Monday, Jul 15th

Last update12:39:09 AM GMT

RSS

لیگل گائیڈ

اٹلی میں گھر خریدنے کی گائیڈ

alt

عام طور پر اٹلی میں گھر خریدنا ایک اہم منصوبہ سمجھا جاتا ہے ، یعنی گھر خریدنے کے لیے کافی رقم ادا کی جاتی ہے ، اس لیے گھر خریدنے کے قانون کے متعلق علم حاصل کرنا بھی اہم قرار دیا جاتا ہے ۔ اٹلی کی ایک مثال ہے کہ قوانین جاہلوں کے لیے نہیں بنائے جاتے ۔ گھر خریدنے کے لیے عقل سے کام لیا جاتا ہے اور مشاورت کے بعد یہ بڑا قدم اٹھایا جاتا ہے ۔ گھر خریدنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ پراپرٹی ڈیلروں کے پاس جائیں اور زیادہ سے زیادہ گھر یا مکان دیکھیں ۔ گھر خود بھی خریدا جا سکتا ہے ، یا پھر کسی پراپرٹی ڈیلر یا agenzie immobiliariکے زریعے خریدا جاتا ہے ۔ گھر خریدنے کے لیے آپ کو اسکی قیمت کی رقم کے بارے میں مکمل تیاری کرنی ہوتی ہے اور اسکے علاوہ ان اخراجات کے بارے میں بھی انتظام کرنا ہوتا ہے جو کہ رجسٹری وغیرہ کے لیے لازمی ہوتے ہیں ۔ مکان کی قیمت کے علاوہ ٹیکس، رجسٹری کے لیے نوٹری پبلک کی فیس، اگر ایجنسی ہے تو اسکی کمیشن، ۔ ایجنسی کی کمیشن اس وقت دی جاتی ہے ، جب مکان کی خریدو فروخت مکمل ہو جائے ، عام طور پر یہ مکان کی قیمت کی رقم میں سے 2 فیصد ہوتی ہے ۔ اسکے بعد مکان میں سامان شفٹ کرنے کا خرچہ ادا کیا جاتا ہے ، نیا فرنیجر خریدا جاتا ہے اور اسکے بعد اگر بھابھی اس گھر میں موجود ہو تو وغیرہ وغیرہ کے کافی اخراجات شامل ہو جاتے ہیں ۔ مکان خریدنے سے قبل ہم کو یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ اسکے آس پاس کیسا ماحول ہے ، کیسے گھر ہیں اور کون لوگ آباد ہیں ۔ اگر یہ مکان ایسے علاقے میں بنایا گیا ہے ، جہاں شور نہیں ہے اور سکون سے لوگ آباد ہیں ، اگر اس مکان کے قریب پبلک سروس یعنی سکول، ہسپتال، دکانیں اور باغ موجود ہیں ۔ اگر اس علاقے میں سپورٹس کلب موجود ہیں ۔ اسکے علاوہ گھر کی اندرونی اور بیرونی حالت کامعائنہ کرنا لازمی ہوتا ہے ۔ مکان میں پارکنگ کا نظام دیکھنا ہوتا ہے ، اس میں اگر ہیٹر سسٹم ہے اور اگر ہے تو وہ ماڈرن ہے یا پرانا بنایا ہوا ہے ، اور اگر یہ ہیٹر سسٹم زاتی ہے یا پھر بلڈنگ کا ہے ۔ مکان میں گیس، بجلی، پانی اور ٹیلی فون کا نظام موجود ہے اور اگر پرانے مالک نے ان تمام سسٹموں کے بل جمع کروا دیے ہیں ۔ ضروری ہے کہ پرانے مالک کے پاس اس مکان کا سرٹیفیکٹ موجود ہو ۔ یاد رہے کہ 2009 سے مکان کا انرجی یا بجلی کا سرٹیفکٹ لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔ مکان کی خرید ایک اہم قدم ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ کوئی بھی کوتاہی نہ کی جائے اور اسکی تمام تر حالت کے بارے میں علم حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تفتیش کی جائے اور ہر چیز کے بارے میں سرٹیفیکٹ یا لکھا ہوا ثبوت مانگا جائے ۔ گھر خریدنے کے لیے ان لوازمات کا پورا ہونا لازمی ہے ، جنہیں تین حصوں میں بیان کیا جا رہا ہے ۔

گھر کی تلاش

گھر خود بھی خریدا جا سکتا ہے ، یا پھر کسی پراپرٹی ڈیلر یا agenzie immobiliariکے زریعے خریدا جاتا ہے، اسکے علاوہ کسی کنسٹرکشن کمپنی سے بھی مکان خریدا جا سکتا ہے ۔ کنسٹرکشن کمپنی سے گھر خریدنا اس وقت سودمند ہوتا ہے ، جب یہ گھر کی تعمیر کر رہے ہوں ۔ اس صورت میں آپ براہ راست مالک سے رجوع کر سکتے ہیں ۔ مالک سے ایک پہلا کنٹریکٹ کیا جا سکتا ہے جو کہ گھر کی خرید کی تجویز کا معاہدہ ہوتا ہے ۔ گھر کا اصل کنٹریکٹ کرنے سے قبل آپ کو proposta di acquistoکا کنٹریکٹ کرنا ہوگا ۔ اس کنٹریکٹ کے لیے آپ براہ راست، یا پھر ایجنسی کے زریعے یا پھر مالک کے ساتھ کنٹریکٹ کر سکتے ہیں ۔ اسکے بعد اصل کنٹریکٹ کیا جائے گا ، جسے contratto di compravenditaکہیں گے ۔ اس کنٹریکٹ میں مالک مکان اور نیا مالک مکان دونوں موجود ہونگے اور معاہدہ پر دستخط کیے جائیں گے ۔ عام طور پر مکان کی خرید کا proposta di acquistoکا کنٹریکٹ عام طور پر تجویز  کا کنٹریکٹ ہوتا ہے ، جس میں ایک مالک دوسرے مالک سے مکان خریدنے کی تجویز پیش کرتا ہے ۔ اس کنٹریکٹ کے لیے عام طور پر پہلے ہی سے کاغذ پر چھپے ہوئے خالی فارم مل جاتے ہیں ، جس پر ایک مالک تجویز پیش کر دیتا ہے اور دوسرا اسے قبول یا رد کر دیتا ہے ۔ اسکے برعکس مکان کا اصل کنٹریکٹ اسٹیٹ کے اشٹاموں کے زریعے عمل میں آتا ہے ۔ تجویز کے کنٹریکٹ کے بعد دونوں مالکان نوٹری پبلک یا notaioکے پاس جاتے ہیں اور اصل کنٹریکٹ کرتے ہیں ۔ نوٹری پبلک کے پاس جا کر خریدنے والا مالک ایک بیانہ دیتا ہے جو کہ مکان کی قیمت کے مطابق تھوڑی سے رقم ہوتی ہے ۔ بیانہ کی صورت میں مکان کی فروخت رک جاتی ہے اور خریدنے والا مالک اس کا نیا مستقبل کا مالک تصور کیا جاتا ہے ۔ بیانہ کو caparraکہتے ہیں ۔

گھر کی خرید کا اصل کنٹریکٹ

پہلے مالکان ایک فرضی کنٹریکٹ کرتے ہیں ، اسکے بعد دونوں مالکان نوٹری پبلک سے ملاقات کا وقت لیتے ہیں اور اصل کنٹریکٹ کر لیا جاتا ہے ۔ اس صورت میں نوٹری پبلک ایک پبلک آفیسر تصور کیا جاتا ہے ۔ نوٹری پبلک جو بھی لکھتا ہے ، اس کی سرکاری اہمیت ہوتی ہے ۔ اس دن خریدار مکان کی پوری رقم ادا کرے گا اورمکان کی چابی دینے کی تاریخ مقرر کی جائے گی ۔

