Sunday, Jan 20th

Last update12:39:09 AM GMT

RSS

پر میسو دی سوجورنو کی معلومات آئی فون میں

روم ۔۔۔ اٹلی کی پولیس نے ایک پروگرام کے زریعے پر میسو دی سوجورنو کی معلومات IPhoneمیں داخل کر دی ہیں ۔ پولیس کے پاس اتنا عملہ نہیں کہ وہ تہہ شدہ وقت کے دوران پر میسو دی سوجورنو رینیو کر سکے لیکن انہوں نے آئی فون میں اس کا ریکارڈ ڈال دیا ہے ۔ جن لوگوں نے سوجورنو رینیو کروانے کی درخواست دے رکھی ہے ، ان کے لیے یہ ایک نئی خبر ہے ۔ وہ غیر ملکی جن کے پاس ایک سمارٹ فون یا پھر ایپل کا ٹیبلٹ فون ہے ، وہ کسی قیمت کے بغیر پولیس کے پروگرام سے مستفید ہو سکتا ہے ۔ اسے Polizia di stato . itلکھنا ہوگا ۔ اس کے بعد اسے پولیس کی تمام تر خبریں مل جائیں گی جو کہ تازہ ترین ہونگی ۔ اس کے زریعے وہ مفید معلومات حاصل کر سکے گا ۔ پولیس میں بھرتی ہونے کے کورسوں کے متعلق جانا جائے گا اور پولیس کی یو ٹیوب کی تمام تر فلمیں دیکھی جا سکیں گی ۔ اس کے بعد ایک حصہ غیر ملکیوں کے لیے مختص ہوگا ، اسے پر میسو دی سوجورنو کا نام دیا گیا ہے ۔ اسے آپ اٹالین، انگلش، اسپینش، عربی، فرانسیسی اور روسی زبان میں دیکھ سکیں گے ۔ اس پروگرام میں آپ اپنی رینیو کی رسید کا نمبر یا پر میسو دی سوجورنو کا نمبر درج کریں گے اور آپ کو بتا دیا جائے گا کہ آپ کی سوجورنو کس حد تک پہنچی ہے ۔ اگر آپ کے پاس آئی فون نہیں تو آپ کسی بھی کمپیوٹر کے زریعے پولیس کی www.poliziadistato.itمیں جا کر اپنی پر میسو دی سوجورنو کے بارے میں علم حاصل کر سکیں گے ۔ یہ سروس عرصے سے کام کر رہی ہے ۔ تحریر، ایلویو پاسکا

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

خصوصی دعا کی اپیل

اسلام وعلیکم ۔ میری تمام تارکین وطن سے درخواست ہے کہ ہمارے معزز دوست محمد اشتیاق ان دنوں بہت بیمار ہیں اور اس وقت اٹلی کے شہر بولونیا کے بودریو ہسبتال میں زیرعلاج ہیں، ان کے لیے دعا کی جائے کہ ہمارے پروردگار ان کو جلدازجلد تندرستی عطاء فرمائیں آمین ثم آمین

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

عسکریت پسند دائیں بازو کی پارٹی نے مسجد پر بین لگا دیا

روم۔ 29 مارچ 2013 ۔۔۔ اٹلی کے شہر Pesaroمیں عسکریت پسند دائیں بازو کی پارٹی نے مسجد کو سیل کرتے ہوئے اس پر بین لگا دیا ۔ لازمی بات ہے کہ یہ اس بین کی قانونی اہمیت نہیں لیکن اس قسم کے ایکشنوں سے نسل پرستی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ایک مہینہ قبل اسی پارٹی Forza Nuovaنے تھانے کے باہر ایک بینر لگادیا تھا ، جس پر لکھا تھا ، " غیر ملکیوں کی یلغار کے بعد دفتر بند کر دیا گیا ہے " ۔ اب گزرنے والی رات کو انہوں نے via Antonio Scialoiaمیں موجود ایک مسجد پر بینر لکھ کر لگایا ہے ، جس پر لکھا ہے ، " ہمارے شہر میں کسی بھی مسجد کی اجازت نہیں ، فورسا نووا " ۔ اس قسم کے بینروں سے غیر ملکیوں کے خلاف شہر میں نفرت کو ہوا دی جا رہی ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن سے ہمارا ملک تباہ کیا جا رہا ہے ۔ فورسا نووا کے زمہدارSanchiniنے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے شہر میں ہمارے ہی سرمائے سے غیر ملکیوں کو کلچرل ایسوسی ایشنیں کھولنے کی اجازت دی جائے ، جب کہ ہمارے ہزاروں نجی ادارے معاشی بحران کیوجہ سے بند ہو رہے ہیں ۔ غیر ملکی ہمارے ملک میں جرائم کرتے ہیں اور آزاد پھرتے ہیں ۔ جہاں مسجد بنتی ہے ، وہاں غیر ملکی اکثریت میں رہائش پزیر ہوجاتے ہیں اور یہاں اٹالین کو بری نظر سے دیکھا جاتا ہے ، غیر ملکی مسجدوں میں جرائم کے اڈے کھول لیتے ہیں ۔ یاد رہے کہ Sanchiniکی پارٹی نے آخری الکیشن میں نسل پرست نعروں کے باوجود صرف 0,26%ووٹ حاصل کیے ہیں اور یہ قومی اسمبلی سے باہر ہیں ۔ اس پارٹی نے Pesaro میں صرف ایک ہزار ووٹ حاصل کیے تھے اور انکا نعرہ تھا کہ یہ امیگریشن کو بند کروادیں گے اور ریگولر تارکین وطن کو آہستہ آہستہ انکے ملک واپس روانہ کردیں گے ۔ خدا کا شکر ہے کہ اٹالین ایسے نسل پرستوں کو بری نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

