Friday, Sep 22nd

Last update08:57:59 PM GMT

RSS

اسلام و علیکم بھا ئی اعجاز صاحب

میرا اک چھوٹا سا سوال تھا

ًمیرے والد صاحب ٦ سال سے اٹلی میں موجود ہیں÷ ٢٠٠٩ جنوری میں ہمارے پیپر جمع کروائے جس میں ہم تین

بہن بھاہی اور ہماری والدہ شامل تھیں÷ یہاں سے نولا اوستا  نیکل آیا÷  تو پاکستان میں جون ٢٠٠٩ میں جمح کروا دیے۔ اسی دوران خدا کی ذات نے ہمیں اک اور بھائ دے دیا÷  ہم چارؤں جن کا نولا اوستا اشو  ہوا تھا

اب ٣ سال سے اٹلی میں ہیں۔

اب ہم اپنے بھائ جس کی عمر ٣ سال ہے اس کو اٹلی لانا چاہتے ہیں

اس کا طریقہ کار  کیا ہے اور اس کے لیے والد صاحب کی کتنی  امدانی  یعی کود  چاہے

امید کرتا ہوں آپ جلد از جلد میری مدد فرمائیں گے۔

عبدالمصور (فیرارا)

389-4847159

عبدالمصور صاحب ، آپ کا خط موصول ہوا اور میں سب سے پہلے آپ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ ماشااللہ ایک خوبصورت خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ نیچے خاندان بلانے کی گائیڈ شائع کررہاہوں ۔ آپ کا بھائی اعجاز احمد

 

 

 

خاندان کو بلانے کا طریقہ کار

 کون اپنے خاندان کو بلا سکتا ہے

اگر آپ غیر ملکی ہیں اور آپ کے پاس لمبی مدت کی یا کارتا دی سوجورنو، عام کام کی سوجورنو، بزنس کی سوجورنو، تعلیم اور مذہبی مشن کی سوجورنو ہے اور اسکی مدت ایک سال سے زیادہ ہے تو آپ اپنے خاندان کے افراد کے لیے ویزہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

 خاندان کے کونسے افراد یہ ویزہ حاصل کر سکتے ہیں

۔ بیوی یا خاوند

۔ کم سن بچے، اگر یہ بچے ماں یا باپ کی کسی دوسری شادی کی اولاد  ہیں تو ان کو بھی بلایا جا سکتا ہے ، بشرطیکہ ان کو دوسرا سابقہ خاوند یا سابقہ بیوی آنے کی اجازت دے ۔ بچے غیر شادی شدہ ہونے لازمی ہیں ۔

۔ وہ بالغ بچے جو کہ جسمانی طور پر معزور ہیں اور اپنی دیکھ بال کرنے سے قاصر ہیں ، ان کو بھی بلایا جا سکتا ہے

۔ وہ والدین جن کی کوئی دیکھ بال کرنے والا نہیں ہے اور وہ غیر ملکی کے ملک میں آباد ہیں ، ان کو بھی خاندان کا ویزہ حاصل ہو سکتا ہے ۔ انکی عمر 65 سال سے زیادہ ہونی لازمی ہے ۔

 متحدہ دفتر میں خاندان کے ویزے کے لیے کیا کرنا ہوتا ہے

اگر آپ نے اوپر درج کردہ خاندان کے افراد یا بچوں کو بلانا ہے تو آپ ڈاک خانے میں جا کر ان کے لیے نلا اوستا یا این او سی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس مقصد کے لیے آپ کو  ویلڈ پاسپورٹ، پر میسو دی سوجورنو اور وہ تمام کاغذات درخواست کے ساتھ نتھی کرنا ہو نگے جو کہ حکومت کی طرف سے مطلوب ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ ثابت کرنا ہو گا کہ آپ کا گھر قانونی طور پر درست ہے اور آپ کی بچت اس بچت کے برابر ہے جو کہ خاندان بلانے کے لیے لازمی ہے ۔

