم منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، حالانکہ یہ غیر ملکی بھی معاشی بحران کی زد میں آگئے ہیں لیکن یہ لوگ قربانیاں دیکر اپنے خاندانوں کو رقم ارسال کرنا ضروری سمجھتے ہیں ۔ انکی روانہ کی گئی ہوئی رقم ان غریب ممالک میں جاتی ہے ، جہاں ڈالر معاشی خوشحالی لانے میں کردار ادا کرتا ہے اور اسکے علاوہ یہ غیر ملکی بھی تسلسل کے ساتھ رقم ارسال کرتے ہیں جو کہ ایک ملک کی معیشت کے لیے ایک اہم زریعہ بن جاتا ہے ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

اٹلی کے پاکستانی کرسچن برسانی کے ساتھ ہیں

روم۔ 23 نومبر 2012 ۔۔۔ اٹلی کے پاکستانیوں کی کرسچن ایسوسی ایشن بائیں بازو کے لیڈر برسانی کے حق میں ہے ۔  اٹلی میں موجود ایسوسی ایشن Pakistan Orient Christian Organizationکے لیڈر عادن فرحاج نے ایک پریس ریلیز کے ساتھ بیان دیا ہے کہ ہماری کمونٹی بشمول ہماری سب سے مقبول ایسوسی ایشن P.O.C.Oبھی برسانی کے حق میں ہے ۔ اٹلی میں بائیں بازو کا لیڈرمنتخب کرنے کے لیے 28 نومبر 2012 کو الیکشن منعقد کیا جا رہا ہے اور اس میں چار مرد اور ایک عورت حصہ لے رہے ہیں ۔ پوکو ایسوسی ایشن کے صدر سرور بھٹی نے کہا کہ چونکہ برسانی اٹلی میں پیدا ہونے والے بچوں کو فوری طور پر شہریت دینے کے حق میں ہیں ، اس لیے ہم ان کا ساتھ دیں گے اور الیکشن میں انکی جیت کے لیے ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ برسانی قومی اتحاد میں یقین رکھتے ہیں اور وہ واحد لیڈر ہیں جو کہ اندرونی اختلافات کو ختم کرنے میں کامیاب ہونگے ۔ عادن فرحاج پوکو ایسوسی ایشن کے نا‏ئب صدر ہیں اور فیرمو شہر میں کمیٹی Nuovi italiani per Bersaniکے سرپرست ہیں ، انہوں نے کہا کہ برسانی مارکے میں موجود غیر ملکیوں کے مسائل حل کریں گے اور باہمی ثقافتی عمل سے غیر ملکیوں کے تمام مسائل حل کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ مکالمے اور باہمی دلچسپی سے مسائل کو اجاگر کیا جا سکتا ہے اور ایک خوشحال معاشرے کو عمل میں لایا جا سکتا ہے ۔ ہم تمام غیر ملکی اور مارکے کے پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنا اندراج کروائیں اور 28 نومبر کے روز اپنے ووٹ سے برسانی کی جیت کو یقینی بنائیں ۔ یاد رہے کہ اس الکیشن میں وہ غیر ملکی بھی ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں جن کے پاس پرمیسو دی سوجورنو یا کارتا دی سوجورنو موجود ہے ۔ تصویر میں عادن فرحاج فیرمو کی دائیں بازو کی پارٹی کے اراکین کے ساتھ

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

پاکستانی وبا پھیلانے والے بخار میں مبتلا

 

روم۔ 14 نومبر 2012 ۔۔۔ اٹلی کے شہر پویا میں موسم کے پہلے وبا پھیلانے والا بخار میں مبتلا مریض کو ہسپتال San Matteo di Paviaمیں داخل کر لیا گیا ہے ۔ اس مریض کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ اٹلی میں مقیم ہے ۔ ہسپتال کے ڈاکٹر اور ڈائریکٹر کوردونے نے کہا کہ وبا پھیلانے والے بخار والے مریض اس سے قبل بھی چیک کیے گئے تھے لیکن وہ اٹلی میں صرف سیاح کے طور پر آئے تھے اس کے برعکس یہ پاکستانی مریض اٹلی میں آباد ہے اور اسے وائرس Aکا بخار ہے ۔ اس مرد کو نمونیہ کا بخار تھا اور اسے سانس لینے کا مسئلہ لاحق تھا ۔ ہم نے اس مرد کو اسپیشل برانچ میں شفٹ کردیا ہے ۔ ہم نے مختلف ٹیسٹ کرتے ہوئے اسکا وبا والا وائرس تلاش کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسکے دوست کا بھی ٹیسٹ کیا ہے اور ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ایشیا میں یہ وائرس چند ماہ قبل آچکا تھا ۔ ہم نے مریض کا علاج کرلیا ہے لیکن تمام پاکستانیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ وائرس Aکا علاج فوری طور پر کروائیں کیونکہ یہ پھیلتا ہے اور دوسروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت بدھ, 14 نومبر 2012 22:02

