Sunday, Aug 25th

Last update12:39:09 AM GMT

RSS

پارتیتا ایوا یا ٹیکس نمبر IVAکھولنے کی گائیڈ

 

ایوا ایک ایسا ٹیکس یا حکومتی حرجانہ ہے جو کہ کسی شے، ملکیت یا سروس کو دیتے وقت ادا کیا جاتا ہے ۔ یہ اٹالین زبان کا لفظ ہے اور یہ Imposta sul Valore Aggiuntoکا مخفف ہے ۔ ہر چیز جب بنائی جاتی ہے تو وہ ایک قدر حاصل کر لیتی ہے ۔ اسکی قدر پر ایک ٹیکس ادا کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ جب ایک سروس یا سہولت بھی میسر کی جاتی ہے تو اس صورت میں بھی ایوا ٹیکس ادا کیا جاتا ہے ۔ کسی چیز کے پیدا ہونے پر اور اسکے بعد اسکے مارکیٹ میں آنے پر اور اسکے بعد اسکے استعمال پر ایوا ٹیکس لگایا جاتا ہے ۔ یہ ٹیکس یا ایوا دنیا کے 60 ممالک میں لاگو کیا جاتا ہے ۔ اشیا اور سروس کی خرید و فروخت کے دوران تمام تر عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ اس پر ٹیکس لگاتی ہے ۔ پروڈکٹس کی ویلیو کے مطابق اس پر ایوا ٹیکس لگایا جاتا ہے ۔ بعض ایسی مصنوعات بھی ہوتی ہیں ، جن پر ایوا کی قیمت مختلف ہوتی ہے ۔ اٹلی میں عام طور پر 21 فیصد کا ایوا رائج کیا جاتا ہے ۔ چند ایسی مصنوعات بھی ہیں ، جن پر کم ایوا لگایا جاتا ہے ۔ یعنی اگر آپ نے گھر کی مرمت کرنی ہے تو اس پر ایوا 10 فیصد لگایا جائے گا ۔ کھانے پینے کی بنیادی اشیا پر 4 فیصد ایوا لگایا جاتا ہے ۔ وہ لوگ جو کہ اشیا یا سروس فروخت کرنے کے خواہش مند ہیں ، انہیں ایک پارتیتا ایوا حاصل کرنا پڑتا ہے ۔ کسی بھی بزنس یا تجارت شروع کرنے کے بعد 30 دنوں کے اندر IVAیا ایوا ٹیکس نمبر حاصل کرنا لازمی ہوتا ہے ۔ یہ ٹیکس نمبر’Agenzia delle Entrateیا ٹیکسوں کے دفتر سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ جب آپ کو یہ ٹیکس نمبر دیا جاتا ہے تو اسکے 11 نمبر ہوتے ہیں ۔ ایوا نمبر سے بزنس مین یا ایوا حاصل کرنے والے کے بارے میں جانا جا سکتا ہے ، اسکے علاوہ اسکے کام کے بارے میں بھی علم ہو جاتا ہے اور یہ بھی پتا چل جاتا ہے کہ اس کا دفتر اور کنٹرول نمبر کیا ہے ۔ پارتیتا ایوا کھولنے کے لیے آپ کو تمام تر معلومات ٹیکسوں کے دفتر سے حاصل ہو سکتی ہیں ، انکی انٹرنیٹ کی سائٹ یوں ہے ۔ www.agenziaentrate.gov.itاگر آپ چاہیں تو آپ کسی commercialistaیا ٹیکسوں ایکسپرٹ یا ماہر منشی سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔ یہ ماہر ان افراد کی مدد کے لیے کام کرتا ہے جو کہ پارتیتا ایوا کھولتے ہیں ۔ اگر آپ اکیلے کوئی پارتیتا ایوا کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو ایک شخص والا ایوا کھولنا ہو گا اور اگر آپ کسی فرم کا پارتیتا ایوا کھولنی چاہتے ہیں تو آپکو ایک علیحدہ فارم استعمال کرنا ہوگا ۔ سنگل شخص اور لوورو آتونومو اور ایک شخص والے کاروبار کے لیے فارم Il modello AA9/10استعمال کیا جاتا ہے ۔ اگر اپ کی فرم ہے اور آپ ایک شخص نہیں بلکہ ایک ادارہ ہیں تو فارم Il modello AA7/10استعمال کیا جاتا ہے۔ اس فارم میں سوسائٹی، ادارہ، ایسوسی ایشن وغیرہ شامل ہوتی ہیں ۔

فارم Il modello AA9/10

یہ فارم واحدشخص کے پارتیتا ایوا کے لیے حاصل کیا جاتا ہے اور اسکے بارے میں تمام تر معلومات مفت ٹیکسوں کے دفتر نے اپنی انٹرنیٹ کی سائٹ میں شامل کر دی ہیں  www.agenziaentrate.gov.it۔ یہ فارم فنانس اور اکانومی کی وزارت کی سائٹ www.finanze.gov.itسے بھی حاصل ہو سکتا ہے ۔ اس فارم سے بزنس شروع کیا جا سکتا ہے ، بزنس کے ایڈریس وغیرہ کی تبدیلی کے متعلق لکھا جا سکتا ہے اور اسکے بعد بزنس بند کرنے کے لیے بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ فارم کیسے جمع کروایا جا سکتا ہے ۔ ٹیکسوں کے دفتر کے مطابق یہ فارم مندرجہ زیل طریقہ کار سے جمع کروایا جا سکتا ہے ۔ 1۔ فارم جمع کروانے کے لیے آپ خود جا سکتے ہیں یا پھر کسی دوسرے شخص کو روانہ کر سکتے ہیں دوسرے شخص کے پاس delegaیا آپ کا اجازت نامہ ہونا لازمی ہے ۔ 2۔ یہ فارم ڈاک خانے کی رجسٹری کے ساتھ بھی روانہ کیے جا سکتے ہیں ، ان کاغذات کے ساتھ آپکو اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی روانہ کرنا ہوگی ۔ یہ فارم آپ کسی بھی ٹیکس کے دفتر میں روانہ کر سکتے ہیں ، اس کے لیے ضروری نہیں کہ آپ اپنے ریذیڈنس والے دفتر میں روانہ کریں ۔ اس صورت میں آپکے فارم اسی دن سے تصور کیے جائیں گے ، جس دن آپ اسے روانہ کریں گے ۔ 3۔ آپ یہ فارم ٹیلی میٹک طریقے یا کمپیوٹر سے بھی روانہ کر سکتے ہیں ، اس صورت میں بھی آپ کسی دوسرے شخص کی مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ فارم اس دن سے جمع سمجھا جائے گا ، جب ٹیکسوں کے دفتر والے اسے ڈاؤن لوڈ کر لیں گے ۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے کوئی انٹرپرائز فرم کھولی ہے تو اس صورت میں ایوا کھولنے کے ساتھ ساتھ آپکو اس فرم کا اندراج Registro delle Impreseیا انٹرپرائز کے رجسٹر میں کروانہ ہو گا ۔ اس کے علاوہ Inail ed all'Inpsکے دفاتر کو بھی باخبر کرنا ہوگا ، انپس کا دفتر ورکر کے ٹیکسوں اور پنشن کے بارے میں کام کرتا ہے اور اینائل کا دفتر ورکر کی صحت یا سیکورٹی کے بارے میں کام کرتا ہے ۔