۔ خاندان کے وہ افراد جو کہ اٹلی میں آنے کے خواہشمند ہیں ، ان کو اپنے ملک میں موجود اٹالین ایمبیسی یا کونصلیٹ میں جانا ہو گا اور کاغذات کے زریعے یہ ثابت کرنا ہو گا کہ ان کا اٹلی میں رہنے والے شخص سے کیا رشتہ ہے ۔ اس کے علاوہ معزور اور ضعیف لوگوں کو بھی یہ ثابت کرنا ہو گا کہ ان کی کیا بیماری ہے اور ان کی دیکھ بال کرنے والا کوئی نہیں

۔ متحدہ دفتر کاغذات جمع کرنے کے بعد آپ کو ایک رسید جاری کر دے گا ۔

۔ اس کے بعد اس دفتر کے حکام آپ کے کاغذات کی پڑتال کریں گے اور  آپ کو ہاں یا نہ کا جواب دیں گے ۔ ہاں کی صورت میں آپ کو نلا اوستا جاری کیا جائے گا جس کی اطلاع اٹالین ایمبیسی کو بھی کر دی جائے گی ۔

۔ نلا اوستا کی درخواست کے 180دن گزر جانے کے بعد دوسرے ملک میں رہنے والی بیوی یا مرد متحدہ دفتر کی رسید کے ساتھ (جو کہ نلا اوستا حاصل کرنے کے لیے دی گئی تھی )  اور متعلقہ کاغذات کے ساتھ ویزہ حاصل کرنے کے لیے اٹالین ایمبیسی میں اپلائی کرے گا یا کرے گی ۔

۔ خاندان کا فرد جب ویزہ حاصل کر کے اٹلی پہنچ جائے گا ، اب اس کا حق ہو گا کہ یہ ڈاک خانے میں جا کر ایک فارموں کی کٹ حاصل کرے گا ، اسے پر کرے گا اور اس پر دستخط کرنے کے بعد اسے اپنے متعلقہ تھانے کے لیے روانہ کر دے گا ۔ اس کٹ کے ساتھ پر میسو دی سوجورنو حاصل کرنے کی درخواست بھی نتھی کرنی ہو گی جو کہ آپ کو متحدہ دفتر سے جاری ہو گی ۔ ڈاک خانے والے آپ کو ایک رسید جاری کریں گے ،  ۔ اٹلی میں پہنچ کر آپ کی بیوی 8 دنوں کے اندر متحدہ دفتر یا sportello unicoمیں جائے گی اور اسے اپنے ساتھ ڈاک خانے کی کٹ بھی ساتھ لیجانی ہو گی  ۔ اگر آپ کو تاہی کریں گے تو 8 دنوں کے بعد آپ کی بیوی کو اٹلی میں غیر قانونی شہری تصور کیا جائے گا ۔

 

۔ خاندان کی پر میسو دی سوجورنو کے ساتھ آپ ملازمت یا بزنس کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سکول میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ صحت کے حصول کے لیے میڈیکل کارڈ بنا سکتے ہیں ۔

اگر آپ کسی یورپین شہری یا اٹالین شہری کے رشتہ دار ہیں تو آپ کو نلا اوستا حاصل کرنے کی یا اوپر بیان کردہ طریقہ کار نہیں استعمال کرنا ہو گا اور نہ ہی متحدہ دفتر میں جا کر درخواست دینی ہو گی ۔

باقی خاندان کے لوگ بھی ویزہ حاصل کر سکتے ہیں

وہ خاندان کے لوگ جو کہ اٹلی میں خاندانی ویزہ حاصل کر کے آتے ہیں انہیں بھی  حق دیا گیا ہے کہ یہ دوسرے افراد کے لیے ویزہ اپلائی کر سکیں ۔ اگر یہ لوگ کام کر رہے ہیں یا پکا بزنس کر رہے ہیں یا پھر تعلیم یا مشن کے طور پر رہ رہے ہیں اور ان کے پاس ایک سال سے زیادہ عرصے کی پر میسو دی سوجورنو ہے تو یہ خاندان کے افراد کو بلا سکتے ہیں ۔ لازمی بات ہے انہیں بھی ایک قانون کے مطابق گھر اور کم سے کم بچت ظاہر کرنا ہو گی ۔ اس قسم کے نلا اوستا کے لیے آپ کو اسپیشل پروسیکیوٹر کے پاس جانا ہو گا