سفارتخانہ روم میں عید ملن پارٹی کا تہوار

روم۔ 4 اکتوبر 2012 ۔۔۔ آج بروز اتوار شام کے وقت سفارتخانہ روم میں عید ملن پارٹی کا تہوار منایا گیا ۔ فنگشن کا اہتمام پاکستان وومن ایسوسی ایشن روم کی جانب سے کیا گیا ۔ ہائی ٹی پارٹی کے زریعے کمونٹی اور سفارت خانے کے تعاون سے عید کی خوشیاں منائی گئيں ۔ یاد رہے کہ وومن ایسوسی ایشن کی صدر ایمبیسڈر تہمینہ جنجوعہ ہیں ، وائس صدر اور خزانچی فرزانہ ہاشمی ہیں اور سیکرٹری ثمینہ نعیم ہیں ۔ عید ملن پارٹی کے اس فنگشن میں وزیر داخلہ رحمان ملک نے شمولیت کرتے ہوئے تقریب کو چار چاند لگادیے اور محفل کا رنگ ہی بدل گیا ۔ وومن ایسوسی ایشن کی جانب سے ہائی ٹی کی بجائے تمام لذیذ کھانے پیش کیے گئے ۔ اس محفل میں 2 سو کے قریب خواتین و حضرات اور پیارے بچوں نے شرکت کی ۔ وزیر داخلہ کی آمد کی خوشی میں چند پاکستانی حضرات دوسرے شہروں سے بھی تشریف لائے ۔ موسم بڑا خوشگوار تھا لیکن ہلکی پھلکی بوندا باندی ہوتی رہی ۔ تقریب کا آغاز محمد طاہر نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور تقاریر کی میزبانی کے فرائض زراعت اتاشی ذوالفقار حیدر خان نے انجام دیے ۔ تقریب کی میزبان سفارتکارہ تہمینہ جنجوعہ نے چند الفاظ میں تمام مہمانان گرامی ، غیر ملکی دوست، وومن ایسوسی ایشن اور مہمان خصوصی وزیر داخلہ رحمان ملک کا شکریہ ادا کیا اور عید مبارک کا پیغام پیش کیا ۔ وومن ایسوسی ایشن کی نائب صدر فرزانہ ہاشمی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہماری وومن ایسوسی ایشن 30 سال سے اپنی کارکردگی کی بدولت پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے اور ہم اپنے چھوٹے منصوبوں کے تحت ملک کی مدد کرنے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرتی ہیں ۔ عام طور پر ہماری صدر ایمبیسڈر کی بیوی ہوتی ہیں لیکن اگر ایمبیسڈر خود عورت ہوں تو وہ ہماری نمائندگی کرتی ہیں ۔ ہماری ایسوسی ایشن روم میں آباد پاکستانی عورتوں کو سرگرم کرنے کے لیے اور ان میں اتحاد پیدا کرنے کے لیے انہیں گھر سے باہر نکالتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی ہے ۔ فرزانہ ہاشمی نے میزبان تہمینہ جنجوعہ اور وزیر داخلہ رحمان ملک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم آپکی بدولت اس جھنڈے تلے جمع ہوتے ہوئے آج  عید کا فنگشن منا رہے ہیں ۔ ایمبیسی میں عید ملن پارٹی اور مہمان خصوصی وزیر داخلہ رحمان ملک وومن ایسوسی ایشن کی نائب صدر فرزانہ ہاشمی کے ہمراہ

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com