ایک ہی اطلاع دینا

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ 2010 سے ایک قانون لاگو ہوا ہے ، جس کے مطابق ان تمام دفاتر کے لیے صرف ایک ہی اطلاع دینے کا فارم بنا دیا گیا ہے ۔ یہ فارم پر کرتے ہوئے انٹرپرائز کے دفتر کو روانہ کیا جاتا ہے انکی انٹرنیٹ کی سائٹ یوں ہے

 

www.registroimprese.it۔ ایک ہی اطلاع دینے والا قانون یکم اپریل 2010 میں متعارف کروایا گیا تھا ، اور اب اسے لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔ وہ اشخاص جو کہ انٹرپرائز نہیں بناتے اور ایوا حاصل کرتے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ

modello AA9/10حاصل کریں ۔ اگر آپ انٹرپرائز یا impresaبنانے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو ایک ہی فارم والی تمام معلومات انکی سائٹ سے حاصل ہو جائیں گی ۔ بعض ایسے اپنا بزنس کرنے والے یا لوورو آتونومو والے شخص ہوتے ہیں ، جو کہ اپنی پنشن یا پراویڈنٹ فنڈ کے لیے اپنا اندراج ایک سے زیادہ  دفاتر میں کرواتے ہیں ۔

فارم کیسے بنایا گیا ہے

یہ فارم خانوں والے کاغذ پر بنایا گیا ہے ، اس کے خانوں میں لکھا جاتا ہے کہ آپ کب بزنس یا کام شروع کر رہے ہیں ، اس شخص کا نام لکھا جاتا ہے ، جس نے درخواست جمع کروائی ہے، اسکے بعد فرم وغیرہ کا نام درج کیا جاتا ہے ، اسکے بعد اسکی جگہ کا ایڈریس لکھا جاتا ہے ، اگر ایک شخص ہے تو اس صورت میں دفتر کا نام لکھا جاتا ہے ۔ یہ لکھا جاتا ہے کہ آپ کا بزنس کے قسم کا ہو گا اور کتنا بزنس کریں گے ، یعنی اسکی مقدار کتنی ہو گی ۔ اسکے بعد آپ کو وہ ایڈریس بتانا ہو گا ، جہاں آپ کے بزنس کا حساب و کتاب رکھا جائے گا ۔ اسکے بعد اگر آپ ایک شخص ہیں تو اس صورت میں آپکو اپنا ایڈریس لکھنا ہو گا ، یہ ایڈریس وہ ہو گا جو کہ آپ کے ریذیڈنس پر موجود ہے ۔ اگر آپ کا ریذیڈنس نہیں ہے تو اس صورت میں آپکو اپنا ڈومیسائل کا ایڈریس درج کرنا ہوگا ۔

فارم Il modello AA7/10

 

اگر اپ کی فرم ہے اور آپ ایک شخص نہیں بلکہ ایک ادارہ ہیں تو فارم Il modello AA7/10استعمال کیا جاتا ہے۔ اس فارم میں سوسائٹی، ادارہ، ایسوسی ایشن وغیرہ شامل ہوتی ہیں ۔ ٹیکسوں کے دفتر نے اپنی انٹرنیٹ کی سائٹ میں شامل کر دی ہیں  www.agenziaentrate.gov.it۔ یہ فارم فنانس اور اکانومی کی وزارت کی سائٹ www.finanze.gov.itسے بھی حاصل ہو سکتا ہے ۔www.registroimprese.it۔ ایک ہی اطلاع دینے والا قانون یکم اپریل 2010 میں متعارف کروایا گیا تھا ، اور اب اسے لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔

۔ اگر آپ انٹرپرائز یا impresaبنانے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو ایک ہی فارم والی تمام معلومات انکی سائٹ سے حاصل ہو جائیں گی ۔ فارم Il modello AA7/10والے اشخاص اپنا اندراج اوپر درج کردہ طریقہ کار سے کروا سکتے ہیں ۔ یعنی ایک ہی فارم والا حربہ استعمال کر سکتے ہیں ، اپنی درخواست ویا ٹیلی میٹک طریقے سے خود جا کر جمع کروا سکتے ہیں ۔ انکو ظاہر کرنا ہوگا کہ یہ ایک جسمانی شخص نہیں بلکہ ایک ادارہ ہیں ۔ یہ فارم بھی بزنس یا تجارت شروع کرنے کے بعد 30 دنوں کے اندر جمع کروانا لازمی ہوتا ہے ۔ اس فارم کو جمع کروانے کے لیے وہی طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے جو کہ فارم Il modello AA9/10کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ کسی بھی فارم میں ضروری ہے کہ آپ بزنس شروع کرنے کی تاریخ لازمی درج کر دیں ۔ آپ کے پاس کودیچے فسکالے ہو ، اسکے بعد آپ کے پاس بزنس کا فارم یا ragione sociale  ہونا ضروری ہوتا ہے ۔ یہ وہ اندراج کا ایکٹ ہوتا ہے جو کہ آپکو چیمبر آف کامرس کی طرف سے جاری ہوتا ہے ۔ یہ اندراج کسی مخفف کے بغیر ہوتا ہے اور یہ ویسے ہی لکھا ہونا لازمی ہوتا ہے ، جیسا کہ دفتر اسے جاری کرتا ہے ۔ اسکے بعد آپکے لیگل ہیڈ آفس کا ایڈریس ہوتا ہے ، اگر آپ کے پاس یہ دفتر موجود نہ ہو تو آپ اپنے کسی دوسرے دفتر کا ایڈریس دے سکتے ہیں ۔ اسکے بعد اگر آپ نے ڈومیسائل دینا ہے تو اس صورت میں آپکو ویسے ڈومیسائل نہیں دینا ہوگا جیسا کہ ایک شخص دیتا ہے ۔ آپکو فرم کے لیگل ایڈریس اور ایڈمنسٹریشن کے ایڈریس کے زریعے ڈومیسائل دینا ہو گا ۔ اگر آپ کے پاس لیگل ایڈریس اور ایڈمنسٹریشن کے ایڈریس نہیں ہے تو اس صورت میں آپ کسی دوسرے شہر کے دفتر کا ایڈریس دے سکتے ہیں اور اگر یہ ایڈریس بھی موجود نہیں ہے تو آپ وہاں کا ایڈریس دے سکتے ہیں ، جہاں اس فرم نے کام کرنا ہے ۔ اسکے بعد آپ کو ظاہر کرنا ہوگا کہ اس فرم کا لیگل نمائندہ کون ہے یا پھر اس فرم کا amministratoreیا ایڈمنسٹریٹر کون ہے ۔ اسکے بعد آپکو اس جگہ کا ایڈریس بتانا ہو گا ، جہاں اس فرم کا حساب وغیرہ موجود ہے ۔