ایجنسی کے زریعے گھر کی خرید

پراپرٹی ڈیلر یا ایجنسی ایک ترجمانی کا کام کرتی ہے ۔ ایجنٹوں کی ذمہداری ہوتی ہے کہ وہ دونوں مالکان کو اکٹھا کرتے ہوئے خرید و فروخت کا کنٹریکٹ عمل میں لائیں ۔ ایجنسی کو حاصل کرنے کی صورت میں مالک مکان اور نئے مالک کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ایجنسی کے ایجنٹ مکانوں کی خرید و فروخت کا تجربہ رکھتے ہیں اور انکی کوشش ہوتی ہے کہ وہ نئے اور پرانے مالک کو خوش کریں ۔ ایجنسی سے گھر خریدنے کی صورت میں نیا مالک پرانے مالک کو ایک یا دو دفع دیکھتا ہے کیونکہ باقی کام ایجنسی والے کرتے ہیں ۔ گھر کی تلاش کے بعد دونوں مالکان کو کہا جاتا ہے کہ وہ تجویز کا کنٹریکٹ یا proposta di acquistoکا کنٹریکٹ کریں جو کہ عام فارموں پر کیا جاتا ہے ۔ اگر آپ کو کسی چیز پر شک ہو تو آپ کا فرض ہے کہ آپ ایجنسی کے ایجنٹ سے سوال و جواب کریں یا پھر کسی ایکسپرٹ سے مشورہ حاصل کریں ۔ تجویز کے کنٹریکٹ کے بعد آپکو بیانہ دینا ہوگا جو کہ مکان کی قیمت سے 10 سے 15 فیصد ہوتا ہے ۔ نئے مالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ بیانہ کی رقم نئے مالک کو ایک چیک کے زریعے دے جو کہ صرف اس مالک کے نام پر دیا جائے ، ایسے چیک کو non trasferibilitàچیک کہتے ہیں اور اسے کئی دوسرا بندہ کیش نہیں کروا سکتا ۔ خبردار۔ اگر نیا مالک کسی وجہ سے اصل کنٹریکٹ نہیں کروا سکے گا تو اس صورت میں بیانہ کی رقم پرانا مالک رکھ لے گا ۔ اس لیے ضروری ہے کہ نیا مالک مکمل تیاری کرلے ، یعنی بنک سے قرضے کی رقم کی تسلی وغیرہ ۔ اگر آپ کے پاس گھر خریدنے کی رقم موجود ہے تو پھر دوسرا مسئلہ ہے لیکن اگر آپ نے بنک کے قرضے سے گھر خریدنا ہے تو پہلے بنک سے قرضے کی مکمل بات چیت اور یقین دہانی کر لیں ۔ بنک سے قرضہ حاصل کرنے کے لیے بنک سے ایک کنٹریکٹ کیا جاتا ہے ، اس صورت میں قرضے کی ادائیگی کے لیے قسطیں کی جاتی ہیں جو کہ مالک مکان سالوں میں ادا کرتا ہے ۔ قرضہ حاصل کرنے کے لیے بنک گارنٹی مانگتے ہیں جو کہ اپنے بوستا پاگا یا کسی پراپرٹی کی موجودگی میں میسر کی جاتی ہے۔ بنک قرضہ دینے سے قبل آپ کی گارنٹی کی تفتیش کرتا ہے ، اس لیے گھر خریدنے سے قبل اور بیانہ دینے سے قبل اپنے قرضے کی گارنٹی کو دیکھ لیں ۔ قرضہ کی ادائیگی کی گارنٹی کی صورت میں آپ تجویز کا معاہدہ کر سکتے ہیں اور بیانہ ادا کر سکتے ہیں ۔ جب آپ کسی ایجنسی سے گھر خریدیں گے تو چھپے ہوئے فارموں پر کافی لکھت پڑت کی جائے گی ، نئے مالک اور پرانے مالک کا نام وغیرہ لکھا جائے گا ، اسکے بعد ایجنٹ کا نام وغیرہ لکھا جائے گا اور اسکی کمیشن کے بارے میں لکھا جائے گا ۔ مکان کی تمام تر تفصیل اور اسکی کمونے میں رجسٹریشن یا catastaliتحریر کی جائیں گی ۔ مکان کی قیمت لکھی جائے گی ، کیسے اور کب مکان کی قیمت ادا کی جائے گی ، اسکے علاوہ کب دونوں مالکان نوٹری پبلک کے پاس اصل کنٹریکٹ کے لیے جائیں گے ۔ اسکے علاوہ ان چیکوں کے نمبر جو کہ بیانہ کے طور پر ادا کیے گئے ہیں ۔ اس فارم کو پر کرنے کے بعد ایک ایک کاپی نئے  مالکان کو دے دی جائے گی اور اسکے بعد ایجنٹ ایک کاپی پرانے مالک کو دیدے گا ۔ پرانے مالک کا اس کنٹریکٹ میں ہونا لازمی نہیں ہے ۔ پرانا مالک اس تجویز کے کنٹریکٹ پر دستخط کرتے ہوئے بیانہ حاصل کر لے گا ۔ خبردار۔ یاد رہے کہ تجویز کے کنٹریکٹ کے دوران ایجنسی کا ایجنٹ پرانے مالک کے فرائض انجام دیتا ہے اور اسکی جگہ لے لیتا ہے ، اس لیے نئے مالک کو کوئی ڈر نہیں ہونا چاہئے ۔ اگر مکان کا پرانا مالک تجویز کے کنٹریکٹ کو قبول نہیں کرے گا تو اس صورت میں ایجنٹ بیانہ کی رقم کے چیک نئے مالک کو واپس کردے گا ۔ تجویز کے کنٹریکٹ کے دوران ضروری ہوتا ہے کہ آپ پرانے مالک سے ملاقات کے لیے ایک تاریخ مقرر کر لیں ۔ ایک دفع جب تجویز کا کنٹریکٹ ہوجائے اور مالک بھی بیانہ قبول کرلے تو اس صورت میں اصل یا آخری کنٹریکٹ کیا جاتا ہے جو کہ نوٹری پبلک کے سامنے ہوتا ہے ۔ اگر نیا مالک اصل کنٹریکٹ نہ کرسکے تو اس صورت میں اس کا بیانہ پرانا مالک رکھ لے گا اوراگر  پرانا مالک کسی وجہ سے کنٹریکٹ نہ کر سکے تو وہ اس صورت میں ڈبل بیانہ نئے مالک کو ادا کرے گا ۔

اصل کنٹریکٹ اور رجسٹری

مکان کا مالک بننے کے لیے ضروری ہے کہ دونوں مالکان نوٹری پبلک کے سامنے اصل اور آخری کنٹریکٹ کریں ۔ جب دونوں مالکان نوٹری پبلک کے پاس جائیں گے تو وہ مکان کے تمام تر کاغذات چیک کرے گا ۔ پراپرٹی کے کنٹریکٹ دیکھے جائیں گے ، سرٹیفیکٹ کا اصل ہونا دیکھا جائے گا ، اجازت نامے، مکان بنانے کی اجازت اور دوسرے کوائف چیک کیے جائیں گے ۔ مالکان کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی اور مکان کی قیمت کی رقم کے بارے میں دیکھا جائے گا ۔ نوٹری پبلک کو ٹیکسوں کی رقم بھی ادا کی جائے گی جو کہ سرکاری طور پر ادا کیے جاتے ہیں ، جنہیں imposte di registro e catastaliکہتے ہیں ۔ اسکے علاوہ نوٹری پبلک کی فیس دونوں فریق ادا کریں گے ۔ نوٹری پبلک رجسٹری کرنے کی صورت میں فیس حاصل کرتا ہے ۔ اسکے بعد فریقین مکان کی ملکیت دینے کی تاریخ تہہ کریں گے ۔

