Monday, Jul 06th

Last update06:26:21 PM GMT

RSS

روم میں کشمیر یکجہتی جلوس کا انعقاد

 

2 فروری 2020۔۔۔۔ آج اٹلی کے دارالخلافہ روم میں ایک پرامن جلوس کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ جلوس روم کے مشہور چوک پیاسا دیل پوپولو یا عوامی چوک میں منعقد ہوا۔ پاکستان فیڈریشن اٹلی کے صدر چوہدری بشیر امرہ والے جلوس کی قیادت کر رہے تھے ۔ روم کے علاوہ بریشیا اور ناپولی سے بھی پاکستانی اور کشمیری عوام نے اس میں شرکت کی ۔ مختلف لیڈران اور خواتین نے کشمیر کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی ۔ یاد رہے کہ کشمیر میں کئی ماہ سے کرفیو، گرفتاریاں اور پولیس کا ظلم جاری ہے ۔ کشمیری عوام کی حق خودارادیت چھین لی گئی ہے اور کشمیر میں پراپرٹی خریدنے کا قانون بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ جلوس کا آغاز شام تین بجے ہوا اور یہ شام چھ بجے اپنے اختتام کو پہنچا ۔ جلوس میں سو سے زیادہ پاکستانیوں اور کشمیریوں نے شرکت کی ۔

Risultato immagini per pakistani kashmiri roma

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت اتوار, 02 فروری 2020 22:07

آزاد دوبارہ خبریں فراہم کرے گا

 

اب آزاد کے ایڈیٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اٹلی میں آباد پاکستانیوں کو وہ تمام خبریں فراہم کریں گے جو کہ انکے لیے مفید ہونگی ۔

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

جرمنی کے موجودہ سفارتکار کراچی میں پیدا ہوئے تھے

 

یکم فروری 2020 ۔۔۔۔ اٹلی کے دارالخلافہ روم میں جرمنی کے موجودہ سفارتکار وکٹر ایل بلنگ کراچی میں 1959 میں پیدا ہوئے تھے ۔ انکے والد جرمن ہیں جبکہ والدہ اٹالین ہیں ۔ وکٹر 2018 سے اٹلی میں بطور ایمبیسڈرمختص ہیں ۔ اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ وکٹر کا پاکستان سے اہم پیدائشی رشتہ ہے ۔

Risultato immagini per ambasciatore tedesco a roma

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت ہفتہ, 01 فروری 2020 22:37

آزاد کیوں بند ہے

  

 خواتین و حضرات اٹلی میں معاشی بحران کیوجہ سے ہم نے آزاد کو بند کررکھا ہے لیکن جونہی ہمارے مسائل حل ہونگے ، ہم آپکی خدمت میں حاضر ہو جائیں گے۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت بدھ, 02 ستمبر 2015 19:18

دہشت گرد گروہ نے ترجمان کو بھی دھمکی دی تھی

روم۔ 26 اپریل 2015 ۔۔۔۔ اٹالین اخبارات کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں پاکستانی دہشت گرد گروہ کے 10 افراد گرفتار ہو چکے ہیں اور باقیوں کی تلاش جاری ہے ۔ نئے انکشافات کے مطابق اٹالین پولیس نے بتایا کہ انہوں نے انٹرپول کے زریعے پاکستانی پولیس کو بھی گروہ کے مشن کے بارے اطلاع فراہم کردی تھی لیکن پولیس کے ایک اعلی افسر  نے 20 سے 25 لاکھ رشوت حاصل کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سلطان ولی خان کو تفتیش کے بارے میں بتا دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اٹالین پولیس تم لوگوں کا پیچھا کر رہی ہے ۔ حتی کہ پاکستانی پولیس کے ایک دوسرے افسر نے انٹرپول کی ای میل گروہ کے حوالے کردی تھی۔ 8 جنوری 2009 کے دن سلطان خان نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلاں پٹھان سے خبردار رہنا کیونکہ وہ پولیس کا مخبر اور ترجمان ہے اور حرامی انسان ہے ۔ پولیس کے مطابق سلطان خان نے ترجمان کو قتل کرنے کے لیے ایک شخص کی مدد بھی حاصل کی تھی ۔ اٹالین پولیس کے مطابق سلطان خان اپنے زون کا با اثر شخص ہے اور پولیس والے بھی اسکے ساتھ تعاون کرتے ہیں ۔ ایک فون ٹیپ کے دوران سلطان خان نے اپنے علاقے کے دشمن گروپ کے لواحقین اور بچوں تک کو قتل کرنے کے لیے کہا تھا اور اٹالین پولیس نے پاکستانی پولیس کو باور کردیا تھا کہ وہ بڑی خون ریزی کا پروگرام بنا رہا ہے لیکن پاکستانی پولیس نے فوری طور پر سلطان خان کو باخبر کردیا تھا ۔ اسکے علاوہ آج کی اخبار مسیجیرو میں یہ بھی لکھا ہے کہ بیرگامو کا امام حافظ ذوالفقار جو کہ تصویر میں موجود ہے اپنے آپ کو اسامہ بن لادن کا بھائی کہہ کر پکارتا تھا ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com