Il modello ANR/3. Soggetti non residenti

یہ فارم ان لوگوں کے لیے جاری کیا جاتا ہے جو کہ اٹلی میں ریذیڈنٹ نہیں ہیں ۔ اگر یہ لوگ کسی دوسرے یورپین ملک یا پھر کسی دوسرے غیر یورپین ملک میں کام کر رہے ہیں اور اب انہوں نے اٹلی میں بھی بزنس کرنے کا ارادہ کیا ہے تو انہیں اٹلی میں پارتیتا ایوا یا IVAکھولنا ہو گا ۔ انہیں ٹیکسوں کے دفتر میں جا کر فارم Il modello ANR/3حاصل کرنا ہوگا ۔ ایوا حاصل کرنے کے لیے آپ ٹیکسوں کے دفاتر کی انٹرنیٹ کی سائٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں ، یا پھر خود جا کر علم حاصل کر سکتے ہیں ۔ یا پھر کال سنٹر سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ ٹیکسوں کے دفاتر نے اپنے گاہکوں کے لیے مختلف سروسیں مہیا کر دی ہیں ، جن کے زریعے تمام معلومات مہیا کر دی گئی ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

خاندان کو بلانے کا طریقہ کار

 کون اپنے خاندان کو بلا سکتا ہے

اگر آپ غیر ملکی ہیں اور آپ کے پاس لمبی مدت کی یا کارتا دی سوجورنو، عام کام کی سوجورنو، بزنس کی سوجورنو، تعلیم اور مذہبی مشن کی سوجورنو ہے اور اسکی مدت ایک سال سے زیادہ ہے تو آپ اپنے خاندان کے افراد کے لیے ویزہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

 خاندان کے کونسے افراد یہ ویزہ حاصل کر سکتے ہیں

۔ بیوی یا خاوند

۔ کم سن بچے، اگر یہ بچے ماں یا باپ کی کسی دوسری شادی کی اولاد  ہیں تو ان کو بھی بلایا جا سکتا ہے ، بشرطیکہ ان کو دوسرا سابقہ خاوند یا سابقہ بیوی آنے کی اجازت دے ۔ بچے غیر شادی شدہ ہونے لازمی ہیں ۔

۔ وہ بالغ بچے جو کہ جسمانی طور پر معزور ہیں اور اپنی دیکھ بال کرنے سے قاصر ہیں ، ان کو بھی بلایا جا سکتا ہے

۔ وہ والدین جن کی کوئی دیکھ بال کرنے والا نہیں ہے اور وہ غیر ملکی کے ملک میں آباد ہیں ، ان کو بھی خاندان کا ویزہ حاصل ہو سکتا ہے ۔ انکی عمر 65 سال سے زیادہ ہونی لازمی ہے ۔

 متحدہ دفتر میں خاندان کے ویزے کے لیے کیا کرنا ہوتا ہے

اگر آپ نے اوپر درج کردہ خاندان کے افراد یا بچوں کو بلانا ہے تو آپ ڈاک خانے میں جا کر ان کے لیے نلا اوستا یا این او سی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس مقصد کے لیے آپ کو  ویلڈ پاسپورٹ، پر میسو دی سوجورنو اور وہ تمام کاغذات درخواست کے ساتھ نتھی کرنا ہو نگے جو کہ حکومت کی طرف سے مطلوب ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ ثابت کرنا ہو گا کہ آپ کا گھر قانونی طور پر درست ہے اور آپ کی بچت اس بچت کے برابر ہے جو کہ خاندان بلانے کے لیے لازمی ہے ۔

۔ خاندان کے وہ افراد جو کہ اٹلی میں آنے کے خواہشمند ہیں ، ان کو اپنے ملک میں موجود اٹالین ایمبیسی یا کونصلیٹ میں جانا ہو گا اور کاغذات کے زریعے یہ ثابت کرنا ہو گا کہ ان کا اٹلی میں رہنے والے شخص سے کیا رشتہ ہے ۔ اس کے علاوہ معزور اور ضعیف لوگوں کو بھی یہ ثابت کرنا ہو گا کہ ان کی کیا بیماری ہے اور ان کی دیکھ بال کرنے والا کوئی نہیں

۔ متحدہ دفتر کاغذات جمع کرنے کے بعد آپ کو ایک رسید جاری کر دے گا ۔

۔ اس کے بعد اس دفتر کے حکام آپ کے کاغذات کی پڑتال کریں گے اور  آپ کو ہاں یا نہ کا جواب دیں گے ۔ ہاں کی صورت میں آپ کو نلا اوستا جاری کیا جائے گا جس کی اطلاع اٹالین ایمبیسی کو بھی کر دی جائے گی ۔

۔ نلا اوستا کی درخواست کے 180دن گزر جانے کے بعد دوسرے ملک میں رہنے والی بیوی یا مرد متحدہ دفتر کی رسید کے ساتھ (جو کہ نلا اوستا حاصل کرنے کے لیے دی گئی تھی )  اور متعلقہ کاغذات کے ساتھ ویزہ حاصل کرنے کے لیے اٹالین ایمبیسی میں اپلائی کرے گا یا کرے گی ۔