کنسٹرکشن کمپنی سے مکان خریدنا

کنسٹرکشن کمپنی سے گھر خریدنا بھی ایک طریقہ کار ہے ۔ اس صورت میں گھر اس وقت بھی خریدا جا سکتا ہے ، جب اسے تعمیر کیا جا رہا ہو ۔ اس صورت میں مکان کی قیمت بہت کم ادا کی جاتی ہے اور کافی فائدہ ہوتا ہے ۔ اس خریداری سے ایجنسی کے اخراجات بھی بچائے جا سکتے ہیں ۔ اس صورت میں گھر کی خرید کے بعد اگر 10 سال تک مکان میں کوئی نقص پیدا ہو جائے تو بلڈنگ کا مالک ذمہدار ہوتا ہے اور وہ اس نقص کو دور کرنے کے لیے عمل میں آتا ہے ۔ اس صورت میں نقصان اس وقت ہوتا ہے جب بلڈنگ میکر کا دیوالیہ ہو جائے اور وہ بلڈنگ کو غیر مکمل چھوڑ کر کہیں چلا جائے یا پھر اسے اس بلڈنگ کے لیے تمام تر اجازت نامے نہ مل سکیں یا پھر وہ یہ بلڈنگ صرف کاغذوں میں بنا کر فراڈ کر لے ۔ اس لیے ضروری ہوتا ہے کہ آپ پہلے تفتیش کر لیں ، اگر اس مالک کو تمام تر بلڈنگ بنانے کے اجازت نامے مل چکے ہیں اور دیوالیہ ہونے کی صورت میں اس نے انشورنس کروا رکھی ہے اور اگر یہ فرم سنجیدہ ہے ۔ اس خریداری میں بلڈنگ کے مالک کے ساتھ تجویز کا کنٹریکٹ کیا جائے گا ۔ اس کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے لیے نئے مالک کے لیے یا خریدار کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کسی ایکسپرٹ کو لے جائے اور تمام تر لوازمات اور شرائط کی اچھی طرح سے پڑتال کرلے ۔

کسی پرائیویٹ سے گھر خریدنا

 

کسی پرائیویٹ سے گھر خریدا جا سکتا ہے اور اسکے ساتھ براہ راست تجویز کا کنٹریکٹ کیا جا سکتا ہے ۔ اس صورت میں بھی کافی بچت کی جا سکتی ہے ، یعنی ایجنسی کا خرچہ بچ جاتا ہے لیکن پرانے مالک کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ مکان کی تمام تر منفی اور مثبت معلومات فراہم کردے ۔ کسی پرائیویٹ سے گھر خریدنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ خریدار اس گھر کی تمام تر معلومات حاصل کرلے اور اسکے کاغذات چیک کرلے ۔ اس صورت میں بھی کسی ایکسپرٹ کی تجویز لینا اچھا ہوتا ہے ۔ اگر اس مکان میں کرایہ دار ہیں اور اگر وہ گھر چھوڑنے پر مسائل کھڑے کر سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ کرایہ دار کا حق ہوتا ہے کہ وہ سب سے پہلے گھر کی خرید کا گاہک بن سکے ۔ یہ حق اسکا قانونی حق ہے ۔ نئے مالک کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ یہ چیک کرے ، اگر اس گھر میں کنسٹرکشن کے دوران اور اسکی مرمت کے دوران  تمام تر قومی اور یورپین قوانین پر عمل کیا گیا ہے ۔ تمام تر تفتیش کرنے کے بعد آپ تجویز کا کنٹریکٹ ، بیانہ اور اصل کنٹریکٹ کر سکتے ہیں ۔ تحریر، ماشا سالواتورے

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

سیاسی پناہ کیسے حاصل کی جائے

1۔ آپ اٹلی میں اس وقت سیاسی پناہ حاصل کر سکتے ہیں جب

اگر آپ کے ملک میں آپ کا کوئی اس لیے پیچھا کر رہا ہے کیونکہ آپ کا مذہب، سیاسی گروپ ، نسل ، قوم ایسا ہے جو کہ کسی دوسرے گروپ کو نا پسند ہے ۔  یا آپ کے خیالات ایسے ہیں جن کی وجہ سے آپ کا پیچھا کیا جا سکتا ہے تو اس صورت میں آپ سیاسی پناہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ کو اپنے ملک جانے کا خطرہ ہے تو اس صورت میں بھی سیاسی پناہ لی جا سکتی ہے ۔ سیاسی پناہ کی یہ تعریف جنیوا کے معاہدے کے مطابق تہہ پائی گئی ہے ۔

2۔ اٹلی میں اس صورت میں سیاسی پناہ حاصل نہیں کی جا سکتی جب

۔  اگر آپ نے اس سے قبل کسی دوسرے ملک میں سیاسی پناہ حاصل کی ہے

۔  اگر آپ ایسے ملک میں داخل ہوئے ہیں ، جس نے جنیوا کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ آپ اس ملک میں ایک مدت تک رہے ہیں اور آپ نے وہاں سیاسی پناہ حاصل نہیں کی

۔   اگر آپ کو اٹلی میں ملک کی سالمیت کے خلاف سزا مل چکی ہے ، یا آپ نے کوئی پبلک سیکورٹی کو خطرہ میں ڈالا ہے، یا آپ نے چوری، ڈاکہ، غیر ملکیوں کی پامالی، اسمگلنگ، مافیا ، منشیات فروشی یا آپ کا تعلق کسی دہشت گرد گروپ سے ہے تو اس صورت میں سیاسی پناہ کا نہیں پوچھا جا سکتا ۔

۔  اگر آپ نے کسی ایسی جنگ میں حصہ لیا ہے جو کہ انسانیت کے خلاف تھی اور دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالتی تھی تو اس صورت میں بھی سیاسی پناہ نہیں حاصل کی جا سکتی

3۔  سیاسی پناہ کہاں حاصل کی جاتی ہے

فرنٹئر پولیس کے دفتر میں جب آپ اٹلی میں داخل ہوتے ہیں ، اگر فرنٹئر پر پولیس کا دفتر موجود نہیں ہے تو آپ کسی علاقے کے امیگریشن کے پولیس کے دفتر میں جا کرسیاسی پناہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

4سیاسی پناہ کیسے حاصل کی جاتی ہے ۔

آپ کو پولیس کے متعلقہ  دفتر میں جانا ہو گا جو کہ آپ کو چھپے ہوئے فارم جاری کریں گے ۔

۔ آپ کو سیاسی پناہ حاصل کرنے کیوجہ بیان کرنی ہو گی

۔ آپ کو وہ تمام کاغذات اور معلومات فراہم کرنی ہونگی جو کہ آپ کی سیاسی پناہ کے لیے سود مند ثابت ہو سکتی ہیں ۔

۔ پولیس والوں کو ویلڈ  پاسپورٹ یا شناختی کارڈ یا کوئی دوسرا ایسا کاغذ فراہم کرنا ہو گا ، جس سے آپ کی شناخت ہو سکے ، پولیس والوں کو ایک اٹلی کا ایڈریس بھی فراہم کرنا ہو گا ، جس ایڈریس پر آپ کی ڈاک وغیرہ ارسال کی جائے گی ۔ پولیس والے آپ کو ان تمام ثبوتوں کی اور آپ کے فراہم کردہ کاغذات کی اور کی جانے والی درخواست کی ایک کاپی آپ کے حوالے کر دیں گے ۔ اسی دن آپ کے فنگر پرنٹ لیے جائیں گے ۔

