Monday, Jul 15th

Last update12:39:09 AM GMT

RSS

اطلاع عام

تمام اہل وطن کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 28 ستمبر بروز اتوار شام 5 بجے روم کے علاقے تورپنیا تارا Tor Pignattaraکی سڑک Via Maranellaسے مقتول محمد شہزاد خان کی یادمیں ایک پرامن جلوس نکالا جا رہا ہے ۔ یاد رہے کہ 18 ستمبر کی رات کو اسی علاقے میں شہزادخان کو بغیر وجہ ایک اٹالین نے ظالمانہ طریقے سے مکے اور لاتیں مارتے ہوئے قتل کردیا تھا ۔ تمام خواتین و حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جلوس میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے حب الوطنی کا ثبوت دیں ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

اٹالین فلم میں پہلی بار پاکستانی کی اداکاری

3 اگست 2014 ۔۔۔۔ ( رپورٹ وسیم رضا ) ۔۔۔۔۔ اٹلی کے سینما گھروں میں 5 ستمبر سے ایک ایسی فلم دکھائی جائے گی ، جس میں ایک امیگرنٹ پاکستانی اعجاز احمد نے اداکاری کرتے ہوئے پاکستان کو متعارف کروایا ہے ۔ اعجاز احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ اس فلم کا نام Arance e Martello  ہے اور اس میں اٹالین سیاست، کلچراور اٹلی میں رہنے والے غیر ملکیوں کی کہانی مزاحیہ انداز میں پیش کی گئی ہے ۔ میرا رول ایک فروٹ سٹال کے مالک کا ہے جو کہ اٹلی میں کافی سالوں سے آباد ہے اور اپنے خاندان کو پالنے کی خاطر دن رات کام کرتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ اپنے حقوق کی جنگ لڑتا ہے ۔ باقی کہانی جاننے کے لیے آپ سینما گھر کا رجوع کریں تو آپ کافی لطف اندوز ہوں گے ۔ یہ فلم وینس کے فلمی میلے میں بھی حصہ لے رہی ہے اور اس خاطر مجھے وینس بھی جانا ہو گا ۔ فلم کا ہدائیتکار Diego Bianchiہے اور یہ اٹلی کا مشہور صحافی بھی ہے ۔ نیچے فلم کا ٹریلر اور ایک تصویر آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں ۔

ٹریلر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

 

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت اتوار, 03 اگست 2014 22:39

سیف اللہ رانجھا کے چکن ہٹ کا افتتاح

روم۔ 15 مارچ 2014 ۔۔۔۔۔۔ آج روم کے خوبصورت اور کمرشل روڈ تبورتینا پر سیف اللہ رانجھا کے چکن ہٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ آج دوپہر سب سے پہلے لوینیو کے پاکستانیوں کی جانب سے قرآن خوانی کروائی گئی، جس میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے اماموں نے شرکت۔ اسکے بعد ایک میوزک گروپ نے اپنے گیت پیش کیے ۔ قومی اسمبلی کی ایم این اے کمپانا نے فیتا کاٹتے ہوئے چکن ہٹ کیفے کا افتتاح کیا، اس موقع پر علاقے کی میونسپل کمیٹی کے صدر شباتا بھی موجود تھے ۔ سیف اللہ رانجھا روم کی مشہور و معروف شخصیت ہیں اور ٹوگیدر ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چکن ہٹ میں تمام فوڈ حلال ہے ۔ ہم ہر چیز کی گارنٹی اور کوالٹی کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم سے مدد حاصل کریں گے جو کہ فوڈ کی کوالٹی کنٹرول کے علاوہ اسکی کیلریوں کو بھی کنٹرول کریں گے ۔ کیلری کنٹرول کے لیے ہم نے KCAL کا برانڈ بھی حاصل کر لیا ہے ۔ آج اٹالین اہم شخصیات کے علاوہ پاکستانی شخصیات نے بھی شرکت کی اور رانجھا صاحب کے بزنس کے لیے دعائے خیر کی گئی ۔ سارا دن علاقے کے لوگوں کو فرائی چکن، کباب اور دوسری مصنوعات مفت تقسیم کی گئیں ۔

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت اتوار, 16 مارچ 2014 22:17

چلو چلو بلزانو چلو



خواتین و حضرات ، بلزانو میں 16 اپریل 2014 بروز بدہ پاکستان کی ثقافت اور اٹلی کے پاکستانیوں پر شام 3 بجے ایک کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے ۔ تقریب کے میزبان وزرات داخلہ، وزارت روزگار اور امیگریشن اور انٹیگریشن کا دفتر ہیں ، بلزانو سے وسیم رضا اور روم سے اعجاز احمد کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ کانفرنس میں پاکستانی موسیقی، بات چیت، اٹلی کے پاکستانیوں پر بحث ہو گی ۔ پاکستانی ایمبیسی سے اعلی افسران شرکت کریں گے ۔ اٹلی کی حکومت کی جانب سے مختلف ممالک پر ملک کے مختلف شہروں میں کانفرنسیں منعقد کی جا رہی ہیں ، ان کانفرنسوں کے زریعے ثقافتی ایسوسی ایشنوں کو اجاگر کیا جائے گا ۔ تمام پاکستانی ایسوسی ایشنوں سے گزارش ہے کہ وہ بلزانو کی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے وزارت کے رجسٹر میں اپنا اندراج کروائیں ، کیونکہ مستقبل میں وزارتیں ان ایسوسی ایشنوں کے زریعے امیگریشن کے بارے میں منصوبہ بندی کریں گی. نیچے دیے گئے لنک پر کلک کرتے ہوئے آپ تمام کمونٹیوں کا کیلنڈر دیکھ سکتے ہیں ۔ 

http://www.dossierimmigrazione.it/docnews/file/2014_Calendario%20incontri%20immigrati.pdf


Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت اتوار, 16 مارچ 2014 22:51

کارپی میں اہل تشیع کا جلوس

روم، 8 جون 2013 ۔۔۔۔ اٹلی کے شمالی قصبے کارپی میں اہل تشیع کمونٹی نے عشورہ کا ایک شاندار جلوس نکالا ۔ یہ جلوس امامیہ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا اور اس میں اٹلی کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے اہل تشیع پاکستانی شریک ہوئے ۔ جلوس میں پانچ سو کے قریب افراد شامل تھے ، عورتیں بھی موجود تھیں ۔ جلوس کارپی کی مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا سنٹر تک پہنجا ۔ جگہ جگہ پر جلوس رکتا رہا ۔ مرثیے پڑھے گئے اور ماتم کیا گیا ۔ اٹالین امام عباس دی پالما نے وعظ کیا اور جلوس کی قیادت کرتے ہوئے اہم کردار ادا کرتے رہے ۔ یاد رہے کہ عباس پالما دس سال قبل مسلمان ہوئے تھے اور ان کا تعلق فیرینزے سے ہے ۔ اب پالما روم میں آباد ہیں ۔

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت اتوار, 30 جون 2013 20:51