۔ خاندان کا فرد جب ویزہ حاصل کر کے اٹلی پہنچ جائے گا ، اب اس کا حق ہو گا کہ یہ ڈاک خانے میں جا کر ایک فارموں کی کٹ حاصل کرے گا ، اسے پر کرے گا اور اس پر دستخط کرنے کے بعد اسے اپنے متعلقہ تھانے کے لیے روانہ کر دے گا ۔ اس کٹ کے ساتھ پر میسو دی سوجورنو حاصل کرنے کی درخواست بھی نتھی کرنی ہو گی جو کہ آپ کو متحدہ دفتر سے جاری ہو گی ۔ ڈاک خانے والے آپ کو ایک رسید جاری کریں گے ،  ۔ اٹلی میں پہنچ کر آپ کی بیوی 8 دنوں کے اندر متحدہ دفتر یا sportello unicoمیں جائے گی اور اسے اپنے ساتھ ڈاک خانے کی کٹ بھی ساتھ لیجانی ہو گی  ۔ اگر آپ کو تاہی کریں گے تو 8 دنوں کے بعد آپ کی بیوی کو اٹلی میں غیر قانونی شہری تصور کیا جائے گا ۔

 

۔ خاندان کی پر میسو دی سوجورنو کے ساتھ آپ ملازمت یا بزنس کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سکول میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ صحت کے حصول کے لیے میڈیکل کارڈ بنا سکتے ہیں ۔

اگر آپ کسی یورپین شہری یا اٹالین شہری کے رشتہ دار ہیں تو آپ کو نلا اوستا حاصل کرنے کی یا اوپر بیان کردہ طریقہ کار نہیں استعمال کرنا ہو گا اور نہ ہی متحدہ دفتر میں جا کر درخواست دینی ہو گی ۔

باقی خاندان کے لوگ بھی ویزہ حاصل کر سکتے ہیں

وہ خاندان کے لوگ جو کہ اٹلی میں خاندانی ویزہ حاصل کر کے آتے ہیں انہیں بھی  حق دیا گیا ہے کہ یہ دوسرے افراد کے لیے ویزہ اپلائی کر سکیں ۔ اگر یہ لوگ کام کر رہے ہیں یا پکا بزنس کر رہے ہیں یا پھر تعلیم یا مشن کے طور پر رہ رہے ہیں اور ان کے پاس ایک سال سے زیادہ عرصے کی پر میسو دی سوجورنو ہے تو یہ خاندان کے افراد کو بلا سکتے ہیں ۔ لازمی بات ہے انہیں بھی ایک قانون کے مطابق گھر اور کم سے کم بچت ظاہر کرنا ہو گی ۔ اس قسم کے نلا اوستا کے لیے آپ کو اسپیشل پروسیکیوٹر کے پاس جانا ہو گا

درخواست کے ساتھ مندرجہ زیل کاغذات نتھی کرنا لازمی ہے

۔ آپ کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی

۔ ایک ڈیلیگیشن جس پر یہ ظاہر کرنا ہو گا کہ آپ کا ویزہ حاصل کرنے والے کے ساتھ کیا رشتہ ہے ۔ اور یہ بھی ظاہر کرنا ہو گا کہ آپ اٹلی میں خاندان کا ویزہ حاصل کر کے اٹلی آئے تھے ۔ خاندان کے فرد کو اٹالین ایمبیسی میں جا کر ایک فارم پر کرنا ہو گا ۔ یہ فارم ایمبیسی یا کونصلیٹ کے افسر کے سامنے پر کیا جائے گا ۔

موجودہ حکومت نے سالانہ بچت کا قانون تبدیل کر دیا ہے ۔ 3 اکتوبر 2008 کو ایک قانون 160 کے تحت خاندان بلانے کے قانون میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ اس قانون کے مطابق ایک غیر ملکی کو سوشل چیک کی رقم 5.142،67 کے علاوہ ہر خاندان کے فرد کے لیے 2.571،33 یورو شو کرنا ہونگے ۔ یعنی اس قبل غیر ملکی کو سوشل چیک کی سالانہ رقم شو کرنا ہوتی تھی لیکن اب سوشل چیک کی رقم کے علاوہ مزید سوشل چیک کی آدھی رقم جمع کرنا ہو گی ۔ یعنی اگر آپ ایک بچے اور بیوی کو اٹلی بلانے کے خواہشمند ہیں تو آپکو سوشل چیک کی رقم 5.142،67 بیوی کے لیے 2.571،33 یورو اور بچے کے لیے 2.571،33 یورو شو کرنی ہو گی ۔ اسکی ٹوٹل سالانہ بچت 10.285،34 بنتی ہے ۔ اگر آپ بیوی اور دو بچوں کو بلانے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو 5.142،67 ، بیوی کے لیے 2.571،33 یورو ، پہلے بچے کے لیے 2.571،33 یورو اور دوسرے بچے کے لیے 2.571،33 یورو شو کرنی ہو گی ۔ اس رقم کو اکٹھا کیا جائے تو اسکی رقم 12.856،67 بنتی ہے ۔ اگر آپ بیوی اور تین بچوں کو بلانے کے خواہش مند ہیں تو اس صورت میں آپکی سالانہ بچت 15.427،99 ہونی چاہئے ۔ دو صورتوں میں یہ قانون لاگو نہیں ہو گا ۔ اگر آپ نے انسانی ہمدردی کی پر میسو دی سوجورنو حاصل کر رکھی  ہے یا پھر آپکے بچوں کی عمر 14 سال سے کم ہے ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