5آپ کی درخواست کا کون فیصلہ کرے گا

جب آپ تمام ثبوتوں اور کاغذات کے ساتھ درخواست جمع کروائیں گے تو تھانے والے فوری طور پر اسے سیاسی پناہ کے علاقائی کمیشن کے دفتر میں روانہ کردیں گے ۔ کمیشن والوں کو اختیار ہے کہ وہ آپ کی درخواست کو منظور کریں یا منسوخ کریں ۔ علاقائی کمیشن کے دفاتر اٹلی میں سات ہیں ۔ گوریسیا، میلانو، روما، فوجیا، سیراکوزا، کروتونے اور تراپانی ۔ کمیشن والے آپ کو حاضری کے لیے ایک پیغام ارسال کریں گے ۔ تھانے والے یہ پیغام آپ کے دیے گئے ایڈریس پر روانہ کر دیں گے ۔ اگر آپ نے ایڈریس تبدیل کر لیا ہے یا کرنا ہے تو تھانے والوں کو اس کی اطلاع کرنا بہت ضروری ہے ۔   یاد رہے کہ کمیشن کی ملاقات آپ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس دن آپ کو سوچ سمجھ کر اپنے کیس کے متعلق بتانا ہو گا اور انتہائی دلیل استعمال کرنی ہو گی ۔ اگر آپ اس دن حاضر نہیں ہو نگے تو کمیشن والے آپ کے کیس کا فیصلہ منفی معنوں میں خود بخود کر دیں گے ۔

 6کمیشن کونسے فیصلے کر سکتا ہے

کمیشن والے آپ کی درخواست اس صورت میں منسوخ کردیں گے ، جب آپ ان کے لوازمات پورے نہیں کریں گے ، کاغذات مکمل نہ ہونے کیوجہ سے بھی درخواست منسوخ ہو سکتی ہے ۔ اس کے بعد کمیشن والے یہ دیکھیں گے کہ آپ کو اپنے ملک واپس روانہ کرنا آپ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے تو اس صورت میں وہ تھانے کو حکم کریں گے کہ وہ آپ کو انسانی ہمدردی کی پرمیسو دی سوجورنو فراہم کردے ۔ یہ سوجورنو ایک سال کی جاری کی جاتی ہے اور اس پر کام بھی کیا جا سکتا ہے ۔ اس سوجورنو کو دوبارہ رینیو بھی کروایا جا سکتا ہے ۔ اگر کمیشن والے آپ کی درخواست کو مکمل طور پر ریجیکٹ یا نا قبول کرتے ہیں تو اس صورت میں تھانے والے آپ کو اٹلی چھوڑنے کا حکم جاری کردیں گے ۔

7اگر آپ کو اٹالین زبان نہیں آتی

اگر آپ کو اٹالین زبان نہیں آتی تو اس صورت میں آپ ایک ترجمان کی درخواست کر سکتے ہیں ۔ یہ ترجمان یا ثقافتی ترجمان آپ کے فارم پر کرے گا اور آپ کے بیانات کا تمام تر ترجمہ بھی کرے گا ۔ یاد رہے کہ عربی، انگلش، فرنچ اور اسپینش میں ترجمان پہلے ہی سے کمیشن میں موجود ہوتے ہیں ۔

8درخواست دینے کے بعد کیا ہوتا ہے

اگر آپ نے قوانین کو پورا کرتے ہوئے درخواست جمع کروا دی ہے تو اس صورت میں متعلقہ تھانے والے آپ کو تین ماہ کی پرمیسو دی سوجورنو جاری کر دیں گے ۔ یہ سوجورنو اس وقت تک رینیو کی جائے گی جب تک کہ علاقائی کمیشن والے آپ کی درخواست کا حتمی فیصلہ نہیں کر دیتے ۔

۔ اگر آپ اٹلی میں کاغذات اور پاسپورٹ وغیرہ کے بغیر داخل ہوئے ہیں تو اس صورت میں تھانے والے آپ کو ایک سنٹر میں روانہ کر دیں گے ، جہاں آپ بیس دن تک رہیں گے ، وہاں آپ کی شناخت کے لیے تفتیش وغیرہ کی جائے گی ۔ اگر کمیشن والے بیس دنوں میں آپ کی درخواست کی پڑتال نہیں کریں گے تو اس صورت میں تھانے والے آپ کو تین ماہ کی پرمیسو دی سوجورنو جاری کردیں گے جو کہ آپ کی درخواست کی پڑتال تک  رینیو کروائی جا سکے گی ۔ اگر آپ کے پاس رہنے کے لیے جگہ نہیں ہے تو آپ اپنے متعلقہ پریفی تورا یا پولیس کے دفتر میں جا کر رہائش کی درخواست کریں گے ۔ پولیس والے کمونے یا کارپوریشن والوں کو کہیں گے کہ وہ آپ کو کسی سنٹر وغیرہ میں رہائش دے دیں ۔

9یاد رکھیں کہ شناخت کرنے والے سنٹر میں

آپ کا علاج و معالجہ کیا جائے گا اور ہسپتال وغیرہ کی سہولت دی جائے گی ۔

۔ آپ اس سنٹر میں اپنے رشتہ داروں اور وکیل سے ملاقات کر سکیں گے ۔ یہ وکیل ACNUR  اور ایسی ایسوسی ایشنوں کی طرف سے دیا جاتا ہے جو کہ سیاسی پناہ گزینوں کی مدد کرتی ہیں اور ان ایسوسی ایشنوں کا اٹلی کی وزارت داخلہ کے ساتھ اس موزوں پر معاہدہ ہوتا  ہے ۔

۔ سنٹر میں اوقات کا احترام کرنا لازمی نہیں ہے لیکن رات کو واپس آنا لازمی ہے ۔ اگر آپ اپنے رشتہ داروں کو ملنے کے لیے ایک مدت چاہتے ہیں تو سنٹر کے ڈائریکٹر سے بات چیت کرنی ہو گی ۔ اگر آپ کو صحت یا فیملی مسائل ہیں تو اس صورت میں بھی سنٹر سے غیر حاضر رہا جا سکتا ہے ۔

۔ اگر آپ سنٹر سے بغیر اطلاع دیے غائب ہو جاتے ہیں اور ایک لمبی مدت تک واپس نہیں آتے تو اس صورت میں آپ کی سیاسی پناہ کی درخواست کینسل کر دی جائے گی ۔

10اگر آپ کی درخواست کینسل کر دی جائے تو

اگر آپ سنٹر میں مقیم ہیں تو اور آپ کی درخواست منسوخ کر دی گئی ہے تو اس صورت میں پانچ دنوں کے اندر آپ اپیل کر سکتے ہیں اور درخواست کی دوبارہ چھان بین کے لیے پوچھ سکتے ہیں ۔ علاقائی کمیشن کو یہ درخواست اس لیے دی جاتی ہے ، جب درخواست دہندہ یہ سمجھے کہ اس کی درخواست پر مکمل طور پر پڑتال نہیں کی گئی اور یہ چند اور کوائف پیش کرنا چاہتا ہے ۔ کمیشن کا صدر پندرہ دنوں میں یہ فیصلہ کرے گا کہ آپ کی اپیل منظور کی جائے یا نہ کی جائے ۔ ہر صورت میں اگر آپ اٹلی میں موجود ہیں یا نہیں ہیں ، آپ عام عدالت میں اپیل کر سکیں گے اور کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر سکیں گے ۔ دونوں صورتوں میں آپ کو اپنے علاقے والے تھانے یا پریفی تورا کو اطلاع کرنی ہو گی کہ آپ نے اپیل کی ہے ، اس لیے آپ کو ملک بدر ہونے کا نوٹس نہ فراہم کیا جائے ۔ اگر صوبائی پریفی تورا والے آپ کی درخواست کا جواب پانچ دنوں کے اندر دیں گے اور آپ کو بتائیں گے کہ آپ کس صورت میں اور کتنی مدت تک اٹلی میں رہ سکتے ہیں ۔

