Sunday, Jan 20th

Last update12:39:09 AM GMT

RSS

پاکستان کی فیصلہ کن برتری


دسمبر ۔۔۔ ہاکی کے چار میچوں پر مشتمل سریز میں پاکستان کو تین صفر کی برتری حاصل ہے ۔ فیصل آباد میں ہاکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے چین کو شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ ہفتے  کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ایک مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے علی شان، شکیل عباسی اور وقاص شریف نے گول کیے۔ اس سے قبلalt کراچی میں کھیلے جانے والے دو میچ پاکستان نے تین صفر اور پانچ تین کے سکور سے جیتے تھے۔ پاکستان اور چین کے درمیان سیریز کا آخری میچ اتوار کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ چین کی ہاکی ٹیم سات سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی غیر ملکی ہاکی ٹیم ہے۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com