یورپین کمونٹی کے رشتہ دار کارتا حاصل کر سکتے ہیں

روم ۔۔۔ یورپین کمونٹی کے رشتہ دار کارتادی سوجورنو حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ یورپین کمونٹی کے افراد جو کہ اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں ، ان کا حق ہے کہ یہ اپنے کسی غیر یورپین رشتہ دار کو بلا سکیں اور اسکے لیے کارتا دی سوجورنو اپلائی کر سکیں ۔ اٹالین حکومت نے اس نئے یورپین کمونٹی کے قانون کو قبول کر لیا ہے اور اس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے ۔ اگر آپ یورپین شہری ہیں تو آپ ان رشتہ داروں کو اٹلی میں لیگل کروا سکتے ہیں ۔ میاں یا بیوی، 21 سال سے کم عمر کے بچے ، 21 سال سے زیادہ عمر کے بچے لیکن جن کی پرورش کی ذمہداری آپ پر ہے ۔ آپ کے خرچے پر زندہ رہنے والے والدین ۔  جب ایک یورپین شہری کا رشتہ دار اٹلی میں آئے تو وہ فوری طور پر متعلقہ تھانے میں جا کر کارتا دی سوجورنو کے لیے براہ راست درخواست دے سکتا ہے ۔ اسے مندرجہ ذیل کوائف پورے کرنا ہونگے ۔ وہ ویزہ جس پر غیر ملکی اٹلی میں داخل ہوا ہے ۔ اصل ویزے کی کاپی اور اسکے دو فوٹو کاپیاں ۔ ویلڈ پاسپورٹ اور اسکے تمام صفحات کی فوٹو کاپی ۔ ایک ایسا سرٹیفیکٹ ، جس سے یہ ثابت ہو کہ آپ متعلقہ یورپین شہری کے رشتہ دار ہیں ۔ یعنی شادی کا سرٹیفیکٹ یا پھر اولاد ہونے کی صورت میں پیدائش کا سرٹیفیکٹ ۔

اگر یہ کوائف کسی دوسرے یورپین ملک سے آرہے ہیں تو اس صورت میں لازمی ہے کہ تین زبانوں والے یورپین کمونٹی کے فارم میں موجود ہوں ۔ اگر یہ کوائف کسی یورپین ملک سے آئے ہیں اور صرف ایک زبان میں ہیں تو اس صورت میں ان کو اس ملک کی اٹلی میں موجود ایمبیسی اٹیسٹ کرے گی اور اس کا ترجمہ کسی عدالت سے کروایا جائے گا ۔ ترجمہ باقاعدہ لیگل ہونا ضروری ہے ۔ اگر یہ کسی غیر یورپین ملک سے آئے ہیں تو اس صورت میں یہ فارم اس ملک میں موجود اٹالین کونسلیٹ یا ایمبیسی سے اٹیسٹ ہونگے اور ان کا ترجمہ اٹالین زبان میں کیا جائے گا ۔ اس کے بعد ضروری ہے کہ یورپین شہری اپنا ریذیڈنس یا کمونے کا سرٹیفیکٹ مہیا کرے ۔ یورپین شہری اپنا شناختی کارڈ مہیا کرے ۔ اگر اس کا رشتہ دار غیر یورپین ہے تو اس کا کودیچے فسکالے یا ٹیکس نمبر اور صحت کا کارڈ موجود ہونے کی صورت میں مہیا کیا جائے ۔ یورپین شہری کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے سالانہ بچت کے سرٹیفکیٹ سے ثابت کرے کہ وہ آنے والے رشتہ دار کا خرچہ برداشت کر سکتا ہے ۔ اس صورت میں اسے CUDیا Mod730پیش کرنا ہوگا ۔ یاد رہے کہ سالانہ بچت کا حساب سوشل چیک کی رقم سے لگایا جاتا ہے اور یہ اس سال 5400 یورو تھی ۔ وہ رشتہ دار جو کہ کارتا دی سوجورنو کے لیے درخواست دے گا ، وہ اس پر کام نہیں کر سکے گا ۔ اس کا حق ہو گا کہ یہ اپنے کمونے میں اناگرافے کے دفتر میں اپنے ریذیڈنس کے لیے اپلائی کر سکے ۔ اس مقصد کے لیے اسے کارتا دی سوجورنو کی درخواست کے تمام تر کاغذات شو کرنا ہونگے ۔ اس کے بعد جب یورپین شہری کا رشتہ دار کارتا دی سوجورنو حاصل کرلے گا تو اسے ایک دفع پھر کمونے میں جانا ہوگا اور اپنا حتمی ریذیڈنس بنوانا ہوگا ۔ یہ کارتا دی سوجورنو 5 سال کے لیے ویلڈ ہے اور اسکے بعد بھی ویلڈ رہتا ہے ۔ اس کارتا دی سوجورنو پر سال میں 6 ماہ تک اٹلی سے باہر رہا جا سکتا ہے ۔ اگر آپ نے ملٹری سروس کرنی ہے تو اس صورت میں ایک سال تک اٹلی سے باہر رہ سکتے ہیں ۔ اگر آپ کو کوئی محلق بیماری ہے یا عورت کی صورت میں حاملہ ہے ، اگر آپ نے کوئی ٹریننگ کورس کرنا ہے ، تعلیم حاصل کرنی ہے ، آپکی نوکری والی جگہ پر آپکی تبدیلی کسی دوسرے ملک میں کر دی گئی ہے تو اس صورت میں آپ ایک سال تک کے عرصے کے لیے اٹلی سے باہر رہ سکتے ہیں ۔ آپ کو ان تمام وجوہات کو بیان کرنے کے لیے کوائف پیش کرنا ہونگے ۔  اگر یورپین شہری کا رشتہ دار 5 سال کے لیے اٹلی میں اپنے رشتہ دار کے ہمراہ آباد رہے تو آخر کار اسے ہمیشہ کا کارتا دی سوجورنو دے دیا جائے گا ۔ اب وہ غیر یورپین شہری تھانے سے فیملی کا کارتا دی سوجورنو حاصل کر سکے گا ۔  اگر یورپین شہری مر جاتا ہے تو اس صورت میں اس کا رشتہ دار اپنا کارتا دی سوجورنو کھوتا نہیں ۔ اس صورت میں مندرجہ ذیل کوائف ہونے ضروری ہوتے ہیں ۔ یعنی غیر یورپین شہری یورپین شہری کے مرنے سے ایک سال قبل اٹلی میں داخل ہوا ہو، اور اس نے فیملی کا کارتا دی سوجورنو حاصل کر لیا ہو ۔ اگر ایسا نہیں تو غیر یورپین شہری اٹلی میں کام تلاش کرنے کی ، تعلیم یا کام کی پر میسو دی سوجورنو حاصل کرنے کی درخواست دے سکتا ہے ۔ غیر یورپین شہری کو ثابت کرنا ہوگا کہ اس کے پاس کوئی کام یا زندگی گزارنے کا روزگار ہے اور یہ اپنا خرچہ اور میڈیکل خرچہ خود ادا کر سکتا ہے۔ اگر غیر یورپین شہری اور یورپین شہری میں طلاق ہوجاتی ہے تو اس صورت میں یہ صورت حال ہوگی ۔ طلاق یا علیحدگی کی صورت میں غیر یورپین شہری اپنا کارتا دی سوجورنو نہیں کھوئے گا ، اگر اس نے ہمیشہ کے لیے کارتا دی سوجورنو حاصل کر لیا ہے ۔ اگر یہ شادی 3 سال تک جاری رہی ہے اور اس عرصے میں سے ایک سال انہوں نے اٹلی میں گزارا ہے ۔ اگر غیر یورپین شہری نے بچوں کی ذمہداری اپنے آپ پر لے لی ہے یا پھر اسے عدالت کی طرف سے یورپین شہری کے پاس بچوں کو دیکھنے کی اجازت فراہم کر دی گئی ہے ۔ اگر غیر یورپین شہری کو یورپین شہری نے نقصان پہنچایا ہے اور اس کا کیس عدالت میں چل رہا ہے ۔ اگر غیر یورپین شہری کے پاس اوپر بیان کردہ کوائف موجود نہیں ہیں تو غیر یورپین شہری اٹلی میں کام تلاش کرنے کی ، تعلیم یا کام کی پر میسو دی سوجورنو حاصل کرنے کی درخواست دے سکتا ہے ۔