اگر آپ کی درخواست منظور ہو جائے تو

۔ اگر آپ کی سیاسی پناہ کی درخواست منظور ہو جائے تو اس صورت میں کمیشن والے آپ کو ایک کارڈ جاری کریں گے جو کہ سیاسی پناہ گزین کو دیا جاتا ہے ۔ جس پر یہ لکھا ہوتا ہے کہ آپ کی درخواست منظور ہو گئی ہے ۔

۔ اس کارڈ کے علاوہ تھانے والے آپ کو ایک سیاسی پناہ گزینوں کا ایک پاسپورٹ جاری کریں گے ۔ اس کے زریعے آپ دوسرے ممالک میں سفر کر سکیں گے ۔ اس پاسپورٹ کی مدت پرمیسو دی سوجورنو کی مدت کے برابر ہو گی ۔

۔ اٹالین شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنے رہائشی علاقے والے کمونے میں جانا ہو گا ۔

۔ آپ ان تمام حقوق اور فرائض کا فائدہ اٹھا سکیں گے جو کہ ایک اٹالین شہری کو فراہم کیے جاتے ہیں ماسوائے وہ حقوق  جو کہ صرف اٹالین شہریت والوں کو دیے جاتے ہیں ، یعنی ووٹ ڈالنے کا حق اور سرکاری نوکری حاصل کرنے کا حق ۔

۔ حقوق حاصل کرنے کے بعد اگر آپ کو ایسے کاغذات کی ضرورت پڑی جو کہ آپ کے ملک سے میسر ہوتے ہیں تو اس صورت میں آپ کے ملک میں موجود اٹالین ایمبیسی آپ کی مدد کرے گی اور وہ تمام سندیں اور ڈپلومے وغیرہ حاصل کرے گی جو کہ آپ کے لیے اٹلی میں سود مند ثابت ہو سکتے ہیں ۔ اگر آپ کے ملک والے یہ کاغذات فراہم نہ کریں تو اس صورت میں اٹالین حکومت آپ کی مدد کرے گی ، جس کے تحت آپ کو آپ کی خصوصیات کے برابر والے کاغذات فراہم کر دیے جائیں گے ۔

۔ آپ کسی بھی صورت میں اپنے وطن واپس نہیں جائیں گے ۔ اگر آپ اپنے ملک واپس گئے تو اس صورت میں آپ کی سیاسی پناہ کینسل کر دی جائے گی ۔ اگر آپ اپنی مرضی کے مطابق اپنے ملک واپس جانے کا ارادہ کر چکے ہیں تو اس صورت میں آپ کو  اٹلی میں موجود آپ کے ملک کی ایمبیسی میں جانا ہو گا اور پاسپورٹ کی فراہمی کا پوچھنا ہو گا ۔

۔ وہ پاسپورٹ یا کاغذ جو کہ آپ کو تھانے والے فراہم کریں گے ۔ اس پر آپ دوسرے ممالک میں سفر کر سکیں گے لیکن تین ماہ سے زیادہ مدت تک نہیں رہ سکیں گے ۔ اس سفر کے لیے آپ کو اس ملک کا ویزہ حاصل نہیں کرنا ہو گا ۔ اگر آپ کسی دوسرے ملک میں لمبی مدت کے لیے کام وغیرہ کے لیے جانا چاہتے ہیں تو اس صورت میں آپ کو اس ملک کا ویزہ حاصل کرنا ہو گا اور اس ملک میں جانے کے بعد آپ کو اپنی سیاسی پناہ کی درخواست والا سارا سسٹم بھی اسی ملک میں ٹرانسفر کروانا ہو گا ۔

alt

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

گائیڈ برائے موسمی کوٹہ سسٹم

altکوٹہ سسٹم میں مالکان کیسے درخواست دیں گے

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ نے موجودہ موسمی کوٹہ سسٹم میں درخواست کیسے جمع کروانی ہے ۔

1۔ سب سے پہلے آپ وزارت داخلہ کی انٹرنیٹ کی سائٹ میں اپنا اندراج کروائیں گے ۔ اس سائٹ کا ایڈریس یوں ہے

 

nullaostalavoro.interno.it، اگر آپ نے مالک کے طور پر اپنا اندراج پہلے سے کروا رکھا ہے تو آپ کو نئے اندراج کی کوئی ضرورت نہیں ۔

 

فوٹو نمبر 1

2۔ آپ اس فارم میں اپنا اندراج کروائیں اور اپنا نام ، تاریخ پیدائش وغیرہ لکھیں ۔ اسکے بعد کنٹرول کے لیے کم سے کم 5 حروف لکھیں اور اسکے بعد inviaپر کلک کریں ۔

 

فوٹو نمبر 2

3۔ جیسے کنفرم کے پیغام میں بیان کیا گیا ہے ، آپ کو ایک ای میل آئے گی ، جس میں تمام تر درخواست پر کرنے کی ہدایات درج ہونگی ، ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے درخواست پر کی جائے گی

 

فوٹو 3

4۔ جب آپ کی رجسٹریشن مکمل ہوجائے تو اسکے بعد nullaostalavoro.interno.itکی سائٹ میں جائیں اور اس میں اپنی ای میل اور پاس ورڈ درج کریں  اور اسکے بعد inviaکا بٹن دبائیں ۔

 

فوٹو 4

 

5۔ اسکے بعد صفحہ servizi disponibiliپر جائیں اور اوپر بائیں طرف والے خانے Richiesta moduliکو دبائیں ، اس سے آپ فارم حاصل کر پائیں گے ۔

فوٹو 5

6۔ اسکے بعد Richiesta di nulla osta al lavoro subordinato stagionaleپر کلک کریں اور فارم سی یا

Modulo Cحاصل کریں ۔

فوٹو 6

7۔ یہ فارم کا پہلا صفحہ ہے ، آپ avantiکا بٹن دبائیں اور آگے والے صفحے پر جائیں اور فارم پر کرنا شروع کریں

فوٹو 7

8۔ اس فارم میں کام کے مالک کا نام وغیرہ درج کیا جاتا ہے

فوٹو 8

9۔ اسکے بعد ورکر کا نام وغیرہ درج کریں

فوٹو 9

10 خبردار ، آپ کو ظاہر کرنا ہوگا کہ آپ اس ورکر کو صرف ایک سال کے لیے بلانا چاہتے ہیں ، یعنی صرف 2012 کے سال کے لیے یا پھر ملٹی پل ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ملٹی پل ویزے کے زریعے ورکر آسانی سے ہر سال موسمی کام کے لیے اٹلی میں تمام تر بیروکریسی کے بغیر داخل ہوسکے گا ۔ یعنی ملازم کو فلسی یا کوٹہ سسٹم کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا ۔

فوٹو نمبر 10

 

11۔ کنٹریکٹ کی تجویز میں آپکو ملازم کے کنٹریکٹ کا عرصہ بیان کرنا ہوگا ، یاد رہے کہ ملازم یا ورکر کے ساتھ قومی کنٹریکٹ کیا جائے گا ، کنٹریکٹ میں ملازم کا لیول اور اس کا رینک درج کرنا ہوگا