درخواست کے ساتھ مندرجہ زیل کاغذات نتھی کرنا لازمی ہے

۔ آپ کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی

۔ ایک ڈیلیگیشن جس پر یہ ظاہر کرنا ہو گا کہ آپ کا ویزہ حاصل کرنے والے کے ساتھ کیا رشتہ ہے ۔ اور یہ بھی ظاہر کرنا ہو گا کہ آپ اٹلی میں خاندان کا ویزہ حاصل کر کے اٹلی آئے تھے ۔ خاندان کے فرد کو اٹالین ایمبیسی میں جا کر ایک فارم پر کرنا ہو گا ۔ یہ فارم ایمبیسی یا کونصلیٹ کے افسر کے سامنے پر کیا جائے گا ۔

موجودہ حکومت نے سالانہ بچت کا قانون تبدیل کر دیا ہے ۔ 3 اکتوبر 2008 کو ایک قانون 160 کے تحت خاندان بلانے کے قانون میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ اس قانون کے مطابق ایک غیر ملکی کو سوشل چیک کی رقم 5.142،67 کے علاوہ ہر خاندان کے فرد کے لیے 2.571،33 یورو شو کرنا ہونگے ۔ یعنی اس قبل غیر ملکی کو سوشل چیک کی سالانہ رقم شو کرنا ہوتی تھی لیکن اب سوشل چیک کی رقم کے علاوہ مزید سوشل چیک کی آدھی رقم جمع کرنا ہو گی ۔ یعنی اگر آپ ایک بچے اور بیوی کو اٹلی بلانے کے خواہشمند ہیں تو آپکو سوشل چیک کی رقم 5.142،67 بیوی کے لیے 2.571،33 یورو اور بچے کے لیے 2.571،33 یورو شو کرنی ہو گی ۔ اسکی ٹوٹل سالانہ بچت 10.285،34 بنتی ہے ۔ اگر آپ بیوی اور دو بچوں کو بلانے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو 5.142،67 ، بیوی کے لیے 2.571،33 یورو ، پہلے بچے کے لیے 2.571،33 یورو اور دوسرے بچے کے لیے 2.571،33 یورو شو کرنی ہو گی ۔ اس رقم کو اکٹھا کیا جائے تو اسکی رقم 12.856،67 بنتی ہے ۔ اگر آپ بیوی اور تین بچوں کو بلانے کے خواہش مند ہیں تو اس صورت میں آپکی سالانہ بچت 15.427،99 ہونی چاہئے ۔ دو صورتوں میں یہ قانون لاگو نہیں ہو گا ۔ اگر آپ نے انسانی ہمدردی کی پر میسو دی سوجورنو حاصل کر رکھی  ہے یا پھر آپکے بچوں کی عمر 14 سال سے کم ہے ۔

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

آخری تازہ کاری بوقت ہفتہ, 27 اپریل 2013 21:25

آزاد ٹیوی کا آغاز

خواتین و حضرات آزاد کے ایڈیٹر اعجاز احمد ایک ویڈیو فلم کے زریعے آپ سے مخاطب ہیں ، http://www.youtube.com/watch?feature=player_embedded&v=RFFNwenESt4


http://www.youtube.com/watch?feature=player_embedded&v=RFFNwenESt4

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

ایڈیٹر کی ڈاک

روم 11 جنوری 2013 ۔۔۔۔ پیرس سے ہمارے بھائی غلام مصطفے خان یہ سوال کرتے ہیں کہ میرے دوست نے موسمی پرمیسو دی سوجورنو حاصل کی تھی اور اب کیا وہ عام سوجورنو حاصل کرسکتا ہے ؟