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

اپنے ملک اور یورپ میں جانے کی گائیڈ

اٹلی میں موجود غیر ملکی ہمیشہ یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ کیسے اپنے ملک واپس جائیں اور انہیں کونسے کاغذات فراہم کرنا ہوتے ہیں ۔ یا پھر یورپ کے کسی ملک میں سیر کرنے کے لیے کونسا طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے ۔ کئی سال گزر جانے کے بعد مختلف نئے حالات پیدا ہوئے ہیں ۔ اب پر میسو دی سوجورنو، سوجورنو کی رسید، پہلی سوجورنو کی رسید، کارتا دی سوجورنو اور دوسری کئی سوجورنو پیدا ہوگئی ہیں ۔ ان تمام کاغذات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آپ کو ایک گائیڈ کے زریعے آپکے حقوق کے بارے میں بتاتے ہیں ۔

ویزے کے ساتھ ، سوجورنو اور کارتا دی سوجورنو کے ساتھ

یورپین یونین کے نئے قانون 265سال 2010 کے مطابق نئے ضابطے متعارف کروائے گئے ہیں ۔ جن کے تحت یورپین یونین کے شنگن کے ممالک میں سیر کے لیے جایا جا سکتا ہے۔

شنگن کے قانون کے مطابق تمام وہ غیر ملکی جنہوں نے اپنی پر میسو دی سوجورنو پہلی دفع  بنوانے کے لیے جمع کروا رکھی ہے ، انہیں اجازت دی گئی ہے کہ یہ سال کے کسی بھی حصے میں اپنے ملک ڈاک کی رسید کے ساتھ جا سکیں اور اسکے ساتھ ساتھ یورپ کے کسی بھی شنگن کے ملک میں تین ماہ تک سٹے کر سکیں بشرطیکہ انکے پاس Schengen uniformeوالا ویزہ موجود ہو  ۔ وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی میں خاندانی ویزہ حاصل کرتے ہوئے یا پھر فلسی کے زریعے آئے ہیں ، انکی سوجورنو بہت دیر بعد جاری ہوتی ہے اور یہ اس عرصے میں یورپ میں سفر کرنے سے قاصر ہوتے تھے اب یہ لوگ شنگن ویزے کے زریعے سوجونو جاری ہونے سے قبل بھی یورپ کا سفر کر سکتے ہیں وہ غیر ملکی جن کے پاس عام پر میسو دی سوجورنو ہے ، یہ لوگ کسی بھی شنگن کے ملک میں تین مہینوں کے لیے سیر کے لیے جا سکتے ہیں لیکن کام نہیں کر سکتے ۔ اب تک شنگن کے ممالک میں اٹلی ، فرانس، جرمنی، اسپین، لکسمبرگ، بیلجیئم ، ہالینڈ، پرتگال، آسٹریا، یونان، سویڈن، ڈینمارک، فن لینڈ، ناروے ، آئی لینڈ ،ایستونیا، ہنگری، لیتونیا، لتوانیا، پولینڈ، سلووینیا، سلوواکیہ، مالٹا اور چیک ریپبلک اور سویٹزرلینڈ  شامل ہیں ۔ اگر آپ کسی دوسرے ملک میں جانے کے خواہش مند ہیں تو اس صورت میں آپ کو اس ملک کا ویزہ حاصل کرنا ہو گا ۔ یاد رہے کہ یورپ میں ٹرانزٹ کرنے کی اجازت ان کو دی گئی ہے ، جنہوں نے پہلی دفع  پر میسو دی سوجورنو رینیو کروانے کے لیے جمع کروا رکھی ہے اور ان کے پاس اٹلی کا کام کا ویزہ ہے ۔ اب اٹالین ایمبیسی تمام نئے آنے والوں کو شنگن ویزہ فراہم کرے گی۔ اس ویزے کو Dویزہ کہتے ہیں ۔ یا پھر وہ ویزہ جو کہ تین ماہ سے زیادہ مدت کا ہو ۔ وہ غیر ملکی جنہوں نے اپنی سوجورنو رینیو ہونے کے لیے جمع کروا رکھی ہے ۔ یہ لوگ شنگن کے ممالک میں ٹرانزٹ نہیں کر سکتے ۔ یہ لوگ اپنے ملک جا سکیں گے اور ان کے لیے ضروری ہو گا کہ یہ اپنے ساتھ پر میسو دی سوجورنو کی اصل ختم شدہ کاپی، رسید اور پاسپورٹ ساتھ لیکر جائیں ۔ ائرپورٹ پر انکی رسید پرمہر لگائی جائے گی اور واپسی پر اسے چیک کیا جائے گا ۔ انہیں یورپ میں ٹرانزٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ سوجورنو کے بغیر اٹلی میں آباد ہیں ، ان کے لیے ضروری ہے کہ یہ کسی بھی ملک کا سفر نہ کریں ۔ وہ غیر ملکی جنہوں نے ڈومیسٹک کام کیوجہ سے سوجورنو کے لیے اپلائی کیا ہے ، انکے لیے بھی ضروری ہے کہ یہ پر میسو دی سوجورنو حاصل کرنے کے بعد کسی ملک کا سفر کریں ۔