فوٹو 11

12۔ یہاں آپکو کام کی جگہ درج کرنی ہوگی

فوٹو 12

13۔ ملازم کہاں رہائش پذیر ہوگا

فوٹو 13

14۔ آپ کو یقین دلانا ہوگا کا ملازم کی ملک بدری کی صورت میں یا دوسرے مسائل کے پیش نظر آپ ملازم کی ملک بدری کے تمام تر اخراجات برداشت کریں گے ۔

فوٹو 14

15۔ اپنی فرم کے ملازمین کی تعداد درج کریں اور اسکے بعد اپنی فرم کی سالانہ بچت درج کریں

فوٹو 15

16۔ آپ اس ایڈریس کے بارے میں درج کریں ، جہاں آپ تمام تر ڈاک حاصل کرنا چاہتے ہیں

فوٹو 16

17۔ اسکے بعد ڈاک کی رسید جسکی قیمت 14،62 یورو ہے اس کا ٹیلی میٹک نمبر درج کریں اسکے بعد کنفرم کا خانہ سامنے آئے گا ، اسکے بعد inviaکا بٹن دباتے ہوئے درخواست روانہ کردیں ۔

فوٹو 17

یاد رہے کہ جہاں ہم نے فوٹو نمبر درج کیے ہیں ، یہ آپ اس وقت دیکھیں گے ، جب آپ فارم پر کریں گے ، ہر فارم کے صفحے کو ہم نے فوٹو کا نام دیا ہے ۔ یعنی فوٹو 17 میں آپکو ڈاک کی ٹکٹ درج کرتے ہوئے سٹارٹ کا بٹن دبائیں گے ۔

اختتام

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

سالانہ بچت کو ظاہر کرنے کا وقت آگیا ہے

روم۔ مارچ 2012 ۔۔ ہر ملازم یا ورکر اپنی تنخواہ میں سے چند ٹیکس ادا کرتا ہے ، ان میں پراویڈنٹ فنڈ اور پنشن کے ٹیکس وغیرہ ہوتے ہیں ، یہ ٹیکس انپس کے دفتر میں کام کے مالکان جمع کرواتے ہیں ۔ ان ٹیکسوں کے علاوہ بھی ملازم دوسرے ٹیکس ادا کرتا ہے جو کہ گورنمنٹ کی دی گئی سہولتوں کے عوض ادا کیے جاتے ہیں ۔ ان سہولتوں میں ہسپتال، سکول، کمونہ اور دوسری سہولتیں شامل ہیں ۔ اٹلی کے قانون کے مطابق وہ تمام لوگ جو کہ کام کرتے ہوئے ایک بچت حاصل کرتے ہیں ، ان کا فرض ہے کہ یہ سالانہ بچت کو ظاہر کریں ، اسے اٹالین میں la dichiarazione dei redditiکہتے ہیں ۔ کام کرنے والوں میں ملازمین اور بزنس مین  وغیرہ تمام بچت کرنے والے افراد شامل ہیں ۔ سالانہ بچت کو ظاہر کرتے ہوئے ایک شخص یہ بتاتا ہے کہ اس نے گزشتہ سال میں کتنی بچت کی ہے ۔ اسکے بعد قانون کے مطابق اس کی بچت پر ٹیکس عائد کیے جاتے ہیں ۔ وہ لوگ جو کہ زیادہ بچت کرتے ہیں ، انہیں زیادہ ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے ۔ ٹیکسوں کا تعین بچت کو دیکھ کر کیا جاتا ہے ۔ یہ ٹیکس گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کروائے جاتے ہیں ۔ ملازمین کی صورت میں انکے مالکان ہر ماہ ملازم کے بوستہ پاگا یا پے سلپ سے ہر مہینے ٹیکس جمع کروا دیتے ہیں ۔ ملازم کا حق ہوتا ہے کہ وہ کام شروع کرنے سے قبل مالک کو یہ بتا دے کہ اسے ٹیکسوں کی ڈسکاؤنٹ کا حق ہے یا نہیں ہے ۔ یہ ڈسکاؤنٹ قانون کے مطابق دی گئی ہے ۔ اس کا فرض ہوتا ہے کہ یہ بتا دے کہ اگر اسکی بیوی اور بچے اسکے ذمہ ہیں یا پھر اسکی کوئی دوسری بچت بھی موجود ہے ۔ تمام ملازمین یا ورکر مارچ کے مہینے میں اپنے مالک سے ایک سرٹیفیکٹ حاصل کرتے ہیں ، اسے کوڈ یا cudکہتے ہیں ۔ جو کہ Certificazione Unica dei redditi di lavoro dipendenteکا مخفف ہے ۔ اس کاغذ میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ مالک نے گزشتہ سال ملازم کتنی تنخواہ نقد ادا کی ہے اور اسکے کتنے ٹیکس ادا کیے گئے ہیں ۔ مالک کا فرض ہوتا ہے کہ وہ 28 فروری تک کوڈ ملازم کے حوالے کر دے ۔ اس سرٹیفیکٹ کے زریعے یہ اندازہ بھی ہو جاتا ہے کہ مالک نے کتنی تنخواہیں ملازم کو گزرے ہوئے سال میں ادا کی ہیں ۔ اگر ملازم خود استعفی دے یا پھر اسے کسی وجہ سے کام سے نکال دیا جائے تو ملازم کے کہنے پر اسے 12 دنوں کے اندر کوڈ ادا کرنا مالک کا فرض ہوتا ہے ۔ کوڈ میں ملازم کی تمام تر رپورٹ لکھی ہوتی ہے ۔ یعنی اسکی سالانہ تنخواہ ، تمام سال کی رقم ، ادا شدہ ٹیکس اور اسکے علاوہ وہ ٹیکس جو کہ اسے کسی وجہ سے معاف کیے گئے ہیں یا کم کیے گئے ہیں ، یعنی بچوں کا چیک وغیرہ ۔ کوڈ میں ملازم کی ادا شدہ پنشن اور اسکا پراویڈنٹ فنڈ بھی درج ہوتا ہے ۔ ملازم پر لازمی ہوتا ہے کہ وہ مالک کو اپنی تمام تر بچت کے بارے میں بتا دے ۔ یعنی وہ بچت بھی شو کر دے جو کہ اس نے اس کام کے علاوہ حاصل کی ہے ۔ اگر ملازم صرف ایک ملازمت کرتا ہے تو اسے ضرورت نہیں ہوتی کہ وہ سالانہ بچت کا ڈیکلیریشن کرے ۔ اگر ملازم ایک سے زیادہ ملازمت یا کام کرتا ہے تو اس صورت میں اس کا فرض ہوتا ہے کہ یہ سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ پر کرے ۔ اگر ملازم صرف ایک جگہ کام کرتا ہے تو وہ بھی چند وجوہات کی بنا پر سالانہ بچت کا ڈیکلیریشن کر سکتا ہے ۔ یعنی اگر سال کے دوران اس نے میڈیکل اخراجات کیے ہیں ، گھر کی مرمت وغیرہ کے لیے خرچ کیا ہے یا پھر گھر کی قسطوں پر سود کابڑہ گيا ہے ۔ اس صورت میں ملازم کسی Cafیا کسی ایکسپرٹ کے پاس جائے گا اور ایک فارم پر کرے گا ، اس فارم کو 730 o il Modello Unicoکہتے ہیں ۔ یا د رہے کہ سالانہ بچت کو شو کرنے کے لیے اپریل سے جولائی تک کا وقت درکار ہوتا ہے ۔ یعنی اب آپ سالانہ بچت کو شو کرنے کے لیے وقت آگیا ہے ۔ آپ تمام کوڈ اکٹھے کر لیں اور اگر صرف ایک جگہ پر کام کرتے ہیں اور آپ کے مالک نے تمام ٹیکس ادا کر دیے ہیں تو آپ کو کوئی ضرورت نہیں ۔ بزنس کرنے والے حضرات سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ لازمی بھریں گے ۔ تحریر ، ماشا سالواتورے ایڈووکیٹalt