مشرف کی واپسی

روم۔ 27 مارچ 2013 ۔۔۔ امریکہ میں نائن الیون کے بعد وہ لوگ تھے جنہیں اس واقع کی سخت سزا ملی اور اسکے بعد وہ لوگ یا مسلمان بھی تھے ، جنہیں اس واقع سے فائدہ ہوا ۔ نقصان والے لوگوں میں امریکہ میں موجود پاکستانی تارکین وطن تھے اور اسکے بعد فائدے والے لوگوں میں پرویز مشرف جیسے حکمران شامل تھے ۔ اس واقع کی وجہ سے اسامہ بن لادن، الجزیرہ ٹیوی اور دوسری کئی ایسی ہستیاں پیدا ہوئیں جو کہ اس حادثے کی پیداوار تھیں ۔ طالبان اور صدام حسین جیسے لیڈران کو جان دینی پڑی اور دنیا کا نقشہ بدل کر رہ گیا ۔ پرویز مشرف اسی دور میں عربوں ڈالر حاصل کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے رہے اور ساتھ ہی گوری دنیا نے ان پر ڈبل گیم کا الزام عائد کردیا ۔ خیر اب ہمارے پیارے قائد پرویز مشرف وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور موجودہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ ملک کے حالات انتہائی خطرناک ہیں اور اب 11 ستمبر جیسے بہانے بھی موجود نہیں ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون جیتتا ہے ۔ بھٹو خاندان شہید ہو چکا ہے ، نواز شریف خاندان میں جوانی کی چمک نہیں رہی ، عمران خان پر الزام ہے کہ اسکے ساتھ زات برادری نہیں ، مولویوں کے پیٹ بھی بڑے ہو چکے ہیں اور محاجر قومی موومنٹ بھی 65 سال گزر جانے کے بعد اب کم محاجر نظر آرہی ہے ۔

 پرویز مشرف کا اٹلی کے ساتھ گہرا رشتہ تھا ، وہ اٹلی کے دورے پر اکثر آیا کرتے تھے اور اپنے وزرا کے وفد بھی اکثر روانہ کیا کرتے تھے ۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران کمونٹی سے بھی روم میں ملاقات کی تھی اور اٹلی سے کئی معاہدے کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، تصویر میں پرویز مشرف اٹلی کے سابقہ اسپیکر پیرا کے ہمراہ

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

کولف یا ڈومیسٹک کام کرنے والوں کے لیے ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ

وہ غیر ملکی جو کہ گھریلو کام یا کولف کا کام کرتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ یہ حنوری، فروری ، مارچ 2013 تک کی ٹیکسوں کی قسط 10 اپریل  2013 تک جمع کرواد یں  ۔ وہ لوگ جو کہ وقت پر قسط جمع نہیں کروائیں گے ، انہیں معمولی چالان کے ساتھ قسط جمع کروانی ہو گی  ۔ان ورکروں میں وہ ملازم بھی شامل ہیں جو کہ بوڑھے لوگوں کی دیکھبال کرتے ہیں اور انہیں بدانتے کہا جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ انپس کا یہ ٹیکس ہر تین ماہ بعد جمع کروایا جاتا ہے ۔ انپس کی یہ قسط ایک پرچی یا bollettinoکے زریعے جمع کروائی جاتی ہے اور یہ انپس والے کام کے مالک کے پتے پر روانہ کر دیتے ہیں ۔ اگر آپ کے مالک نے یہ پرچیاں حاصل نہیں کیں تو آپ انپس کے دفتر میں جاکر انہیں حاصل کر سکتے ہیں ۔اگر آپ ٹیلی فون کے زریعے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس فون کا نمبر 803164ہے ۔ انٹرنیٹ کے زریعے حاصل کرنے کے لیے آپ کو www.inps.it  کی سائٹ کھولنی ہو گی ۔ اب یہ قسط تباکیریا یا tabaccheriaسے بھی جمع کروائی جا سکتی ہے بشرطیکہ اس کے پاس اجازت نامہ ہو ۔ ڈومیسٹک کام کے ملازمین کے لیے انپس کی قسط ان کی تنخواہ اور کام کے اوقات سے اخذ کی جاتی ہے ۔ اگر آپ ہفتے میں چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں تو اس صورت میں قسط کو اوقات کے مطابق تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے لیکن اگر آپ ہفتے میں چوبیس گھنٹوں سے زیادہ ( پچیس گھنٹے کام کرتے ہیں ) تو اس صورت میں انپس کی قسط فکس کر دی گئی ہے چاہے اور اس میں تنخواہ مختلف ہو سکتی ہے ۔ یعنی اس کی قسط تہہ کرتے وقت تنخواہ کو مدنظر نہیں رکھا جاتا ۔ پچیس گھنٹے والے کنٹریکٹ میں انپس کے ٹیکس کم پڑتے ہیں ۔ لیکن اس میں شرط یہ ہے کہ یہ تمام پچیس گھنٹے ایک ہی کام کے مالک کے پاس کام کرتے ہوئے پورے کیے گئے ہوں ۔ یاد رہے کہ کام کا مالک انپس کی تمام تر رقم جمع کروائے گا ۔ اس میں وہ رقم بھی موجود ہو گی جو کہ ملازم کے کھاتے میں پڑتی ہے ۔ یہ رقم بوستہ پاگا یا پے سلپ کے زریعے بعد میں کاٹ لی جائے گی ۔ مندرجہ زیل ٹیبل میں گھنٹوں کی تنخواہ کے مطابق انپس کی قسط تہہ کی گئی ہے جو کہ ہر تین ماہ بعد جمع کروائی جاتی ہے ۔ CAUFکے بغیر والا کوٹہ اس صورت میں لاگو ہو تا ہے جب ملازم کام کے مالک کا رشتہ دار ہو ۔ کام کے مالک کی بیوی یا مرد ہو نے کی صورت میں یا پھر مالک کے تیسرے درجے تک رشتہ دار ہونے کی صورت میں یا کام کے مالک کے ساتھ شادی کے بغیر ازدواجی زندگی قائم رکھنے کی صورت میں کاؤف کے بغیر انپس جمع کروایا جاتا ہے ۔ نیچے دیے گئے گراف میں ہمیشہ کے کنٹریکٹ والے اور معینہ مدت کے کنٹریکٹ والوں کے ٹیکسوں کا زکر ہے ۔ وہ پاکستانی جنہوں نے ڈومیسٹک کام کی سوجورنو کی درخواست جمع کروا رکھی ہے ، وہ بھی یہ ٹیکس لازمی ادا کریں ۔

 

 

 

 

 RAPPORTI DI LAVORO A TEMPO INDETERMINATO

RETRIBUZIONE ORARIA

IMPORTO CONTRIBUTO ORARIO

Effettiva

Convenzionale

Comprensivo quota CUAF

Senza quota

CUAF (1)

 

fino a  €  7,77

 

oltre    € 7,77

fino a  €  9,47

 

 

oltre    € 9,47

 

€  6,88

 

 

€  7,77

 

 

€  9,47

 

€  1,37   (0,35) (2)

 

 

€  1,55   (0,39) (2)

 

 

€  1,89   (0,47) (2)

 

€   1,38    (0,35) (2)

 

 

€   1,56   (0,39) (2)

 

 

€   1,90    (0,47) (2)

Orario di lavoro

superiore a 24 ore

settimanali

 

€  5,00

 

€  1,00  (0,25) (2)

 

€   1,00    (0,25) (2)

 

 

RAPPORTI DI LAVORO A TEMPO DETERMINATO

RETRIBUZIONE ORARIA

IMPORTO CONTRIBUTO ORARIO

Effettiva

Convenzionale

Comprensivo quota CUAF

Senza quota

CUAF (1)

 

fino a   €  7,77

 

oltre     € 7,77

fino a   € 9,47

 

 

oltre     € 9,47

 

€  6,88

 

 

€  7,77

 

 

€  9,47

 

€  1,47   (0,35) (2)

 

 

€  1,66   (0,39) (2)

 

 

€  2,02   (0,47) (2)

 

€   1,48    (0,35) (2)

 

 

€   1,67    (0,39) (2)

 

 

€   2,03    (0,47) (2)

Orario di lavoro

superiore a 24 ore

settimanali

 

€  5,00

 

€  1,07  (0,25) (2)

 

€   1,07    (0,25) (2)

 
دائرے کے اندر والا کوٹہ ملازم جمع کروائے گا ، جس پرسٹار کا نشان ہے 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com