اپنے بچوں کے ساتھ سفر کیسے کیا جائے

اگر آپ غیر ملکی ہیں اور آپ کے پاس لمبی مدت کا ڈی ویزہ نہیں ہے ، آپ نے پر میسو دی سوجورنو رینیو ہونے کے لیے جمع کروا رکھی ہے ، یا پھر پہلی دفع جمع کروائی ہے یا پھر آپ کے پاس کوئی رسید موجود ہو تو آپ یورپ کے کسی بھی ملک میں نہیں جا سکتے اور نہ ہی ٹرانزٹ کر سکتے ہیں ۔ جہاں تک بچوں کا تعلق ہے ، اب یورپین یونین کے نئے قانون 444 سال 2009 کے تحت والدین پر ضروری ہے کہ وہ بچوں کے علیحدہ زاتی پاسپورٹ بنوائیں ۔ 18 سال سے کم تمام بچوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ بنوائیں۔ اگر بچوں کا اندراج والدین کے پاسپورٹ پر ہے تو اس صورت میں تمام صفر سے تین سال کے بچوں کا والدین کا پاسپورٹ 3 سال کے لیے ویلڈ ہوگا ۔ تین سال سے 18 سال کی عمر تک والدین کا پاسپورٹ 5 سال کا ویلڈ ہوگا ۔ بچوں کی عمر 18 سال ہونے پر یہ اپنا علیحدہ زاتی پاسپورٹ بنوائیں گے ۔ یہ قوانین صرف غیر یورپین امیگرنٹس کے لیے نہیں بلکہ یورپین یونین کے شہریوں کے لیے بھی لازمی ہیں ۔ اگر آپ اپنے ملک جانا چاہتے ہیں ۔ یا پھر کسی یورپین ملک کی سیر کے لیے روانہ ہونے کے خواہشمند ہیں تو آپ  اپنی کونسلیٹ یا ایمبیسی میں جا کر بچوں کا علیحدہ پاسپورٹ بنوا لیں ورنہ خواہ مخواہ آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا ہوگا ۔ تمام ایمبیسیاں یہ چاہتی ہیں کہ جب بچوں کے علیحدہ پاسپورٹ بنیں تو دونوں والدین ایک فارم پر دستخط کریں ( چاہے وہ شادی شدہ نہ بھی ہوں ) ۔ اگر ان میں سے ایک حاضر نہ ہوسکے تو اس صورت میں غیر حاضر اپنا شناختی کارڈ اور اجازت نامہ لکھ کر بھیج دیتا ہے لیکن بعض ممالک اس اجازت نامے کو قبول نہیں کرتے ۔ اس لیے آپ اپنی ایمبیسی یا کونسلیٹ سے پوچھ لیں ۔ اگر آپ اپنے ملک جانا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس پر میسو دی سوجورنو یا کارتا دی سوجورنو تو  بچوں کے علیحدہ پاسپورٹ ہونے ضروری ہیں ۔ اگر آپ نے سوجورنو رینیو ہونے کے لیے دے رکھی ہے تو اس صورت میں بھی ویلڈ پاسپورٹ، درخواست کی رسید اور ختم شدہ سوجورنو ساتھ لیکر جائیں اور شنگن کے کسی بھی ملک میں نہ جائیں ۔ اگر آپ کے پاس کارتا دی سوجورنو یا پر میسو دی سوجورنو موجود ہے تو آپ یورپ کے کسی بھی ملک میں سوجورنو اور پاسپورٹ کے ساتھ جا سکتے ہیں اور تین ماہ تک رہ سکتے ہیں ۔ اگر آپ اپنے بچوں کے ہمراہ جانا چاہتے ہیں تو انکے علیحدہ پاسپورٹ ہونے ضروری ہیں ۔ یاد رہے کہ اگر 14 سال سے کم بچے اپنے والدین کی بجائے کسی دوسرے کے ساتھ یورپ کے ملک میں جائیں تو اس صورت میں دونوں والدین کا اجازت نامہ ساتھ لیجانا ہوگا ۔ اگر بچہ والدین میں سے کسی ایک کے ساتھ سفر کرے تو اس صورت میں اجازت نامہ لیجانا ضروری نہیں ۔ اٹالین میں گائیڈ پڑھنے کے لیے ہماری سائٹ کا وزٹ کریں ۔ www.stranieriinitalia,it

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

کولف اور بادانتے کا سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ

ہر ڈومیسٹک کام کرنے والا ملازم چاہے وہ کولف ہو یا بادانتے ، وہ ایک ایسی تنخواہ حاصل کرتا ہے یا کرتی ہے جو کہ اسسٹنس اور پراویڈنٹ فنڈ کے ساتھ دی جاتی ہے ۔ اس تنخواہ کے تمام ٹیکس کام کے مالک کی جانب سے ہر تین ماہ بعد انپس کے دفتر میں جمع کروائے جاتے ہیں ۔ ان ٹیکسوں میں چند ٹیکس مالک جمع کرواتا ہے اور چند ملازم کے زریعے جمع ہوتے ہیں ۔ جب ڈومیسٹک ملازم حکومت کے دی گئی مراعات سے مستفید ہوتا ہے تو اسے یہ ظاہر کرنا ہوتا ہے کہ اس نے اس سہولت کے عوض ٹیکس جمع کروائے ہیں ۔ یعنی سکول، ہسپتال اور کمونے وغیرہ کی سروس سے مستفید ہونا ۔

اٹلی کے قانون کے مطابق ہر وہ شخص جو کہ اٹلی میں کام کرتا ہے ، چاہے وہ نوکری کرے یا بزنس ۔ اس پر لازمی ہوتا ہے کہ یہ ہر سال سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ یا ڈیکلریشن پر کرے ۔ اس فارم یہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ آپ نے متعلقہ سال میں کتنی بچت کی ہے ۔ آپ کی بچت کے مطابق ٹیکسوں کی رقم مقرر کی جاتی ہے ۔ وہ شخص جو کہ زیادہ بچت کرتا ہے ، اسے اس بچت کے حساب سے زیادہ ٹیکس دینے ہوتے ہیں ۔ یہ ٹیکس قانون کے مطابق فکس کیے گئے ہیں ۔ سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ کو یا فارم کو Unicoکہتے ہیں اور یہ مئی سے لیکر ستمبر تک جمع کروایا جاتا ہے ۔