Avv. Mascia Salvatore

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

پارتیتا ایوا یا ٹیکس نمبر IVAکھولنے کی گائیڈ

 

ایوا ایک ایسا ٹیکس یا حکومتی حرجانہ ہے جو کہ کسی شے، ملکیت یا سروس کو دیتے وقت ادا کیا جاتا ہے ۔ یہ اٹالین زبان کا لفظ ہے اور یہ Imposta sul Valore Aggiuntoکا مخفف ہے ۔ ہر چیز جب بنائی جاتی ہے تو وہ ایک قدر حاصل کر لیتی ہے ۔ اسکی قدر پر ایک ٹیکس ادا کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ جب ایک سروس یا سہولت بھی میسر کی جاتی ہے تو اس صورت میں بھی ایوا ٹیکس ادا کیا جاتا ہے ۔ کسی چیز کے پیدا ہونے پر اور اسکے بعد اسکے مارکیٹ میں آنے پر اور اسکے بعد اسکے استعمال پر ایوا ٹیکس لگایا جاتا ہے ۔ یہ ٹیکس یا ایوا دنیا کے 60 ممالک میں لاگو کیا جاتا ہے ۔ اشیا اور سروس کی خرید و فروخت کے دوران تمام تر عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ اس پر ٹیکس لگاتی ہے ۔ پروڈکٹس کی ویلیو کے مطابق اس پر ایوا ٹیکس لگایا جاتا ہے ۔ بعض ایسی مصنوعات بھی ہوتی ہیں ، جن پر ایوا کی قیمت مختلف ہوتی ہے ۔ اٹلی میں عام طور پر 21 فیصد کا ایوا رائج کیا جاتا ہے ۔ چند ایسی مصنوعات بھی ہیں ، جن پر کم ایوا لگایا جاتا ہے ۔ یعنی اگر آپ نے گھر کی مرمت کرنی ہے تو اس پر ایوا 10 فیصد لگایا جائے گا ۔ کھانے پینے کی بنیادی اشیا پر 4 فیصد ایوا لگایا جاتا ہے ۔ وہ لوگ جو کہ اشیا یا سروس فروخت کرنے کے خواہش مند ہیں ، انہیں ایک پارتیتا ایوا حاصل کرنا پڑتا ہے ۔ کسی بھی بزنس یا تجارت شروع کرنے کے بعد 30 دنوں کے اندر IVAیا ایوا ٹیکس نمبر حاصل کرنا لازمی ہوتا ہے ۔ یہ ٹیکس نمبر’Agenzia delle Entrateیا ٹیکسوں کے دفتر سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ جب آپ کو یہ ٹیکس نمبر دیا جاتا ہے تو اسکے 11 نمبر ہوتے ہیں ۔ ایوا نمبر سے بزنس مین یا ایوا حاصل کرنے والے کے بارے میں جانا جا سکتا ہے ، اسکے علاوہ اسکے کام کے بارے میں بھی علم ہو جاتا ہے اور یہ بھی پتا چل جاتا ہے کہ اس کا دفتر اور کنٹرول نمبر کیا ہے ۔ پارتیتا ایوا کھولنے کے لیے آپ کو تمام تر معلومات ٹیکسوں کے دفتر سے حاصل ہو سکتی ہیں ، انکی انٹرنیٹ کی سائٹ یوں ہے ۔ www.agenziaentrate.gov.itاگر آپ چاہیں تو آپ کسی commercialistaیا ٹیکسوں ایکسپرٹ یا ماہر منشی سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔ یہ ماہر ان افراد کی مدد کے لیے کام کرتا ہے جو کہ پارتیتا ایوا کھولتے ہیں ۔ اگر آپ اکیلے کوئی پارتیتا ایوا کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو ایک شخص والا ایوا کھولنا ہو گا اور اگر آپ کسی فرم کا پارتیتا ایوا کھولنی چاہتے ہیں تو آپکو ایک علیحدہ فارم استعمال کرنا ہوگا ۔ سنگل شخص اور لوورو آتونومو اور ایک شخص والے کاروبار کے لیے فارم Il modello AA9/10استعمال کیا جاتا ہے ۔ اگر اپ کی فرم ہے اور آپ ایک شخص نہیں بلکہ ایک ادارہ ہیں تو فارم Il modello AA7/10استعمال کیا جاتا ہے۔ اس فارم میں سوسائٹی، ادارہ، ایسوسی ایشن وغیرہ شامل ہوتی ہیں ۔

فارم Il modello AA9/10

یہ فارم واحدشخص کے پارتیتا ایوا کے لیے حاصل کیا جاتا ہے اور اسکے بارے میں تمام تر معلومات مفت ٹیکسوں کے دفتر نے اپنی انٹرنیٹ کی سائٹ میں شامل کر دی ہیں  www.agenziaentrate.gov.it۔ یہ فارم فنانس اور اکانومی کی وزارت کی سائٹ www.finanze.gov.itسے بھی حاصل ہو سکتا ہے ۔ اس فارم سے بزنس شروع کیا جا سکتا ہے ، بزنس کے ایڈریس وغیرہ کی تبدیلی کے متعلق لکھا جا سکتا ہے اور اسکے بعد بزنس بند کرنے کے لیے بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ فارم کیسے جمع کروایا جا سکتا ہے ۔ ٹیکسوں کے دفتر کے مطابق یہ فارم مندرجہ زیل طریقہ کار سے جمع کروایا جا سکتا ہے ۔ 1۔ فارم جمع کروانے کے لیے آپ خود جا سکتے ہیں یا پھر کسی دوسرے شخص کو روانہ کر سکتے ہیں دوسرے شخص کے پاس delegaیا آپ کا اجازت نامہ ہونا لازمی ہے ۔ 2۔ یہ فارم ڈاک خانے کی رجسٹری کے ساتھ بھی روانہ کیے جا سکتے ہیں ، ان کاغذات کے ساتھ آپکو اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی روانہ کرنا ہوگی ۔ یہ فارم آپ کسی بھی ٹیکس کے دفتر میں روانہ کر سکتے ہیں ، اس کے لیے ضروری نہیں کہ آپ اپنے ریذیڈنس والے دفتر میں روانہ کریں ۔ اس صورت میں آپکے فارم اسی دن سے تصور کیے جائیں گے ، جس دن آپ اسے روانہ کریں گے ۔ 3۔ آپ یہ فارم ٹیلی میٹک طریقے یا کمپیوٹر سے بھی روانہ کر سکتے ہیں ، اس صورت میں بھی آپ کسی دوسرے شخص کی مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ فارم اس دن سے جمع سمجھا جائے گا ، جب ٹیکسوں کے دفتر والے اسے ڈاؤن لوڈ کر لیں گے ۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے کوئی انٹرپرائز فرم کھولی ہے تو اس صورت میں ایوا کھولنے کے ساتھ ساتھ آپکو اس فرم کا اندراج Registro delle Impreseیا انٹرپرائز کے رجسٹر میں کروانہ ہو گا ۔ اس کے علاوہ Inail ed all'Inpsکے دفاتر کو بھی باخبر کرنا ہوگا ، انپس کا دفتر ورکر کے ٹیکسوں اور پنشن کے بارے میں کام کرتا ہے اور اینائل کا دفتر ورکر کی صحت یا سیکورٹی کے بارے میں کام کرتا ہے ۔

ایک ہی اطلاع دینا

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ 2010 سے ایک قانون لاگو ہوا ہے ، جس کے مطابق ان تمام دفاتر کے لیے صرف ایک ہی اطلاع دینے کا فارم بنا دیا گیا ہے ۔ یہ فارم پر کرتے ہوئے انٹرپرائز کے دفتر کو روانہ کیا جاتا ہے انکی انٹرنیٹ کی سائٹ یوں ہے