جواب ۔۔۔ جناب غلام مصطفے صاحب ، موسمی سوجورنو اسکی تبدیل ہوتی ہے جو کہ دوسری دفع آئے ہیں اور اگر سوجورنو ختم ہو چکی ہے اور یہ پاکستان واپس نہیں گئے تو یہ غیر قانونی ہیں ، انہیں اگلی امیگریشن کا انتظار کرنا ہو گا شاید نئی حکومت بائیں بازو کی آجائے اور وہ لازمی طور پر غیر ملکیوں کے حق میں ہو گی اور انہیں لیگل کرنے کے لیے آسان طریقہ کار بنائے گی ۔ سابقہ برلسکونی کی حکومت ہمارے خلاف تھی اور انہوں نے اکثر قوانین غیر ملکیوں کے خلاف بنائے ہیں ۔ میں نے لکھا بھی تھا کہ سوجورنو بدلوانے کا حق صرف طالب علم ، جنہوں نے ڈپلومہ حاصل کیا ہو، موسمی ملازمین ، جن کو ملٹی پل ویزہ ملا ہو ، جس پر یہ لکھا ہوتا ہے کہ اس ویزے کے بعد غیر ملکی پکی سوجورنو حاصل کرسکتا ہے ۔ اسکے بعد چند بزنس مین، ایکٹر اور آرٹسٹ شامل ہیں جو کہ منی کوٹے میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ اسکے علاوہ منی کوٹہ میں کام کی سوجورنو کے لیے اپلائی کرنے کے لیے آپ کو کام شو کرنا ہوتا ہے اور مالک کا ہونا لازمی ہوتا ہے ۔ تصویر میں غلام مصطفے صاحب پیرس کے لا دی فانس زون میں نظر آرہے ہیں ۔

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

دنیا کے تمام پاکستانی تارکین وطن کو نیا سال مبارک

روم۔ 31 دسمبر 2012 ۔ اب شام کے 7 بج چکے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ چین، جاپان، ملائشیا اور دوسرے ممالک میں آباد پاکستانی تارکین وطن نیا سال منا چکے ہیں لیکن کافی ممالک میں ابھی سال منایا جانا ہے ۔ آزاد کی ٹیم اور ایڈیٹر اعجاز احمد کی طرف سے دنیا کے تمام پاکستانی تارکین وطن کو نیا سال مبارک ہو ۔ ہماری امید ہے اور ہم خواہش کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ہمارے پاکستان کو سلامت رکھے اور ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو ۔ اسکے علاوہ دنیا میں موجود 80 لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن کے تمام مسائل حل ہو جائیں اور وطن میں آباد ہمارے پیارے خوش رہیں ۔ نیچے اٹالین میں لکھا ہوا " نیا سال مبارک "

 

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com

ایڈیٹر کی ڈاک

روم۔ 30 دسمبر 2012 ۔۔۔۔ فوجیا کے غیر ملکیوں کے کیمپ سے مہر نواز لکھتے ہیں کہ جن غیر ملکیوں کا کیس مسترد ہو گیا ہے ، انہیں 17 جنوری 2013 میں حکومت ایک یا دو سال کی پرمیسو دی سوجورنو 500 یورو حاصل کرتے ہوئے جاری کردے گی ۔ یہ سوجورنو رینیو بھی ہوسکے گی ۔ مہر نواز صاحب اس سوال کا جواب کڑوا ہے کیونکہ عام طور پر یہ افواہ اس ماحول میں پھیلتی ہے ، جہاں لوگوں کو کسی زبان کی سمجھ نہ آتی ہو اور انہیں امید بھی ہو ۔ اصل خبر یوں ہے کہ ایسی کوئی سوجورنو جاری نہیں کی جا رہی ۔ حکومت نے استعفی دیدیا ہے اور فروری میں اٹلی میں عام الکیشن کرائے جا رہے ہیں ۔ آپ آزاد کا مطالعہ کیا کریں ، ہم یہاں وزارتوں سے خبریں حاصل کرنے کے بعد اردو میں پیش کرتے ہیں ۔ ہاں ، لیبیا سے جنگ کے دوران آئے ہوئے پاکستانیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی سوجورنو جاری کی جا رہی ہے لیکن یہاں بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ آپ کی درخواست اگر کینسل ہوگئی ہے تو آپ کیمپ چھوڑ کر گھر اور کام تلاش کرنے کی کوشش کریں اور نئی امیگریشن کا انتظار کریں ۔ یہ کام کافی مشکل ہے لیکن کیمپ سے کوئی امید نہ رکھیں ۔ تصویر میں ایڈیٹر اعجاز احمد

Joomla Templates and Joomla Extensions by ZooTemplate.Com