ان ٹیکسوں میں رعایت حاصل کی جا سکتی ہے ، جسے deduzioneکہتے ہیں ۔ یعنی اگر آپ کی سپردگی میں خاندان کے لوگ موجود ہیں ، یعنی انکی پرورش اور دیکھبال کی ذمہداری آپ کی بچت یا تنخواہ پر ہے، گھر کے کرائے کے اخراجات، اگر آپ نے قسطوں کی ادائیگی کرنی ہے یا پھر گھر کی مرمت وغیرہ کروانی ہے ۔ اٹلی کے قانون کے مطابق اگر آپ نے متعلقہ سال میں تہہ کردہ بچت حاصل نہیں کی تو آپ پر لازمی ہوتا ہے کہ آپ سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ پر نہ کریں ۔ یہ قانون کولف اور بادانتے کے لیے بھی لازمی ہے ، چاہے وہ غیر یورپین امیگرنٹس ہوں ، یا پھر یورپین کمونٹی کے کسی ملک کے شہری ہوں ۔

خبردار۔ اگر آپ نے سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ پر نہیں کیا ، جبکہ آپ پر لازمی تھا تو اس صورت میں آپ کو چالان کے ساتھ سالانہ بچت کا فارم پر کرنا ہوگا اور اٹلی کے ٹیکسوں کا دفتر Agenzia Delle entrateآپ کے ٹیکسوں کی پڑتال کرتے ہوئے آپ کو چالان کے ساتھ رقم جمع کروانے کی دعوت دے گا ۔ اگر آپ کی بچت 60 ہزار یورو سے زیادہ ہے اور آپ نے سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ پر نہیں کیا تو اس صورت میں آپ مجرم ثابت کیے جائیں گے ۔ یعنی آپ پر چالان کے علاوہ عدالتی کیس بھی کر دیا جائے گا ۔ آئیں دیکھیں ٹیکسوں کا نظام کیسے اپلائی کیا جاتا ہے ۔ کولف اور بادانتے سال میں 365 دن کام کرتا ہے ، قانون کے مطابق اگر اسکی سالانہ بچت 8 ہزار یورو ہے تو اسے ایک فکس رعایت دی جاتی ہے ۔ یعنی ڈومیسٹک ملازم کی سال کی تمام تر تنخواہوں کو جمع کرتے ہوئے اگر اس نے 8 ہزار یورو سے زیادہ بچت نہیں کی تو اس صورت میں یہ ملازم سالانہ بچت کا سرٹیفیکیٹ پر نہیں کرے گا ۔ اس صورت میں اسٹیٹ یا حکومت نے اس ملازم سے کچھ بھی حاصل نہیں کرنا اس لیے یہ ملازم سالانہ بچت کا فارم جمع نہیں کروائے گا ۔ اگر آپ کی سالانہ بچت 8 ہزار یورو سے زیادہ ہے اور آپ ملازم یا بزنس مین ہیں تو اس صورت میں آپ سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ جمع کروائیں گے اور حکومت سے اس رعایت کے بارے میں درخواست دیں گے جو کہ مندرجہ بالا بحث میں لکھی گئی ہیں ، یاد رہے کہ ان میں تمام میڈیکل ٹیسٹ اور دوائیوں کے اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں ۔ سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ کب جمع کروایا جاتا ہے ؟ عام طور پر مئی سے جون تک مہینے میں کسی بھی CAFکے دفتر میں جا کر آپ سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ پر کروا سکتے ہیں اور جمع کروانے کے لیے پوچھ سکتے ہیں ۔ یہ دفتر آپ کو مفت سروس فراہم کرے گا کیونکہ حکومت کی جانب سے اس دفتر کو رقم فراہم کی جاتی ہے ، اس کے علاوہ آپ کا کمرچیلستا یا ٹیکسوں کا نمائندہ بھی سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ جمع کروا سکتا ہے ۔ تمام صورتوں میں آپ کو مندرجہ زیل کوائف پورے کرنا ہونگے ۔ 1۔ فارم کوڈ یا وہ فارم جو کہ مالک کی جانب سے 2011مارچ کے مہینے میں ملازم کو دیا جاتا ہے اور یہ گزشتہ سال یعنی 2010 کی بچت کو شو کرتا ہے ۔ اس فارم کو CUDکہتے ہیں ۔ اٹلی کے قانون کے مطابق ہر مالک کا فرض ہوتا ہے کہ وہ ڈومیسٹک ملازم کے پوچھنے پر اسے ایسا کاغذ یا فارم مہیا کرے ، جس پر سال میں کی گئی بچت کی تمام تر تفصیل موجود ہو ۔ اس صورت میں مالک سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ ملازم کو مہیا کرے گا ۔ جس میں سال کی تمام تر بچت لکھی ہوگی اور یہ بھی لکھا ہو گا کہ اس نے کتنی مدت کام کیا ۔ 2۔ ڈومیسٹک ملازم کا کودیچے فسکالے اور اس کی بیوی بچوں کی ذمہداری ۔ اگر ملازم ایک غیر یورپین شہری ہے تو اس پر لازمی ہوگا کہ وہ اپنے خاندان یا بچوں وغیرہ کا فیملی سرٹیفیکٹ مہیا کرے ، جسے stato di famigliaکہتے ہیں ۔ ضروری ہے کہ یہ خاندان والے اٹلی میں موجود ہوں ۔ اگر یہ خاندان والے اٹلی میں موجود نہیں تو اس صورت میں اپنے ملک کے تمام کوائف مہیا کرنے ہونگے ، ضروری ہے کہ ان کاغذات کا ترجمہ اٹالین ایمبیسی سے ہوا ہو اور انہیں باقاعدہ طور پر اٹیسٹ بھی کیا گیا ہو ۔ ایمبیسی سے ترجمہ کروانے کے لیے آپ کو اصل کاغذات مہیا کرنا ہونگے ۔ 3۔ اگر آپ نے میڈیکل اخراجات کیے ہوں اور یہ اخراجات 2010 میں کیے گئے ہوں ۔ ان اخراجات میں آپریشن اور دوسرے ٹیسٹ وغیرہ بھی شامل ہیں ۔ 4۔ اگر آپ کرائے کے مکان میں آباد ہیں ، ان اخراجات سے بھی رعایت حاصل کی جا سکتی ہے ۔ یاد رہے کہ ان اخراجات کو فوری طور پر ٹیکسوں کے کم جمع کروانے سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ اس عمل کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا کرائے کا کنٹریکٹ قانونی ہو اور اس کا اندراج ٹیکسوں کے دفتر میں موجود ہو ۔ ڈومیسٹک ملازم کی سالانہ بچت کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد کاف کا ملازم یا کمرچیلستا یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا کہ اس ملازم نے سالانہ بچت کا سرٹیفیکٹ پر کرنا ہے اور IRPEFکے ٹیکس جمع کروانے ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com