 

www.registroimprese.it۔ ایک ہی اطلاع دینے والا قانون یکم اپریل 2010 میں متعارف کروایا گیا تھا ، اور اب اسے لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔ وہ اشخاص جو کہ انٹرپرائز نہیں بناتے اور ایوا حاصل کرتے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ

modello AA9/10حاصل کریں ۔ اگر آپ انٹرپرائز یا impresaبنانے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو ایک ہی فارم والی تمام معلومات انکی سائٹ سے حاصل ہو جائیں گی ۔ بعض ایسے اپنا بزنس کرنے والے یا لوورو آتونومو والے شخص ہوتے ہیں ، جو کہ اپنی پنشن یا پراویڈنٹ فنڈ کے لیے اپنا اندراج ایک سے زیادہ  دفاتر میں کرواتے ہیں ۔

فارم کیسے بنایا گیا ہے

یہ فارم خانوں والے کاغذ پر بنایا گیا ہے ، اس کے خانوں میں لکھا جاتا ہے کہ آپ کب بزنس یا کام شروع کر رہے ہیں ، اس شخص کا نام لکھا جاتا ہے ، جس نے درخواست جمع کروائی ہے، اسکے بعد فرم وغیرہ کا نام درج کیا جاتا ہے ، اسکے بعد اسکی جگہ کا ایڈریس لکھا جاتا ہے ، اگر ایک شخص ہے تو اس صورت میں دفتر کا نام لکھا جاتا ہے ۔ یہ لکھا جاتا ہے کہ آپ کا بزنس کے قسم کا ہو گا اور کتنا بزنس کریں گے ، یعنی اسکی مقدار کتنی ہو گی ۔ اسکے بعد آپ کو وہ ایڈریس بتانا ہو گا ، جہاں آپ کے بزنس کا حساب و کتاب رکھا جائے گا ۔ اسکے بعد اگر آپ ایک شخص ہیں تو اس صورت میں آپکو اپنا ایڈریس لکھنا ہو گا ، یہ ایڈریس وہ ہو گا جو کہ آپ کے ریذیڈنس پر موجود ہے ۔ اگر آپ کا ریذیڈنس نہیں ہے تو اس صورت میں آپکو اپنا ڈومیسائل کا ایڈریس درج کرنا ہوگا ۔

فارم Il modello AA7/10

 

اگر اپ کی فرم ہے اور آپ ایک شخص نہیں بلکہ ایک ادارہ ہیں تو فارم Il modello AA7/10استعمال کیا جاتا ہے۔ اس فارم میں سوسائٹی، ادارہ، ایسوسی ایشن وغیرہ شامل ہوتی ہیں ۔ ٹیکسوں کے دفتر نے اپنی انٹرنیٹ کی سائٹ میں شامل کر دی ہیں  www.agenziaentrate.gov.it۔ یہ فارم فنانس اور اکانومی کی وزارت کی سائٹ www.finanze.gov.itسے بھی حاصل ہو سکتا ہے ۔www.registroimprese.it۔ ایک ہی اطلاع دینے والا قانون یکم اپریل 2010 میں متعارف کروایا گیا تھا ، اور اب اسے لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔

۔ اگر آپ انٹرپرائز یا impresaبنانے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو ایک ہی فارم والی تمام معلومات انکی سائٹ سے حاصل ہو جائیں گی ۔ فارم Il modello AA7/10والے اشخاص اپنا اندراج اوپر درج کردہ طریقہ کار سے کروا سکتے ہیں ۔ یعنی ایک ہی فارم والا حربہ استعمال کر سکتے ہیں ، اپنی درخواست ویا ٹیلی میٹک طریقے سے خود جا کر جمع کروا سکتے ہیں ۔ انکو ظاہر کرنا ہوگا کہ یہ ایک جسمانی شخص نہیں بلکہ ایک ادارہ ہیں ۔ یہ فارم بھی بزنس یا تجارت شروع کرنے کے بعد 30 دنوں کے اندر جمع کروانا لازمی ہوتا ہے ۔ اس فارم کو جمع کروانے کے لیے وہی طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے جو کہ فارم Il modello AA9/10کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ کسی بھی فارم میں ضروری ہے کہ آپ بزنس شروع کرنے کی تاریخ لازمی درج کر دیں ۔ آپ کے پاس کودیچے فسکالے ہو ، اسکے بعد آپ کے پاس بزنس کا فارم یا ragione sociale  ہونا ضروری ہوتا ہے ۔ یہ وہ اندراج کا ایکٹ ہوتا ہے جو کہ آپکو چیمبر آف کامرس کی طرف سے جاری ہوتا ہے ۔ یہ اندراج کسی مخفف کے بغیر ہوتا ہے اور یہ ویسے ہی لکھا ہونا لازمی ہوتا ہے ، جیسا کہ دفتر اسے جاری کرتا ہے ۔ اسکے بعد آپکے لیگل ہیڈ آفس کا ایڈریس ہوتا ہے ، اگر آپ کے پاس یہ دفتر موجود نہ ہو تو آپ اپنے کسی دوسرے دفتر کا ایڈریس دے سکتے ہیں ۔ اسکے بعد اگر آپ نے ڈومیسائل دینا ہے تو اس صورت میں آپکو ویسے ڈومیسائل نہیں دینا ہوگا جیسا کہ ایک شخص دیتا ہے ۔ آپکو فرم کے لیگل ایڈریس اور ایڈمنسٹریشن کے ایڈریس کے زریعے ڈومیسائل دینا ہو گا ۔ اگر آپ کے پاس لیگل ایڈریس اور ایڈمنسٹریشن کے ایڈریس نہیں ہے تو اس صورت میں آپ کسی دوسرے شہر کے دفتر کا ایڈریس دے سکتے ہیں اور اگر یہ ایڈریس بھی موجود نہیں ہے تو آپ وہاں کا ایڈریس دے سکتے ہیں ، جہاں اس فرم نے کام کرنا ہے ۔ اسکے بعد آپ کو ظاہر کرنا ہوگا کہ اس فرم کا لیگل نمائندہ کون ہے یا پھر اس فرم کا amministratoreیا ایڈمنسٹریٹر کون ہے ۔ اسکے بعد آپکو اس جگہ کا ایڈریس بتانا ہو گا ، جہاں اس فرم کا حساب وغیرہ موجود ہے ۔

Il modello ANR/3. Soggetti non residenti

یہ فارم ان لوگوں کے لیے جاری کیا جاتا ہے جو کہ اٹلی میں ریذیڈنٹ نہیں ہیں ۔ اگر یہ لوگ کسی دوسرے یورپین ملک یا پھر کسی دوسرے غیر یورپین ملک میں کام کر رہے ہیں اور اب انہوں نے اٹلی میں بھی بزنس کرنے کا ارادہ کیا ہے تو انہیں اٹلی میں پارتیتا ایوا یا IVAکھولنا ہو گا ۔ انہیں ٹیکسوں کے دفتر میں جا کر فارم Il modello ANR/3حاصل کرنا ہوگا ۔ ایوا حاصل کرنے کے لیے آپ ٹیکسوں کے دفاتر کی انٹرنیٹ کی سائٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں ، یا پھر خود جا کر علم حاصل کر سکتے ہیں ۔ یا پھر کال سنٹر سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ ٹیکسوں کے دفاتر نے اپنے گاہکوں کے لیے مختلف سروسیں مہیا کر دی ہیں ، جن کے زریعے تمام معلومات مہیا کر دی گئی ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com